الحمدللہ!
مکتب العلم اسلامی اسکول آف آرٹس اینڈ سائنسز کے پرسنالٹی ڈویلپمنٹ کیمپ میں پروفیسر راشد اللہ بٹ صاحب نے "Communication Skills: A Pathway to a Successful Career" کے موضوع پر نہایت معلوماتی، متاثر کن اور رہنمائی سے بھرپور لیکچر دیا۔
آپ نے طلبہ کو مؤثر ابلاغ، خود اعتمادی، شخصیت سازی اور کامیاب کیریئر کے لیے درکار مہارتوں کے حوالے سے قیمتی رہنمائی فراہم کی۔ آپ کے تجربات، عملی مشوروں اور حوصلہ افزا گفتگو نے شرکاء پر گہرا اثر چھوڑا۔
مکتب العلم کی جانب سے پروفیسر راشد اللہ بٹ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے طلبہ کی تربیت اور رہنمائی میں حصہ لیا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، کامیابی اور مزید خدمتِ تعلیم کی توفیق عطا فرمائے۔
Maktab ul Ilm Gujrat
IT'S BASED ON THE PHILOSOPHY OF ISLAMIC VALUES AND MODERN EDUCATION
12/06/2026
ہم پروفیسر راشد اللہ بٹ صاحب کو مکتب العلم گجرات کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے قیمتی وقت اور رہنمائی پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
28/05/2026
27/05/2026
🌙✨ ننھے پھولوں کی خوبصورت پیشکش ✨🌙
“کیا آپ جانتے ہیں عیدالاضحیٰ ہمیں کیا سکھاتی ہے؟” 🐐❤️
ہمارے ننھے بچوں نے اپنی معصوم آوازوں اور پیارے پیارے ڈائیلاگز کے ذریعے عیدالاضحیٰ کا اصل پیغام بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ 🌸
عیدالاضحیٰ ہمیں
🤍 قربانی
🤍 اطاعتِ الٰہی
🤍 ایثار
اور
🤍 دوسروں کے لیے محبت و ہمدردی
کا درس دیتی ہے۔
اپنے ننھے ستاروں کی اس خوبصورت کاوش کو ضرور دیکھیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ 🌟😊
لَنۡ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوۡمُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلٰـكِنۡ يَّنَالُهُ التَّقۡوٰى مِنۡكُمۡ
ترجمہ:
اللہ تک نہ ان (قربانیوں) کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون، بلکہ اس تک تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔
(سورۃ الحج: 37)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Gujrat
50600
Opening Hours
| Monday | 07:00 - 16:00 |
| Tuesday | 07:00 - 16:00 |
| Wednesday | 07:00 - 16:00 |
| Thursday | 07:00 - 16:00 |
| Friday | 07:00 - 13:00 |
| Saturday | 07:00 - 16:00 |