04/11/2025
میٹنگ اعلامیہ
آجشبکو مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی میٹنگ میں ترجیحات میں سلطان بخش سکول اور کملی والا سکول کی غریب طالبات کے لئے موسم سرما کے لئے جرسیاں،جرابیں اور شوز وغیرہ تقسیم کرنے کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ماسٹر الیاس، سید عقیل عباس کاظمی، طارق سلامت، ملک فیاض خادم اور محمد شبیر پڈا صاحبان شامل ہونگے یہ کمیٹی دونوں سکولز سے ڈیٹا لے گی اور سوسائٹی کی مشاورت اور موجودہ فنڈز سے مذکورہ اشیاء خریدے گی اور سوسائٹی کی طرف سے مذکورہ سکولز میں اشیاء تقسیم کی جائیں گی منجانب جنرل سیکرٹری فیاض اعوان
20/09/2025
6 September 2025
Dari Mooch Face Wash De-Tan- 100ml | https://s.daraz.pk/s.bHHyVDove Shampoo Hairfall Rescue - 360ML | https://s.daraz.pk/s.bHtaKThe Vintage Clothing Pack of ...
06/09/2025
مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے اہل وطن کو یوم دفاع مبارک
28/07/2025
آجشبکو (28 جولائی کو) مسلم ویلفیئر سوسائٹی کا روائتی اجلاس جناب الیاس جنجوعہ صاحب کی صدارت و میزبانی میں سوسائٹی آفس میں منعقد ہوا جس میں چئیرمین سوسائٹی سید عقیل عباس کاظمی، سینیئر نائب صدر فیاض حسین گوندل ،فنانس سیکریٹری شبیر پڈا، جنرل سیکریٹری ملک فیاض اعوان ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شہباز بھٹی، نائب صدور نجم جمیل بٹ، طارق سلامت راجپوت، ملک فیاض خادم، شیخ فیصل، شیخ نعیم، حافظ معاذ طاہر اور ماسٹر محمد الیاس یاسین صاحبان نے شرکت کی جس میں گزشتہ کارکردگی پر تحسینی جائزہ لیا گیا جس میں کمیٹی برائے فروغ تعلیم سے گزشتہ سکولوں کے وزٹ کی تفصیل لی گئ جس پر کمیٹی ہیڈ ڈاکٹر شہباز صاحب مختلف سکولز کے دوروں کی تفصیل بتائی اور تعطیلات موسم گرما کے بعدآنے والے طلبا و طالبات کی جائز ضروریات کا جائزہ لے کر مسلم ویلفیئر سوسائٹی کو مطلع کریں گے جس پر سوسائٹی فوری ایکشن لے کر مستحق طلبا کی مدد کرے گی۔
اس میٹنگ میں طلباء وطالبات کے لئے مزید فنڈز کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ممبران 14 اگست تک 5000 فیکس کے حساب سے فنڈ جمع کر وائیں۔اور مزید یہ ملک فیاض خادم صاحب نے اپنی طرف سے مزید طلباء کے لئے جوتے،کتابیں اور یونیفارم دینے کا اعادہ کیا جو قبل تحسین عمل ہے
منجانب جنرل سیکریٹری ملک فیاض اعوان
28/07/2025
میٹنگ
السلام علیکم تمام ممبران مسلم ویلفیئر سوسائٹی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جناب محمد الیاس جنجوعہ صاحب کی میزبانی میں آج 28 جولائی بروز سوموار بوقت 8بجے شام سوسائٹی آفس میں میٹنگ ھو گی۔ تمام ممبران حاضری یقینی بنائیں بصورت غیر حاضری جرمانہ عائد کیا جائے گا
والسلام ملک فیاض اعوان