20/05/2026
Theme of the Month
Responsibility begins with me
My School My Duty Comparing
Government High School Ferozabad
Education
20/05/2026
Theme of the Month
Responsibility begins with me
My School My Duty Comparing
Government High School Ferozabad
Theme of the Month
Responsibility begins with me
کے تحتResponsibility towards Clean Pakistan Green Pakistan
فیروز آباد ھائی سکول میں طلبہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ھوۓ
“پاک فوج زندہ باد 🇵🇰
فیروازآباد زندہ باد ✨
حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہمارے طلبہ کا خوبصورت اظہار”
15/05/2026
پودے اور درخت ہمارے ماحول کا ایک لازمی جزو ہیں۔ یہ نہ صرف ہماری بلکہ پوری دنیا کے موسم اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں، فضائی آلودگی کم کرتے ہیں اور ماحول کو سرسبز و شاداب بناتے ہیں۔
Theme of the Month, “Responsibility Begins With Me” کے تحت “Responsibility for Plants” کے عنوان پر طلبا نے پودوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کا عملی مظاہرہ کیا۔ طلبا نے پودوں کو پانی دیا، ان کی صفائی کی اور شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں قدرتی ماحول سے محبت اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا تھا تاکہ وہ مستقبل میں بھی اپنے ماحول کو بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکیں۔
14/05/2026
تھیم آف دا منتھ “Responsibility begins with me” کے تحت Responsibility Pledge میں طلبا اپنے عزم اور ذمہ داریوں کا اظہار کرتے ہوئے۔ طلبا نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ وقت کی پابندی کریں گے، صفائی کا خیال رکھیں گے، اساتذہ اور والدین کا احترام کریں گے، ایمانداری اور نظم و ضبط کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے اور ایک ذمہ دار شہری بن کر اپنے اسکول اور معاشرے کا نام روشن کریں گے۔
گورنمنٹ ہائی اسکول فیروز آباد میں پرنسپل ڈاکٹر چوہدری شوکت رؤف احمد کی مؤثر قیادت میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج “Theme of the Month: Responsibility Begins With Me” کے تحت سیلف ڈسپلن کے موضوع پر ایک طالب علم نے پُراثر تقریر کی۔ مقرر نے طلبہ کو خود نظم و ضبط کی اہمیت، وقت کی پابندی، ذمہ داری اور اچھے اخلاق کے بارے میں آگاہ کیا اور اس پیغام کو اجاگر کیا کہ کامیابی کے لیے Self Discipline نہایت ضروری ہے۔ اس سرگرمی کا مقصد طلبہ میں احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا اور انہیں ایک باکردار اور باصلاحیت شہری بننے کی ترغیب دینا تھا۔
13/05/2026
گورنمنٹ ہائی اسکول فیروز آباد میں پرنسپل ڈاکٹر چوہدری شوکت رؤف احمد کی مؤثر قیادت میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج “Theme of the Month: Responsibility Begins With Me” کے تحت سیلف ڈسپلن کے موضوع پر ایک طالب علم نے پُراثر تقریر کی۔ مقرر نے طلبہ کو خود نظم و ضبط کی اہمیت، وقت کی پابندی، ذمہ داری اور اچھے اخلاق کے بارے میں آگاہ کیا اور اس پیغام کو اجاگر کیا کہ کامیابی کے لیے سیلف ڈسپلن نہایت ضروری ہے۔ اس سرگرمی کا مقصد طلبہ میں احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا اور انہیں ایک باکردار اور باصلاحیت شہری بننے کی ترغیب دینا تھا۔
04/05/2026
الحمدللہ!
آج سکول اسمبلی میں ایک خوبصورت اور حوصلہ افزا تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ہر مہینے کی روایت کے مطابق زیادہ درودِ پاک پڑھنے والے تین طلبہ کو اعزازی پٹیاں (سیشز) پہنائی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حالیہ سپیلنگ کمپیٹیشن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کلاس دوم, کلاس سوم اور کلاس چہارم کے طلبہ کو بھی خوبصورت تاج (کارڈز) پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
محترم پرنسپل ڈاکٹر چودھری شوکت رؤف احمد صاحب نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں انعامات دیے اور مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔
ایسی سرگرمیاں نہ صرف طلبہ میں اعتماد پیدا کرتی ہیں بلکہ مثبت مقابلے کا رجحان بھی فروغ دیتی ہیں۔
“Theme of the Month: Digital Literacy & Integration کے تحت کلاس ہشتم قائد اور ہشتم اقبال کے درمیان ایک شاندار اور سنسنی خیز کوئز مقابلہ منعقد ہوا، جس میں بہترین مقابلے کے بعد ہشتم اقبال نے کامیابی اپنے نام کی۔
محترم پرنسپل ڈاکٹر چودھری شوکت رؤف احمد صاحب نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ایکسٹرا کریکولر سرگرمیوں کے انعقاد پر سر عاطف شفیق صاحب کو شاباش دی، جبکہ ہشتم قائد کے انچارج سر شہباز صاحب اور ہشتم اقبال کے انچارج سر ارسلان اسلم صاحب کو بچوں کی بہترین تیاری پر خصوصی مبارکباد دی۔
یہ تمام سرگرمیاں محترم پرنسپل ڈاکٹر چودھری شوکت رؤف احمد صاحب صاحب کے تعلیمی و تربیتی وژن کی عکاسی کرتی ہیں، جن کی بدولت ہمارے طلبہ ہم نصابی میدان میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
27/04/2026
کوئز کمپٹیشن
آج “Theme of the Month: Digital Literacy & Integration” کے تحت کلاس ہشتم قائد اور ہشتم اقبال کے درمیان ایک دلچسپ کوئز مقابلہ منعقد ہوا۔
مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا، ابتدائی راؤنڈز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر ہو گیا۔ آخری راؤنڈ میں ٹائی بریک کے طور پر سوال کیا گیا جس میں ہشتم اقبال نے تیزی سے درست جواب دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔
آخر میں محترم پرنسپل ڈاکٹر چودھری شوکت رؤف احمد صاحب نے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ایسی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مقابلے کا جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
#