جامع مسجد نورانی قدرت آباد گجرات

جامع مسجد نورانی قدرت آباد گجرات

Share

جامع مسجد نورانی محلہ قدرت آباد نزد شاہین چوک گجرات

27/06/2026

🌹 "شہادتِ کربلا کانفرنس میں خوبصورت حاضری" 🌹
✨ آستانہ عالیہ نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات ✨
😍 "میرے محسن و مربی و استاذئ مکرم، جگر گوشۂ پیشوائے اہلسنت، مفتئ اسلام پیر عثمان افضل قادری صاحب مدظلہ العالی اور دیگر کثیر علمائے کرام و عوام اہلسنت کی موجودگی میں خوبصورت حاضری کا شرف حاصل ہوا"

🎤 : علامہ محمد عامر سہیل قادری
📱 : 0334-4605847

23/05/2026

🌹 فرشتے ایک سال تک دعائے مغفرت کرتے ہیں 🌹

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ کی حضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی۔ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ’’اے بھائی! آپ کو کیا چیز پسند ہے؟‘‘

انہوں نے فرمایا: ’’سَتّو اور کھجور۔‘‘

چنانچہ فوراً سَتّو اور کھجور پیش کیے گئے اور حضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ نے سیر ہو کر تناول فرمائے۔

بعد میں جب یہ واقعہ بارگاہِ رسالت ﷺ میں عرض کیا گیا تو نبیِ کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

"اے براء! جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ حسنِ سلوک اور مہمان نوازی کرتا ہے اور اس سے کسی بدلے یا شکریے کا طالب نہیں ہوتا، تو اللہ تعالیٰ اس کے گھر میں دس فرشتے بھیج دیتا ہے۔ یہ فرشتے پورے ایک سال تک اللہ تعالیٰ کی تسبیح، تہلیل اور تکبیر پڑھتے رہتے ہیں اور اس بندے کے لیے مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں۔ پھر جب ایک سال مکمل ہو جاتا ہے تو ان فرشتوں کی سال بھر کی عبادت کے برابر ثواب اس کے نامۂ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اسے جنت الفردوس اور ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتوں کا مستحق بنا دیتا ہے۔"

📚 حوالہ: کنزالعمال، ج 9، ص 119، حدیث: 25972

✨ اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ اپنے مسلمان بھائیوں کی خدمت اور مہمان نوازی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

*ᴥ᭼ᴘ꯭꯭ᴏs꯭ᴛ ꯭ʙ꯭ʏꖎ꯭⭝*

*✰●💫✨ Aʟʟᴀᴍᴀ Mᴜʜᴀᴍᴍᴀᴅ Aᴍɪʀ Sᴏʜᴀɪʟ Qᴀᴅʀɪ 🌹*

24/04/2026

🌙 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌙

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔

✨ اہلِ محلہ اور تمام عزیزانِ گرامی کے لیے دعوتِ خیر ✨

ان شاء اللہ آج نمازِ عشاء کے فوراً بعد درسِ قرآن کی ایک بابرکت نشست منعقد ہوگی، جس میں نہایت اہم عقیدے کے موضوع پر بیان کیا جائے گا۔

📖 آج کا موضوع:
✨ نبی پاک ﷺ کا علمِ غیب ✨
(قرآن و حدیث کی روشنی میں)

🤲 آپ سب دوستوں، بزرگوں اور بچوں سے گزارش ہے کہ:

- عشاء کی نماز باجماعت مسجد میں ادا کریں
- نماز کے بعد اس مختصر مگر ایمان افروز نشست میں ضرور شرکت کریں
- اپنے دوست احباب اور ساتھیوں کو بھی ساتھ لانے کی کوشش کریں

💫 یاد رکھیں! یہ نشست مختصر ہوگی مگر علم و ایمان سے بھرپور ہوگی۔

🌹 آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ سعادت ہوگی 🌹

جزاکم اللہ خیراً

04/03/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن°
#اللّٰہﷻ اپنے پیارے #محبوبﷺ کے صدقے سے انکی بخشش و مغفرت فرمائے، روز محشر #آقاکریمﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سب لواحقین کو صبرِجمیل عطاء فرمائے..

Photos from ‎جامع مسجد نورانی قدرت آباد گجرات‎'s post 18/02/2026

تمام اہل اسلام کو ماہِ رمضان بہت بہت مبارک ہو 🌹

18/02/2026

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

`حضرت ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:`

*فَكُنَّا نُصَوِّمُ صِبْيَانَنَا وَنَجْعَلُ لَهُمُ اللُّعْبَةَ مِنَ الْعِهْنِ، فَإِذَا بَكَى أَحَدُهُمْ عَلَى الطَّعَامِ أَعْطَيْنَاهُ ذَاكَ حَتَّى يَكُونَ عِنْدَ الإِفْطَارِ*

*ہم اپنے بچوں کو روزہ رکھواتے تھے اور ان کے لیے اون کے کھلونے بناتے تھے، جب وہ کھانے کے لیے روتے تو ہم انہیں وہ کھلونا دے دیتے یہاں تک کہ افطار کا وقت ہو جاتا۔*

*(صحيح البخاري، حدیث: 1960)*
*(صحيح مسلم، حدیث: 1136)*

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

*اس حدیث سے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اپنے بچوں کو بچپن ہی سے روزے کی عادت ڈلواتے تھے، حالانکہ ان پر روزہ فرض نہیں تھا۔۔۔*
*یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بچپن عبادت کی تربیت کا بہترین وقت ہے۔*

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

*اس حدیث سے صحابہ کرامؓ کا یہ جذبہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ،،*
`وہ خود بھی عبادت کرتے تھے اور اپنی اولاد کو بھی اس کی تربیت دیتے تھے۔`

`یہ ان کی اس فکر کی دلیل ہے کہ:`
*اولاد کی اصل کامیابی دنیا نہیں بلکہ آخرت ہے۔*

❤️❤️❤️❤️❤️❤️

`یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ:`
*بچوں کو بچپن سے عبادت کی تربیت دیں۔۔*
*محبت، نرمی اور حکمت سے سکھائیں۔۔*
*عبادت کو آسان اور خوشگوار بنائیں۔۔۔*
`تاکہ بڑے ہو کر عبادت ان کی فطرت بن جائے۔۔`

🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

*ᴥ᭼ᴘ꯭꯭ᴏs꯭ᴛ ꯭ʙ꯭ʏꖎ꯭⭝*

*✰●♥️Mᴜʜᴀᴍᴍᴀᴅ Aᴍɪʀ Sᴏʜᴀɪʟ Qᴀᴅʀɪ 🌹*

Want your school to be the top-listed School/college in Gujrat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Qudrat Abad Gujrat
Gujrat
50700