University of Gujrat

  • Home
  • University of Gujrat

University of Gujrat UNIVERSITY OF GUJRAT | Official |
𝗩𝗶𝗰𝗲 𝗖𝗵𝗮𝗻𝗰𝗲𝗹𝗹𝗼𝗿: 𝗣𝗥𝗢𝗙 𝗗𝗥 𝗭𝗔𝗛𝗢𝗢𝗥 𝗨𝗟 𝗛𝗔𝗤 (TI) A place at the centre of it all!
(302)

A public sector project successfully up and running, the University of Gujrat (UOG) reflects the upshot of the Punjab government’s efforts to meet the learning needs of peripheral areas of Gujrat: Gujranwala, Kharian, Sialkot, Wazirabad, etc. The University’s main campus is very attractive and has a brand new building with all the basic amenities.

19/09/2026
جامعہ گجرات کے شعبہ آرکیٹکچر کے زیر اہتمام ایک خصوصی لیکچر”حکومت پنجاب کے محکمہ کمیونیکیشن و ورکس میں آرکیٹیکٹس کا کردار...
18/09/2026

جامعہ گجرات کے شعبہ آرکیٹکچر کے زیر اہتمام ایک خصوصی لیکچر”حکومت پنجاب کے محکمہ کمیونیکیشن و ورکس میں آرکیٹیکٹس کا کردار و ذمہ داریاں“ کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔پنجاب آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دانش احسن نے اپنے محکمہ کیے انتظامی ڈھانچہ اور ذمہ داریوں وپبلک ورکس کی تکمیل کے طریق کار سے طلبہ کو تفصیلی انداز میں آگاہ کرتے ہوئے ان کی تربیت و اطلاعات میں اضافہ کیا۔تقریب کی میزبان صدر شعبہ آرکیٹکچرڈاکٹر عائشہ انور تھیں جبکہ نظامت کے فرائض آرکیٹکچرعلینہ حیدر نے سرانجام دئیے۔مہمانان اعزاز میں ڈاکٹر شعیب، پرائم ایلومینیم انڈسٹریز کے ہمایوں طارق، آرکیٹکچرعزا و دیگر شامل تھے۔خصوصی لیکچر میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔ دانش احسن نے پنجاب آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کا تاریخی سطح پر تعارف کرواتے ہوئے شرکا کو C&Wکی ڈیرھ سو سالہ تاریخ بارے مفصل طور پر شناسائی بخشی۔دانش احسن نے بتایا کہ سرکاری عمارات، سڑکوں اور دیگر پبلک ورکس کی تکمیل، ترقی و توسیع کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت محکمہ نے کئی سنگ میل عبور کیے۔محفوظ اور ماحول دوست انفرا سٹرکچر کی تعمیر و توسیع ہمیشہ سے ہی محکمہ کا مطمع نظر رہا ہے۔محکمہ کا اصل کام صوبائی حکومت کی عمارات و دیگر انفرا سٹرکچر کے ڈیزائن تیار کرنا ہے۔دانش احسن نے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی کیس سٹڈی بیان کرتے ہوئے آرکیٹکٹ ڈیزائننگ بارے طلبہ کے علم میں اضافہ کیا۔انھوں نے محکمہ کو درپیش مختلف چیلنجوں کا بھی تذکرہ کیا۔لیکچر کے بعد طلبہ نے اپنے خیال افروز سوالات کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کیا۔بعد ازاں ہمایوں طارق نے ایک ڈاکومنٹری پیش کرتے ہوئے پاکستان میں ایلومینیم سازی اور اس میں جدت پسندانہ اختراعی اقدامات کا تعارف کروایا۔ڈاکٹر عائشہ انور نے تمام شرکائے تقریب کا پُرزور الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے تخلیقی و اختراعی اقدامات کو کسی بھی فن کے فروغ کے لیے لازم قرار دیا

جامعہ گجرات نے ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس، آرٹس و کامرس(پارٹ سکینڈ وفرسٹ)کے سالانہ امتحانات 2026کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ا...
15/09/2026

جامعہ گجرات نے ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس، آرٹس و کامرس(پارٹ سکینڈ وفرسٹ)کے سالانہ امتحانات 2026کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ان امتحانات کا انعقادمئی جون 2026 میں کیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں ایک پُر وقار تقریب تقسیم اسناد و نقد انعامات کا انعقاد جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی برائے آرٹس پروفیسر ڈاکٹرزاہد یوسف تھے جبکہ مہمان اعزاز رجسٹرارمحمد نعیم بٹ تھے۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رعنا قیصر نے امتحانات کے نتائج کاباقاعدہ اعلان کیا۔تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اساتذہ و والدین،متعلقہ اداروں کے پرنسپلوں،یونیورسٹی انتظامیہ کے سینیئر عہدیداران،شعبہ امتحانات کے اعلیٰ سٹاف و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹرزاہد یوسف نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو پُر زور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزم و ہمت کامیابی کی پہلی شرط ہے۔سرکاری کالجوں کے ذریعے تعلیم و تحقیق کا فروغ ایک خوش آئند امر ہے۔ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی آف گجرات داخلہ کے لیے خوش آمدید کہتی ہے۔جامعہ گجرات ذہین و ہونہار طلبہ کو بیش بہا سکالرشپ فراہم کرتے ہوئے ان کی تعلیمی کامیابی کی امانتدار بن رہی ہے۔ڈاکٹرزاہد یوسف نے شعبہ امتحانات کی سربراہ اور سٹاف کو بر وقت اور چابکدستی سے نتائج کا اعلان کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔محمد نعیم بٹ نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اپنے اساتذہ کے مقام و رتبہ کا ادراک کرتے ہوئے انھیں تکریم و عزت سے نوازنا چاہیے کہ وہ ان کی تعلیمی کامیابیوں کے اصل نگہبان ہیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہمیں کامیابیوں سے ہمکنار کرتا ہے۔طلبہ کو اپنے والدین کی مالی محنت و شفقت اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی رہبری کو بھی ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔محمد نعیم بٹ نے کنٹرولر امتحانات اور ان کی تمام ٹیم کو محنت و صلاحیت سے مقررہ وقت پر نتائج کی تکمیل و اعلان پر ہدیہ تبریک پیش کیا۔ ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس کے سالانہ امتحانات میں ایک ہی کالج ابن امام سائنس کالج جلالپور جٹاں کی ندا قمر نے690نمبرحاصل کرکے اوّل، زینب ندیم نے 674نمبر حاصل کرکے دوم جبکہ صباح ندیم نے636نمبر حاصل کرکے سوم پوزیشن حاصل کی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ID جنجوعہ کالج برائے خواتین لالہ موسیٰ کی الشبع ثاقب نے642نمبر حاصل کرتے ہوئے پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چونڈہ سیالکوٹ کی رفیقہ یعقوب نے611نمبر حاصل کرتے ہوئے دوسری، اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈنگہ کی جویریہ نے 610 نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گکھڑ منڈی گوجرانوالہ کی عائشہ سلمان نے943 نمبرلے کر پہلی پوزیشن،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بلال ٹاؤن جہلم کی کشفنہ نے 919نمبر حاصل کرتے ہوئے دوسری اوراسی کالج کے ہمایوں عباس نے بھی919نمبر حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کے شاہزیب نعمان نے 915نمبر حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈین پروفیسر ڈاکٹرزاہد یوسف، رجسٹرارمحمد نعیم بٹ اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رعنا قیصر نے ان طلبہ کو میرٹ سر ٹیفکیٹس اور نقد انعامات پیش کیے۔ اوّل پوزیشن حاصل کرنے والوں کو پچیس ہزار، دوم کو بیس ہزار جبکہ سوم کو پندرہ ہزار روپے کے نقد انعامات پیش کئے گئے۔ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس کے امتحانات میں 311،ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس میں 2192اورایسوسی ایٹ ڈگری کامرس میں 89طلبہ نے شرکت کی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس میں کامیابی کا تناسب78.18فیصد،ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس میں 71.37فیصد جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس میں 37.08فیصد رہا۔ مختلف کالجوں کے پرنسپلوں اور اساتذہ سمیت کامیاب طلبہ کے والدین نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ تقریب کی نظامت ممتاز استاد یاسر حسین جامی نے کی۔

The Department of Sociology, University of Gujrat, organized a one-day Awareness Seminar on “Sensitization Drive on Prom...
15/09/2026

The Department of Sociology, University of Gujrat, organized a one-day Awareness Seminar on “Sensitization Drive on Promoting Respectful Social Attitudes towards Girls & Women” on 14 September 2026, in accordance with the directions issued by the Higher Education Department, Government of the Punjab. The seminar focused on the “Respect, Dignity, and Equal Treatment of Girls and Women,” with the objective of promoting awareness, responsible social attitudes, dignity, equality, and respect for girls and women in society.
The event commenced with the recitation of the Holy Quran. Dr. Muhammad Shehzad, Lecturer, Department of Sociology served as the moderator of the session. Dr. Zaheer Abbas, Head, Department of Sociology delivered the welcome note and highlighted the significance of the seminar. He warmly welcomed the distinguished guest speaker, Dr. Mumtaz Ahmad, DSP, Punjab Police Department, and emphasized the importance of creating a respectful, safe, and inclusive social environment for girls and women.
In his detailed address, Dr. Mumtaz Ahmad highlighted the social and legal significance of promoting respectful attitudes towards girls and women. He discussed the importance of respect, dignity, equal treatment, and protection of women and girls, while also elaborating on relevant legal provisions and the responsibilities of individuals and institutions in preventing harassment, discrimination, violence, and other forms of gender-based misconduct. He encouraged students to understand their social and legal responsibilities and to contribute positively towards building a peaceful, respectful, and equitable society.
The seminar was attended by a large number of students from the Departments of Sociology and Criminology, along with faculty members. The students showed keen interest in the topic and actively participated in the interactive question-and-answer session with the guest speaker. The discussion provided students with an opportunity to seek clarification on various social and legal aspects related to the dignity, safety, and equal treatment of girls and women.
At the conclusion of the seminar, Dr. Zaheer Abbas expressed his gratitude to Dr. Mumtaz Ahmad for his valuable time, informative address, and interaction with the students. He also appreciated the active participation of students and faculty members and emphasized the continued role of the Department of Sociology in promoting social awareness, equality, respect, and responsible citizenship among university students.

جامعہ گجرات کے انسٹی ٹیوٹ برائے ہوٹل و ریسٹورنٹ مینجمنٹ کے طلبہ نے قائد اعظم لائبریری کے زیر اہتمام منعقدہ سیرۃ النبی ؐک...
14/09/2026

جامعہ گجرات کے انسٹی ٹیوٹ برائے ہوٹل و ریسٹورنٹ مینجمنٹ کے طلبہ نے قائد اعظم لائبریری کے زیر اہتمام منعقدہ سیرۃ النبی ؐکتب نمائش کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرIHRMایاز نورانی نے اساتذہ سمیت طلبہ وفد کی قیادت کا فریضہ انجام دیا۔چیف لائبریرین شیخ عبدالرشید نے اپنے سٹاف کے ہمراہ طلبہ وفد کا استقبال کیا۔IHRMکے طلبہ وفد نے نمائش میں سیرت نبویؐ کے حوالہ سے پیش کی جانے والی کتابوں سے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حضور اکرمؐ کی ذات با برکات سے والہانہ شیفتگی کا ثبوت دیا۔شیخ عبدالرشید نے طلبہ کو نمائش میں پیش کردہ کتب سیرت کے مشمولات و محاسن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمدؐ کی ذات اقدس اور ان کے اعمال و افعال تمام شعبہ ہائے زندگی پر محیط ہیں۔حیات نبیؐ ایک صالح زندگی کا عملی نمونہ ہے۔حیات طیبہ کے مختلف تابناک اور روشن پہلو ایک مسلمان کے لیے بہترین خطوط پر تمام زندگی بسر کرنے کی اعلیٰ مثال و وسیلہ ہیں۔یاد رہے کہ قائد اعظم لائبریری کے زیر اہتمام منعقدہ کتب سیرت نمائش میں سیرت النبی ؐ پر مشرقی و مغربی مصنفین کی لکھی ہوئی کتابوں کے علاوہ جامعہ گجرات میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کی سطح پر لکھے جانے والے تحقیقی مقالات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یہ کتب نمائش30ستمبر تک جاری رہے گی

گجرات(پ۔ر)جامعہ گجرات کے سٹوڈنٹ سروسز سنٹر کے زیر اہتمام ایک پُروقار محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا...
14/09/2026

گجرات(پ۔ر)جامعہ گجرات کے سٹوڈنٹ سروسز سنٹر کے زیر اہتمام ایک پُروقار محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔ محفل میلاد النبیؐ کا انعقادماہ مبارک ربیع الاول کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔اس پُر تقدس و با برکت محفل کا مقصد طلبہ میں حضور اکرمؐ کی حیات و تعلیمات بابت جذبہ ایمانی کو فروغ و تقویت دیتے ہوئے ان کی ذہنی و علمی تربیت تھا۔مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے محفل میلاد النبیؐ میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نبی آخر الزماں حضرت محمد ؐ کی ذات مبارکہ و مطہرہ کو خراج تحسین پیش کیا۔طلبہ نے حسن قرأت،نعت رسول مقبول ؐاور سیرتی تقاریر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شرکائے محفل کی روحوں کو گرمایا۔یاد رہے کہ سیرت محمدی ؐسے استفادہ کرتے ہوئے ایک بہترین قوم کی کردار سازی ممکن ہے۔ سیرت محمدیؐ ایک بحرناپیدا کنار ہے۔ حضور اکرمؐ کی آفاقی تعلیمات کا دائرہ وسیع تر ہے۔ صحابہ کرامؓ کی شخصیت و کردار سازی میں حضور اکرمؐ نے اہم ترین کردار ادا کرتے ہوئے ایک ملت بیضا کے قیام کی بنیادیں استوار کیں۔ محفل میلاد النبیؐ کے منتظم اعلیٰ اسسٹنٹ ڈائریکٹر SSC میاں خرم ارشادنے کہا کہ مسلمانوں کے لئے حضور اکرم ؐ کی ذات ِ بابرکات بنائے عشق و محبت ہے۔ طلبہ سیرت محمدیؐ سے استفادہ کرتے ہوئے اور اس کے مختلف پہلوؤں پر وسیع تفکر و مطالعہ کے ذریعے بہترین انسان بن سکتے ہیں۔ محفل کے اختتام پر میاں خرم ارشاد نے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شریک طلبہ میں توصیفی اسناد تقسیم کیں۔ علاوہ ازیں تقریب کے منتظمین طلبہ جن میں مختلف طلبہ سوسائٹیوں کے عہدیداران و اراکین کو بھی توصیفی اسناد دی گئیں۔

جامعہ گجرات کے سنڈیکیٹ کے تیسرے ایمرجنسی اجلاس میں 70 ویں سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔ان سفارشات کی رُو س...
11/09/2026

جامعہ گجرات کے سنڈیکیٹ کے تیسرے ایمرجنسی اجلاس میں 70 ویں سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔ان سفارشات کی رُو سے مختلف شعبہ جات میں تدریسی عملہ کی تقرریوں کو عمل میں لاتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی و تحقیقی مستقبل کو مزید بہتر بنانے کے عمل کو تقویت ملے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہورالحق نے بتایا کہ طلبہ کسی بھی یونیورسٹی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔انہیں بہترین تعلیم و تدریس کے مواقع فراہم کرنا یونیورسٹی کا مقدم فریضہ ہے۔تیسرے ایمرجنسی سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق تمغہ امتیاز نے کی۔ایمرجنسی سنڈیکیٹ اجلاس میں ریکروٹمنٹ پالیسی 2021میں پہلے ہی سے متعارف کروائی جانے والی نظر ثانیوں میں مزید مفید ترمیموں کے ذریعے تجدیدی اصلاحات کا عندیہ دیا گیا تا کہ مستقبل میں میرٹ اور شفافیت کے عمل کو مزید بہتر بناتے ہوئے صرف اور صرف قابل، محنتی اور کلیدی طور پر تحقیقی سطح پرمضبوط پس منظر کے حامل اساتذہ کو آگے ترقی پانے کے وسیع مواقع میسر ہو سکیں۔علاوہ ازیں جامعہ گجرات میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے بارے اہم فیصلوں کا ادراک کیا گیا۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں نئی خرید کردہ جگہ پر باؤنڈری وال کی تعمیر، اکڈیمک بلاکوں اور سٹوڈنٹ ہاسٹلوں کی تزئین نو و بحالی وغیرہ کے منصوبہ جات شامل ہیں۔ اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اراکینِ سنڈیکیٹ نے آن لائن اور بالمشافہ شرکت کی۔تیسرے ایمرجنسی سنڈیکیٹ اجلاس میں سنڈیکیٹ اراکینMPA وقار احمد چیمہ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف،ڈین پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا اورڈائریکٹر ORIC و ڈین پروفیسر ڈاکٹر عادل رشید نے بالمشافہ شرکت کی جبکہ اجلاس کی معاونت بطور سیکرٹری سنڈیکیٹ رجسٹرار محمد نعیم بٹ نے کی۔ MPAطارق سبحانی،ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز محترمہ زاہدہ اظہرنمائندہ سیکرٹریHED لاہور،ایڈیشنل سیکرٹری(ایجوکیشن) نمائندہ سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور،ڈائریکٹر لاء ڈیپارٹمنٹ شاہد امتیاز نمائندہ سیکرٹری قانون و پارلیمانی افیئرز لاہور،چیئرپرسنPHECلاہور پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری ڈین FBEASپنجاب یونیورسٹی نمائندہHEC،پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال لاہور،پروفیسر ڈاکٹر غزالہ پرویز زمان سابق صدر شعبہ فوڈ و نیوٹریشن ہوم اکنامکس کالج لاہور،پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ ڈائریکٹرCAMBپنجاب یونیورسٹی،شیخ طارق محمود بزنس مین و اوورسیز پاکستانی، چیئرمین BISEگوجرانوالہ انجینیئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر اور CEOڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گجرات اختر علی خان نے آن لائن شرکت کی۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ری-ایکریڈیٹیشن ٹیم کا جامعہ گجرات کا دورہپاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کی ری-ایکریڈیٹیشن ٹیم ...
11/09/2026

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ری-ایکریڈیٹیشن ٹیم کا جامعہ گجرات کا دورہ
پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کی ری-ایکریڈیٹیشن ٹیم نے 11 ستمبر 2026 کو جامعہ گجرات (UOG) کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد B.Sc الیکٹریکل انجینئرنگ پروگرام کی OBA (Outcome-Based Assessment) کی بنیاد پر ری-ایکریڈیٹیشن کا جائزہ لینا تھا۔PEC کی جائزہ ٹیم میں انجینئر ڈاکٹر وسیم خلیق، NUTECH اسلام آباد بطور ٹیم لیڈر؛ انجینئر ڈاکٹر محمد سعید، FAST-NUCES اسلام آباد اور انجینئر ڈاکٹر سہیل خالد، SEN UMT لاہور بطور پروگرام ایویلیوٹرز؛ انجینئر ڈاکٹر آفتاب حسین، GAU سیالکوٹ بطور PEV آبزرور؛ جبکہ انجینئر احمد عمر رانا، PEC ریجنل آفس لاہور بطور PEC نمائندہ شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق (تمغۂ امتیاز) نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرشعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے چیئرپرسن ڈاکٹر نعیم عباس کلیر بھی موجود تھے۔ تعارفی اجلاس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے PEC ٹیم کو جامعہ گجرات کے تعلیمی ماحول، تعلیمی معیار، تحقیق و جدت، معیاری تدریس و تعلیم، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے یونیورسٹی کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران PEC ٹیم نے پروگرام کے مختلف اہم پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا، جن میں Outcome-Based Education (OBE) کے طریقۂ کار، تدریس و تعلیم کے عمل، لیبارٹری سہولیات، فیکلٹی اور طلبہ کی کامیابیاں، تحقیقی سرگرمیاں، فائنل ایئر ڈیزائن پراجیکٹس، صنعت و جامعات کے مابین روابط اور Continuous Quality Improvement (CQI) شامل تھے۔یہ دورہ جامعہ گجرات کی جانب سے معیاری انجینئرنگ تعلیم، تعلیمی معیار اور مسلسل بہتری کے عزم کا عکاس ہے۔ جامعہ گجرات PEC کے قومی ایکریڈیٹیشن معیارات کے مطابق انجینئرنگ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیمی و تحقیقی مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

11/09/2026

Perfect Pitch | Episode 02 | Pakistan’s next big startup starts here.

یونیورسٹی آف گجرات میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کا پُر تپاک استقبال کرتے ہوئے علم و عمل کی دنیا میں ان کی حوصلہ افزائی کی...
07/09/2026

یونیورسٹی آف گجرات میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کا پُر تپاک استقبال کرتے ہوئے علم و عمل کی دنیا میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ہر سال نئے داخل ہونے والے طلبا و طالبات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہنا جامعہ گجرات کی درخشاں روایات میں شامل ہے۔اس سلسلہ میں نئے داخل ہونے والے طلبا و طالبات کے لیے سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے زیر اہتمام ایک پرُوقار تقریب تعارف کا انعقادکرتے ہوئے انھیں تحائف پیش کیے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق تمغہ امتیاز کی خصوصی ہدایات پر منعقدہ تعارفی تقریب کا مقصد نئے داخل ہونے والے طلبہ کو ان کے متعلقہ شعبہ جات، یونیورسٹی قواعد و ضوابط، جامعہ گجرات کے چیدہ انتظامی دفاتر اورطلبہ کو میسر سہولیات سے آگاہی تھا۔یاد رہے کہ خزاں 2026کے داخلوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد جامعہ گجرات میں مختلف شعبہ جات کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز سوموار سے ہو چکا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کا ویژن یونیورسٹی آف گجرات کو طلبہ سرگرمیوں کا محو رو مرکز بناتے ہوئے اعلیٰ سطح پر تعلیم و تربیت کو بہتری کی راہوں سے روشناس کروانا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کے مطابق ذہین و محنتی طلبہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہیں تعلیم و تحقیق کے بہترین مواقع فراہم کرنا یونیورسٹی کے تمام تدریسی و انتظامی شعبوں کا مقدم فریضہ ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل طلبہ کی ذہانت و لیاقت اور عملی استعدادسے وابستہ ہے۔ جدید تعلیم کے تمام پہلوؤں کو عمل پسندی کی جانب راغب کرنا یونیورسٹی کی جانب سے ملک و قوم کی بہترین خدمت ہے۔اس حوالہ سے جامعہ گجرات کے مختلف تدریسی شعبوں میں بھی تقاریب تعارف کا انعقاد ہوا۔ جس میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈین، چیئرپرسن و صدور شعبہ جات و فیکلٹی اراکین نے نئے آنے والے طلبہ کا پُر جوش استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ بیچ2026کے نو آمدہ طلبہ کو جامعہ گجرات کی علمی و تہذیبی اقدار سے روشناس کروانے کے لیے دن بھر مختلف سٹوڈنٹ سوسائیٹیوں کے عہدیداران و اراکین نے سٹوڈنٹ سروسز سنٹر کے سٹاف کے ہمراہ داخلہ حاصل کرنے والے نئے طلبہ کو مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات کا دورہ کرواتے ہوئے مختلف اُمور و معاملات میں اُن کی راہنمائی و راہبری کی۔یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ سروسز سنٹر دن بھر طلبہ سرگرمیوں کا محو ر بنا رہا۔SSCکے تمام سٹاف نے سوسائیٹیوں کے نمائندگان کے ہمراہ نئے داخل ہونے والے طلبہ کو یونیورسٹی کی جانب سے تحائف پیش کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر SSCشمع تحسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں خرم ارشاد نے میزبانی و نگرانی کے فرائض سرانجام دئیے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University of Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to University of Gujrat:

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed school/college?

Share