18/03/2026
گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور ، گجرات کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے تعاون کرتے ہوئے چودھری مسعود اصغر بانیاں صاحب آف فتح پور نے مزید 1,50,000 (ڈیڑھ لاکھ) روپے کی خطیر رقم بطور عطیہ پیش فرمائی۔
اس بے مثال تعاون پر ادارہ کے اساتذہ کرام، طلبہ اور سکول کمیٹی کے اراکین چودھری صاحب کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم چودھری مسعود اصغر بانیاں صاحب کی اس کاوش کو شرفِ قبولیت بخشے اور انہیں دارین کی سعادتوں سے نوازے۔
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
30/01/2026
گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور ، گجرات کے سنئیر EST جناب عاطف حسین صاحب کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وصال فرما گئی ہیں۔
انا للہ واناالیہ راجعون
مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ دن 11 بجے گاؤں گھنسیہ ضلع گجرات میں ادا کی جائے گی۔
شریک غم: جملہ سٹاف گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور تحصیل و ضلع گجرات
22/01/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shakeel Ahmed, Mehboob Asghar, Muhammad Ashfaq, Saleem Mughal, Kashif Hayat
19/01/2026
الحمد للہ رب العالمین
اہلِ علاقہ کے خلوص، مالی تعاون اور ذاتی دلچسپی سے گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور کی نئی عمارت کا ڈھانچہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔
یہ عمارت 7 کمروں اور ایک مومٹی (Mumty) پر مشتمل ہے، جس پر اب تک تقریباً 90 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
یہ عمارت صرف اینٹ اور سیمنٹ کی نہیں، بلکہ آپ سب کے اعتماد، نیک نیتی اور تعلیم سے محبت کی روشن مثال ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے تمام اہلِ علاقہ، مخیر حضرات اور تعاون کرنے والوں کا خلوصِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
ابھی یہ سفر مکمل نہیں ہوا۔ عمارت کی تکمیل، فرنیچر اور دیگر تعلیمی سہولیات کے لیے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جس جذبے سے آپ نے ابتدا میں ساتھ دیا، اسی جذبے کے ساتھ آگے بھی تعاون فرمائیں گے، تاکہ ہمارے بچوں کو ایک بہتر، محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔
آئیں!
مل کر علم کے اس چراغ کو مزید روشن کریں،
کیونکہ آج کی تعلیم، کل کا روشن مستقبل ہے۔
جزاکم اللہ خیراً
13/01/2026
گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور گجرات کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے اجمل جاوید مرزا چاند صاحب نے اپنے والد گرامی ماسٹر مرزا مشتاق احمد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے مبلغ 5,00,000(پانچ لاکھ روپے ) بطور عطیہ پیش فرمائے۔
ادارہ کا تمام سٹاف ، طلباء اور سکول کونسل کے تمام ممبران جناب اجمل جاوید مرزا چاند صاحب کے تہ دل سے ممنون ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم ان کے کاروبار میں برکتیں عطا فرمائے اور اللہ کریم انہیں دارین کی سعادتیں عطا فرمائے ۔ اور ان کے والدِ گرامی کے درجات بلند فرمائے اور اس تعاون کو ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ وسلم
05/01/2026
گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور گجرات کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے چودھری اظہر اقبال بانیاں صاحب نے مبلغ 1,00,000(ایک لاکھ روپے ) بذریعہ چیک ہیڈ ماسٹر جناب چودھری محمد اکمل بشیر صاحب کو پیش کئے۔
ادارہ کا تمام سٹاف ، طلباء اور سکول کونسل کے تمام ممبران جناب چودھری اظہر اقبال بانیاں صاحب کے تہ دل سے ممنون ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم چودھری صاحب کے کاروبار میں برکتیں عطا فرمائے اور اللہ کریم انہیں دارین کی سعادتیں عطا فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ وسلم
30/12/2025
ما شآء اللہ تعالیٰ !
چودھری توقیر ناصر دیوڑہ صاحب نے اپنے والدِ گرامی محترم چودھری ناصر بلال دیوڑہ مرحوم کا وعدہ وفا کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور گجرات کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں بھرپور مالی تعاون فرماتے ہوئے مبلغ 1,00,000 (ایک لاکھ روپے) بطور عطیہ ہیڈ ماسٹر جناب چودھری اکمل بشیر صاحب کی خدمت میں پیش فرمایا۔
ادارہ کا تمام سٹاف، طلباء اور کمیٹی ممبران جناب چودھری توقیر ناصر دیوڑہ صاحب کے شکر گزار ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم ان کے اس تعاون کو ان کے والد مرحوم چودھری ناصر بلال دیوڑہ صاحب کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔
آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
16/12/2025
گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور گجرات کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے چودھری شاہنواز ذیلدار صاحب آف ٹبی بھوسہ نے مبلغ 1,00,000(ایک لاکھ روپے ) کی رقم ہیڈ ماسٹر جناب چودھری محمد اکمل بشیر صاحب کو پیش کی۔
ادارہ کا تمام سٹاف ، سکول کونسل کے تمام ممبران اور طلباء جناب چودھری شاہنواز صاحب ذیلدار کے تہ دل سے ممنون ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم چودھری صاحب کی اس مخلصانہ کاوش کو شرفِ قبولیت بخشے۔انہیں دارین کی سعادتیں عطا فرمائے ۔ اور ان کے کاروبار میں برکتیں عطا فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ وسلم
16/12/2025
گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور گجرات کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے چودھری منور ذیلدار صاحب آف ٹبی بھوسہ نے مبلغ 1,00,000(ایک لاکھ روپے ) ہیڈ ماسٹر جناب چودھری محمد اکمل بشیر صاحب کو پیش کئے۔
ادارہ کا تمام سٹاف ، سکول کونسل کے تمام ممبران اور طلباء جناب چودھری منور ذیلدار صاحب کے تہ دل سے ممنون ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم چودھری صاحب کی اس مخلصانہ کاوش کو شرفِ قبولیت بخشے۔انہیں دارین کی سعادتیں عطا فرمائے ۔ اور ان کے کاروبار میں برکتیں عطا فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ وسلم
15/12/2025
گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور گجرات کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے چودھری شکیل شہزاد چودھری وقار احمد بانیاں صاحب نے مبلغ 2,00,000(دو لاکھ روپے ) کی خطیر رقم بطور عطیہ پیش کی۔
ادارہ کا تمام سٹاف ، سکول کونسل کے تمام ممبران اور طلباء چودھری وقار احمد بانیاں صاحب کے تہ دل سے ممنون ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم ان کی اس مخلصانہ کاوش کو شرف قبولیت بخشے، ان کے کاروبار میں برکتیں عطا فرمائے اور انہیں دارین کی سعادتیں عطا فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ وسلم