Govt Comprehensive Higher Secondary School,Gujrat.

Govt Comprehensive Higher Secondary School,Gujrat. Government Comprehensive Higher Secondary School is a well known educational institution in Gujrat.

*اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تمام اساتذہ کو سلامِ عقیدت اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ*۔ 🌹ان تمام عظیم اساتذہ کا تہہ دل س...
05/10/2026

*اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تمام اساتذہ کو سلامِ عقیدت اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ*۔ 🌹

ان تمام عظیم اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے ہمیں صرف کتابیں نہیں پڑھائیں بلکہ زندگی کا مقصد سمجھایا، صحیح راستے کی رہنمائی کی، مشکلات کا سامنا کرنا سکھایا اور عزت، وقار اور اصولوں کے ساتھ جینا سکھایا۔

08/09/2026
📢 اہم اطلاع برائے طلبہ و والدین🏫 گورنمنٹ کمپریہنسِو ہائر سیکنڈری سکول گجرات🎓 ایف اے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے!الحم...
08/09/2026

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ و والدین

🏫 گورنمنٹ کمپریہنسِو ہائر سیکنڈری سکول گجرات

🎓 ایف اے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے!

الحمدللہ! سکول میں ایف اے کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ داخلے تاحال جاری ہیں۔

📚 معیاری تعلیم
👨‍🏫 تجربہ کار اساتذہ
🌟 بہترین تعلیمی ماحول
🎯 روشن اور کامیاب مستقبل کی مضبوط بنیاد

تمام دلچسپی رکھنے والے طلبہ سے گزارش ہے کہ اپنا داخلہ جلد از جلد یقینی بنائیں اور معیاری تعلیم کے ساتھ اپنے بہترین مستقبل کی جانب پہلا قدم اٹھائیں۔

⏳ داخلے محدود مدت کے لیے جاری ہیں—آج ہی رابطہ کریں!

گورنمنٹ کمپریہنسِو ہائر سیکنڈری سکول گجرات
"آپ کا روشن مستقبل، ہماری ذمہ داری"

ہم نے سوکھی ہوئی شاخوں پہ لہو چھڑکا تھاپھول اگر اب کے بھی نہ کھلتے تو قیامت کرتے
08/09/2026

ہم نے سوکھی ہوئی شاخوں پہ لہو چھڑکا تھا
پھول اگر اب کے بھی نہ کھلتے تو قیامت کرتے

رودادِ جشنِ میلاد النبی ﷺگورنمنٹ کمپریہنسیو ہائر سیکنڈری سکول گجراتآج گورنمنٹ کمپریہنسیو ہائر سیکنڈری سکول گجرات میں میل...
27/08/2026

رودادِ جشنِ میلاد النبی ﷺ

گورنمنٹ کمپریہنسیو ہائر سیکنڈری سکول گجرات

آج گورنمنٹ کمپریہنسیو ہائر سیکنڈری سکول گجرات میں میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے ایک نہایت پروقار، روح پرور اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد طلبہ کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ، سیرتِ طیبہ سے وابستگی اور اسلامی اقدار کو اجاگر کرنا تھا۔

تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ کمپریہنسیو ہائر سیکنڈری سکول گجرات، محمد اشرف منہاس صاحب نے فرمائی، جبکہ پروگرام کے انتظام و انصرام اور کامیاب انعقاد کی ذمہ داری وائس پرنسپل وسیم ریاض مرزا صاحب نے احسن انداز میں سرانجام دی۔

پروگرام کی کمپئرنگ و نقابت کے فرائض قاسم عباس اعوان صاحب نے انجام دیے اور اپنی پُرجوش، مؤثر اور خوبصورت اندازِ نقابت سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

درج ذیل اساتذہ نے طلباء کو مختلف مقابلہ جات کی تیاری کروائی؛
تلاوتِ قرآن مجید: سید اوصاف احمد مدثر صاحب
نعت شریف: سید اجمل حسن صاحب
تقریر: آفتاب مبشر صاحب
کوئز مقابلہ: محمد نعیم اسلم صاحب
آرٹ مقابلہ: محمد ندیم اسلم صاحب

تقریب میں کلاس ششم سے کلاس دہم تک کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی صورت میں پیش کیے۔ طلبہ نے تقاریر، نعت خوانی، کوئز مقابلہ، آرٹ اور کیلیگرافی مقابلہ جات میں حصہ لے کر اپنی علمی، ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تقاریر اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں، آپ ﷺ کے اخلاقِ حسنہ، رحم و شفقت، عدل و انصاف، صبر و برداشت اور انسانیت سے محبت جیسے عظیم اوصاف کو اجاگر کیا۔ کوئز مقابلے نے طلبہ کے اسلامی معلومات اور سیرتِ نبوی ﷺ سے متعلق علمی استعداد کو جانچنے اور مزید نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کیا، جبکہ آرٹ اور کیلیگرافی کے مقابلوں میں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا خوبصورت اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ اور اساتذہ نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ سلامِ عقیدت بھی پیش کیا، جس سے محفل کا روحانی حسن مزید دوبالا ہوگیا۔ بعد ازاں مختلف مقابلہ جات اور سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

پرنسپل محمد اشرف منہاس صاحب نے اس موقع پر طلبہ کی بھرپور شرکت اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات، اخلاق اور اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

یہ بابرکت اور یادگار تقریب محبتِ رسول ﷺ، علم، ادب اور اسلامی اقدار کے حسین امتزاج کی عکاس تھی۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد نے نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا بلکہ ان کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ اور سیرتِ نبوی ﷺ سے وابستگی کو مزید مضبوط کیا۔

بلاشبہ یہ محفلِ میلاد طلبہ، اساتذہ اور تمام شرکائے تقریب کے لیے ایک خوبصورت، بابرکت اور یادگار تجربہ ثابت ہوئی۔

Notification of School timings.
21/08/2026

Notification of School timings.

Schools are opening after Summer Vacations on Monday 24 August,2026.School timings are 8:00 AM to 1:30 PM.
21/08/2026

Schools are opening after Summer Vacations on Monday 24 August,2026.
School timings are 8:00 AM to 1:30 PM.

ہم خود تراشتے ہیں منازل کی سنگ راہ ہم وہ نہیں ہیں جن کو زمانہ بنا گیا ۔
09/08/2026

ہم خود تراشتے ہیں منازل کی سنگ راہ
ہم وہ نہیں ہیں جن کو زمانہ بنا گیا ۔



07/08/2026



07/08/2026

🌟 ماشاءاللہ! شاندار تعلیمی کامیابی 🌟

🏫 گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول، گجرات

🏆 جماعت دہم کے ہونہار طلبہ کی شاندار کامیابی 🏆

تعلیمی سیشن 2024–26

ماشاءاللہ! ہمارے 39 طلبہ نے گریڈ A+ اور گریڈ A حاصل کرکے شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، والدین کی حوصلہ افزائی اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔
کلاس انچارجز:
دہم A : فیصل عمران صاحب
دہم B : قاسم عباس صاحب
دہم C : محمد نعیم اسلم صاحب

📋 نمایاں طلبہ کی فہرست

نمبر۔ طالب علم نمبر سیکشن
1- محمد طاہر علی 1171 B
2- محمد اسماعیل 1149 B
3- سید قاسم عباس 1102 B
4- محمد معیز 1083 A
5- صائم توصیف 1066 C
6-منیب الرحمن 1057 A
7-محمد ابوبکر بیگ 1044 C
8-ذوالقرنین 1037 B
9-محمد مغیث احمد 1034 A
10- اذان علی 1022 C
11- عبدالمعیز 1007 C
12-علی حسن 988 A
13-محمد جاسم. 986 B
14- محمد طلحہ 983 B
15- محمد سعد میر 969 A
16- محمد حسیب 957 B
17- کاشان حیدر 954 A
18- نعمان علی 953 B
19- اسد اللہ ساجد 951 C
20-محمد سمیع اللہ 947 C
21-محمد عمر. 942 A
22- محمد علی حمزہ 935 A
23-عثمان طارق 934 B
24- سید احمد مسعود 930 B
25-محمد فیضان علی 915 B
26- علی اکبر. 913 B
27-سید سلمان حیدر 906 B
28- سمیع اللہ بلال 892 B
29-محمد الیاس 890 B
30- محمد عبداللّٰہ 882 A
31- حبیب بن افضل 876 B
32- محمد انس. 867 C
33- طلحہ آفتاب 862 B
34- طحہ وسیم مرزا 857 A
35- عون رضا 848 A
36- محمد فرقان آصف 847 B
37- صارم وحید 847 A
38- محمد علی 845 C
39- علی حمزہ 841 A

پرنسپل جناب محمد اشرف منہاس صاحب اور وائس پرنسپل جناب وسیم ریاض مرزا صاحب کی متحرک، فعال اور مؤثر قیادت میں گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول، گجرات تعلیمی میدان میں ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس شاندار کامیابی پر تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ 🎉

اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں ملک و قوم کا سرمایہ بنائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲

ماشاءاللہ! ہمارے طلبہ ہمارا فخر ہیں۔ ❤️🏆


Address

Near Service Morr, Opposite Rescue 1122 Office
Gujrat
50700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Comprehensive Higher Secondary School,Gujrat. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share