Punjab Educators Associations-kharian

Punjab Educators Associations-kharian

Share

پنجاب کے کنٹریکٹ و ریگولر ایجوکیٹرز ( اساتذہ) کی نمائندہ تنظیم

20/10/2025
20/10/2025
Photos from DEA Gujrat's post 20/10/2025
20/10/2025
06/10/2025

حراجِ تحسین
ڈپٹی کمشنر محترمہ نورالعین،
سی ای او محترم جناب یاسین بلوچ صاحب،
چوہدری سلطان احمد ہنجرا صاحب (ڈی ای او سیکنڈری)،
چوہدری ظہیر نواز چیچی صاحب (لیٹیگیشن آفیسر)،
چوہدری ساجد ندیم نَت صاحب،
چوہدری خرم شہزاد صاحب،
تمام جملہ یونینز و ایسوسی ایشن ضلع گجرات،
اور تمام متاثّرینِ بددیانتی و نابدعنوانی،
جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی حق و سچ کا ساتھ دیا۔

اللہ کریم ہمیشہ ہمارے افسران کو حق و سچ پر قائم رکھے۔ آمین۔

میں تمام متاثّرین کی طرف سے آپ سب کا تہِ دل سے مشکور ہوں۔
جزاک اللہ خیر۔

اختر علی بھٹہ

DC Gujrat Apca Gujrat Ch Khuram Shahzad Gujjar Abid Shehzad Ch Sajid Natt

01/10/2025

Rana Sikandar Hayat Amjad Ali Javied

Rana Sikandar Hayat

29/09/2025

جاپان میں اسکول کے پہلے تین سالوں میں کوئی امتحان نہیں ہوتا بلکہ۔۔۔۔۔
بچوں کو اخلاق، آداب اور اقدار سکھائی جاتی ہیں۔۔۔
قطار میں کھڑا ہونا سکھایا جاتا ہے۔۔۔۔
وقت پر کھانا اور برتن سمیٹنا سکھایا جاتا ہے۔۔۔۔
دانت صاف کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔۔۔۔
وقت کی پابندی سکھائی جاتی ہے۔۔۔۔
سچ بولنا سکھایا جاتا ہے۔۔۔۔
مل جل کر کام کرنا سکھایا جاتا ہے تاکہ ایک دوسرے کی مدد ہو۔۔۔۔
پھر اس طرح وہ بڑے ہوتے ہیں اور عظیم قوم بنتی ہے جن کی پھر دیانتداری کی مثالیں پوری دنیا دیتی ہے اور ٹوکیو جیسی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والا شہر آپ کو پرامن اور صاف ستھرا ملتا ہے۔

پاکستان میں چھوٹی عمر میں ہی بچوں کو سبق رٹانے پر لگا دیا جاتا ہے
کوئی تربیت نام کی چیز نہیں
جسمانی سزا الگ ہے
ترقی یافتہ ممالک میں بچوں کے ٹیچرز کی اچھی خاصی ٹریننگ کروا کر پھر ان کو بچوں کو پڑھانے کیلئے اہل سمجھا جاتا ہے کسی بھی قسم کے ذہنی مریض یا جو بچوں کو کسی بھی طرح سے استحصال کرنے کی سوچ رکھتا ہو اسے نکال باہر کر دیا جاتا ہے۔

منقول

27/09/2025

ضلع گجرات کی ایک عظیم اور مشہور درسگاہ " گورنمنٹ پاکستان ہائی اسکول" جو کہ لالہ موسیٰ شہر کے محلہ سیدہ گول کے وسط میں واقع ہے۔ اس اسکول نے اللہ کے فضل سے پچھلے کئی سالوں سے تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا منفرد مقام بنایا ہے۔ تین سال قبل اس اسکول میں کلاس رومز کی کمی کے باعث تین کلاسز کھلے میدان میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھیں۔ اس وقت کے ہیڈ ماسٹر چوہدری تصور حسین صاحب کی سربراہی میں اسکول سٹاف نے مخیر حضرات اور سابقہ طلباء سے رابطہ مہم کا آغاز کیا تا کہ کلاس رومز کی کمی کو اپنی مدد آپ کے تحت دور کیا جائے۔ اس میں اس وقت کے موجودہ طلباء اور والدین نے بھی بھرپور حصہ ڈالا۔ اللہ کے فضل سے صرف چھ ماہ کے دورانیہ میں ایک مکمل بلاک (جن میں تین کشادہ کلاس رومز، برآمدہ، سیڑھیاں اور ممٹی شامل ہیں) بن گیا۔ اس کاوش میں اسکول اساتذہ نے بھی اپنی جیب سے بھرپور تعاون کیا۔ اس کے علاوہ جن افراد نے اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں نمایاں تعاون کیا ان کے ناموں کی فہرست کا ایک بورڈ بنوا کر اس بلاک میں لگایا گیا۔ وہ تمام افراد جنہوں نے جانی، مالی تعاون کیا، اللہ پاک انہیں بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین
Farzand Lalamusa Latif Najmi Mudassar Ali Tassawar Hussain Khalid Dar

27/09/2025

Hero teacher in tehsil kharian with top results in matric part 1 and part 2

حکومت پنجاب نے اس سال اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ضلع میں تحصیل کی سطح پر "*Hero teacher award*" دینے کا فیصلہ کیا۔
الحمد اللہ گورنمنٹ پاکستان ہائی اسکول لالہ موسیٰ کے "*سر عمران صفدر صاحب*" نے تحصیل کھاریاں میں *secondary school teacher* لیول پر پہلی پوزیشن لے کر یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنا *سر عمران صفدر صاحب* کی قابلیت اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تمام اسکول سٹاف وطلباء انہیں یہ ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ اللہ پاک انہیں آئندہ زندگی میں بھی مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Gujrat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Gujrat
50700