28/04/2026
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر محترمہ سعدیہ جمال نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی پرنسپل مریم مصطفیٰ بورڈ آف گورنرز کے اراکین اقبال صدیق سدھو، سید شعیب شاہ اور طلبہ کے ہمراہ نوکھر روڈ پر پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا تقریب محکمہ جنگلات پنجاب کی زیر نگرانی منعقد ہوئی اس موقع پر راؤ محمد عارف مشتاق، فارسٹ پروٹیکشن آفیسر کامونکی فارسٹ رینج نے بتایا کہ "سر سبز پنجاب" وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوشہرہ ورکاں سے نوکھر تک سڑک کے دونوں اطراف ہر دس فٹ کے فاصلے پر درخت لگائے جائیں گے جن کی تعداد تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار یو گی اور ان کی مکمل نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی ایک بڑی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے جس کے تدارک کے لیے شجر کاری ناگزیر ہو چکی ہے درخت نہ صرف ماحول کو صاف اور خوش گوار بناتے ہیں بلکہ نئی نسل کے لئے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہے رانا نذیر حسین فارسٹ انسپکٹر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور نگہداشت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر سرسبز و شاداب پنجاب کے خواب کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔
23/04/2026
20/04/2026
09/04/2026
09/04/2026
07/04/2026