07/04/2026
✨ الحمدللہ رب العالمین!
والدین کے لیے اس سے بڑھ کر فخر کا لمحہ کیا ہوگا کہ ان کی تربیت اور ہماری تدریس کا ثمر "پنجاب لیول" کی کامیابی کی صورت میں سامنے آئے۔
ٹیوٹا موٹرز پاکستان کے زیرِ اہتمام ہونے والے صوبائی سطح کے پینٹنگ و آرٹ مقابلے میں القلم انٹرنیشنل کے دو درخشندہ ستاروں، عائشہ شمشاد اور مومن فرقان نے اپنی اپنی کیٹگری میں دوسری پوزیشن (2nd Position) حاصل کر کے پورے شہر کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ 🥈🏆
یہ محض ایک ٹرافی نہیں، بلکہہمارے اساتذہ کی معیاری تدریسی کاوش اور منظم عملی مہارتوں کی تربیت کا عملی ثبوت ہے۔ ہم اس شاندار کامیابی پر اپنے پیارے بچوں، ان کے محنتی اساتذہ اور خاص طور پر ان کے عظیم والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ کریم ہمارے تمام نونہالوں کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور انہیں ہر قدم پر ایسی ہی روشن کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!