09/12/2025
غزہ کے بچے آج صرف بھوک، جنگ اور خوف کے شکار نہیں…
وہ ایسی بے بسی کے ساتھ زندہ ہیں جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
جہاں دنیا آگے بڑھ رہی ہے، وہاں غزہ کے بچے اب بھی ملبوں کے درمیان اپنے والدین کو آواز دیتے ہیں…
کبھی کوئی جواب نہیں ملتا، کبھی صرف خاموشی۔
ان کے چھوٹے قدموں کے نیچے زمین نہیں… درد بچھا ہوا ہے۔
ان کی آنکھوں میں سوال ہیں جو دنیا کا ہر مسلمان سن سکتا ہے، مگر شاید… جواب دینے کی ہمت کمزور پڑ گئی ہے۔
لیکن ہر صبح ان کے حصے میں "زندگی" نہیں آتی…
کبھی کسی کی سانس رک جاتی ہے، کبھی کسی کی ماں، کبھی کسی کا بچپن۔
یہ لچارگی نہیں، انسانیت کا امتحان ہے۔