27/03/2026
اختر انٹرنیشنل لرننگ اسکول میں پہلے سالانہ نتائج و انعامات کی تقریب کا انعقاد انتہائی سادگی، کامیابی اور خوشی کے ساتھ ہوا اور یہ دن ہمارے اسکول کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے یادگار رہے گا۔ اس پروگرام کی سب سے خوبصورت بات یہ رہی کہ ہمارے تمام طلباء کی محترم ماؤں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت فرمائی۔ ان کی موجودگی نے تقریب کو نہ صرف رونق بخشی بلکہ بچوں کے حوصلوں کو بھی چار چاند لگا دیے، کیونکہ جب گھر اور اسکول مل کر چلیں تو بچہ زیادہ با اعتماد ہو کر کوشش کرتا ہے۔
اختر انٹرنیشنل لرننگ اسکول کی پوری ٹیم اپنے تمام طلباء کے خاندانوں کی دل و جان سے ممنون و مشکور ہے۔ آپ کا اعتماد، آپ کا تعاون اور آپ کی حوصلہ افزائی ہی وہ طاقت ہے جو ہمیں ہر روز بہتر سے بہترین بنانے پر اکساتی ہے۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اساتذہ، والدین اور بچوں کی مشترکہ کوششوں سے آنے والے سال مزید کامیابیوں، مزید مسکراہٹوں اور مزید فخر کے لمحات لے کر آئیں گے۔ تقریب کی چند خوبصورت جھلکیاں نیچے ملاحظہ فرمائیں۔