Markaz Rahwali Sadar w Gujranwala

Markaz Rahwali Sadar w Gujranwala

Share

Enhancing Quality Education

16/10/2025

Higher Order Thinking Skills Training at PECTA GHAKAR WZD

04/06/2025

🎉 گوجرانوالہ مرکز راہوالی ویمن کے آفٹر نون سکولز میں جدید تعلیم کی نئی راہ! 💻📚
الحمدللہ! گورنمنٹ آف پنجاب اور سی ایم پنجاب کی خصوصی توجہ سے تبدیلی کا آغاز۔

ڈاکٹر عطیہ ملک (سی ای او ڈی ای اے گوجرانوالہ)، مس صائمہ بخاری (ڈی ای او ویمن)، اور محترمہ صائمہ بتول (ڈپٹی ڈی ای او، تحصیل صدر) کی کاوشوں سے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول رڑیالہ وڑائچ، گلاب پورہ، اور گرلز پرائمری سکول کوٹلی صاحبو (آفٹر نون) میں جدید کمپیوٹر سسٹمز فراہم کیے گئے۔

🔍 ان اسکولز میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی نگرانی میں ششم، ہفتم اور ہشتم کی طالبات کے لیے کمپیوٹر سائنس بطور الیکٹو مضمون متعارف کروا دیا گیا ہے۔
📘 تمام طالبات کو کمپیوٹر سائنس کی کتابیں بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔

👩‍💻 یہ قدم بچیوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، اور انہیں ڈیجیٹل پاکستان کا مؤثر حصہ بنانے کی جانب ایک انقلابی پیش رفت ہے۔

🌟 گوجرانوالہ کی بیٹیاں، مستقبل کی معمار!





CEO-District Education Authority Gujranwala Deputy District Education Officer Tehsil Sadar GRW Markaz Rahwali Sadar w Gujranwala Railway Godam Rahwali Sadar Markaz Sadar 1 Ggps Rahwali Markaz Sadar - 08

04/06/2025

گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول گلاب پورہ (آفٹرنون)، مرکز راہوالی (فی میل)، ڈی ای اے گوجرانوالہ

ہیڈ کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر ASP ہیڈ کی طرف سے طالبات، اساتذہ اور عملے کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے دعا کی کہ تمام طالبات اپنی چھٹیوں کو محفوظ، خوشگوار اور تعمیری سرگرمیوں میں گزاریں۔ اس پیغام کا مقصد بچوں میں احتیاط، صحت، اور مثبت طرزِ زندگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

ASP ہیڈ نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اپنے وقت کو مطالعے، صحت مند مشاغل، اور والدین کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارنے میں صرف کریں۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے اساتذہ کے جذبۂ تعلیم کو سراہتے ہوئے انہیں بھی خوشیوں بھری، آرام دہ اور محفوظ چھٹیاں گزارنے کی دعا دی۔

یہ پیغام نہ صرف خیرسگالی کی علامت ہے بلکہ طالبات کے روشن مستقبل کے لیے ASP ہیڈ کی دلی خواہشات کا عکاس بھی ہے۔
Markaz Rahwali Sadar w Gujranwala CEO-District Education Authority Gujranwala Deputy District Education Officer Tehsil Sadar GRW Railway Godam Rahwali Sadar Markaz Sadar 1 Ggps Rahwali Markaz Sadar - 08

12/05/2025

پیغامِ تشکر اور فخر

آج گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول، ریلوے گودام، گوجرانوالہ کے طلباء اور معزز اساتذہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے افواجِ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کی ناکامی پر ربِ کائنات کے حضور شکرگزاری کے ساتھ سجدہ ریز ہیں، جیسا کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے مبارک موقع پر سجدہ شکر ادا فرمایا تھا۔

یہ کامیابی محض عسکری برتری نہیں بلکہ ایثار، یقین، اور مادرِ وطن سے بے لوث محبت کی روشن مثال ہے۔ یہ فتح افواجِ پاکستان کی جرات، قربانی، اور اللہ کی نصرت کی گواہ ہے۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی خاص مدد فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی نازل فرمائے، اور پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی، اور مضبوطی عطا فرمائے۔

پاکستان زندہ باد!
افواجِ پاکستان سر بلند رہیں.
CEO-District Education Authority Gujranwala Deputy District Education Officer Tehsil Sadar GRW Markaz Rahwali Sadar w Gujranwala Railway Godam Rahwali Sadar Ggeslambanwali Ggps Rahwali Markaz Sadar - 08 Markaz Sadar 1

16/04/2025
16/04/2025
14/04/2025

بیساکھی تے پنجابی دیہاڑ دے موقعے تے تمام جگ دے پنجابی بولن تے سمجھن والیاں نوں ڈھیر ساریاں ودھائیاں۔

اپنے مرکز توں ، جے دور نکل جاؤ گے
سفنہ ہو جاؤ گے، داستان وچ ڈھل جاؤ گے
ایسے دھرتی تے چلن دا سلیقہ سکھو
سنگ مرمر تے چلو گے تے پھسل جاؤ گے
Markaz Rahwali Sadar w Gujranwala CEO-District Education Authority Gujranwala Deputy District Education Officer Tehsil Sadar GRW

14/04/2025

“Culture is the arts elevated to a set of beliefs”
Today, we are celebrating punjabi culture day at GGES AMRATPURA RAHWALI ❤️
Gujranwala
CEO-District Education Authority Gujranwala Deputy District Education Officer Tehsil Sadar GRW
punjab

14/04/2025

✨✨چل میلے نوں چلیے🌹🌹
🌟🌟🌟آج دا دن میلہ ای لان دا دن سی تے ایہ میلہ پنجاب دے سارے سکولاں چ لگیا۔ ایس میلے چ ایس دھرتی دی رہتل بہتل تے ایدے کلچر دے سارے رنگ وکھاوناں ساڈا مقصدسی۔🌟🌟🌟
✨✨✨ایہ رنگ کھل کے سامنے لیان دا ایہ کم گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ریلوے گودام راہوالی تحصیل صدر گوجرانوالہ چ کیتا گیا۔✨✨✨
🌹🌹🌹✨✨✨میلہ لگ گیا تے سج گیا۔✨✨✨🌹🌹🌹
#پنجاب دا ثقافتی دیہاڑ
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab School Education Department, Government of the Punjab Deputy Commissioner Gujranwala CEO-District Education Authority Gujranwala

Deputy District Education Officer Tehsil Sadar GRW Railway Godam Rahwali Sadar

Photos from Markaz Rahwali Sadar w Gujranwala's post 11/04/2025

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول منڈیالہ وڑائچ (34110128)
پرائمری سیکشن — قائم شدہ 1947

میرا سفر: ایک ویران عمارت سے ایک فعال تعلیمی یونٹ تک

مجھے سال 2021 سے غیر محفوظ کمروں اور غیر موزوں تعلیمی ماحول کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔
ویرانی چھا چکی تھی، دیواریں خاموش تھیں، اور تعلیمی چراغ بجھ چکے تھے۔

لیکن پھر!
اسکول انتظامیہ کا عزم، ایجوکیشن اتھارٹیز ،کمیونٹی کا تعاون، اور مخیر حضرات کی دلچسپی نے مجھے ایک بار پھر جِلا بخشی۔

آج...
میں دوبارہ زندہ ہوں!
250 سے زائد بچے میرے آنگن میں علم کی روشنی حاصل کر رہے ہیں۔
الحمداللہ
CEO-District Education Authority Gujranwala Deputy District Education Officer Tehsil Sadar GRW Markaz Rahwali Sadar w Gujranwala

Photos from Markaz Rahwali Sadar w Gujranwala's post 09/04/2025

A constructive meeting has been held with staff members regarding compliance of directions by the worthy HIGHER authorities
GGES RAHWALI EAST NO 2

Meeting was held to disseminate new directions at GGES MANDIALA WARRIACH

CEO-District Education Authority Gujranwala
Deputy District Education Officer Tehsil Sadar GRW

04/04/2025

*محنت ، شوق اور لگن کامیابی کی بنیادیں ہیں۔*✨✨✨
محترمہ مریم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب جناب خالد نذیر وٹو صاحب کی زیر قیادت اور ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک، چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای اے) گوجرانوالہ کی متحرک و فعال نگرانی میں گوجرانولہ کے جملہ سرکاری سکولوں میں آج 2025-04-04 بروز جمعہ SBA Final Exams کا رزلٹ سنایا گیا۔ 🌹🌹🌹✨✨✨اسی طرح گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول راہوالی گودام مرکز راہوالی W, تحصیل گوجرانولہ صدر W میں بھی سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پوزیشن ہولڈر طالبات کو انعامات دیئے گئے۔✨✨✨🌹🌹🌹
🌟🌟🌟 طالبات اور اساتذہ نے اس دن کی تیاری خوب محنت سے کی تھی اور✨✨ پوزیشن ہولڈر ✨✨طالبات کی خوشی دیدنی تھی۔ اس موقعہ پر محترم مخیر حضرات کی طرف سے سپر ایشیا کمپنی کا الیکٹرک واٹر کوولر گفٹ کے طور پر پیش کیا گیا اور چار سو فٹ (فی سبیل اللہ) واٹر بور کے لیے بھی پلاننگ شروع کر دی گئی۔
ان شاءاللہ اسی طرح مخیر حضرات کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اللّٰہ تعالیٰ نیک کاموں میں حصہ ڈالنے والوں کے لیے اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین🌹🌹🌹🌹✨✨✨


Markaz Rahwali Sadar w Gujranwala CEO-District Education Authority Gujranwala
Deputy District Education Officer Tehsil Sadar GRW

Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

RAHWALI W
Gujranwala
52250