05/10/2025
ٹیچرز ڈے کی پروقار تقریب – گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول، جی ٹی روڈ گوجرانوالہ
آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس خصوصی تقریب کی مہمانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ، ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک صاحبہ تھیں۔ ان کے ہمراہ ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر کامران صدیقی، ڈی ای او ایلیمنٹری سید سبطین مظہر شاہ، اور ڈپٹی ڈی سی اوز بھی موجود تھے۔
تقریب میں 87 نمایاں اساتذہ کو "ہیرو ایوارڈ" سے نوازا گیا، جن میں 54 خواتین اور 33 مرد اساتذہ شامل تھے۔ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک صاحبہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام ایوارڈز مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اساتذہ آئندہ بھی اپنی قابلیت اور پیشہ ورانہ خدمات سے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنائیں گے۔
سکول کے پرنسپل، ڈاکٹر محمد اشفاق نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور سکول کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کی جانب سے خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر عطیہ ارشد صاحبہ نے شاندار انتظامات پر ڈاکٹر اشفاق کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر اشفاق نے 6 ستمبر 2025 کو اس سکول کا چارج سنبھالا تھا۔
تقریب کے اختتام پر تمام نامزد اساتذہ کو تعریفی اسناد اور "ہیرو ایوارڈز" دیے گئے، جبکہ محکمہ ایجوکیشن گوجرانوالہ کی جانب سے مہمانوں اور شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔
School Education Department, Government of the Punjab Chief Secretary Punjab CEO-District Education Authority Gujranwala Rana Sikandar Hayat