Quran for all

Quran for all قرآن ہمارا بہترین ساتھی

سورۃ الکہف جب تمہیں لگے تم بکھر رہے ہو تب کہف والوں کو یاد کرنا انہوں نے اپنے رب کو اس قدر شدت سے دعا کی تھی کہ رب نے ان...
21/08/2026

سورۃ الکہف
جب تمہیں لگے تم بکھر رہے ہو تب کہف والوں کو یاد کرنا انہوں نے اپنے رب کو اس قدر شدت سے دعا کی تھی کہ رب نے ان کا زمانہ بدل دیا تھا ❤☺

چاہے زندگی کی راہیں تمہیں کتنی ہی دور تک لے جائیں، زندگی کے موسم کتنی ہی بار بدلیں، اور تمہارے اردگرد کے چہرے کتنے ہی بد...
19/08/2026

چاہے زندگی کی راہیں تمہیں کتنی ہی دور تک لے جائیں، زندگی کے موسم کتنی ہی بار بدلیں، اور تمہارے اردگرد کے چہرے کتنے ہی بدلتے رہیں، حقیقت یہ ہے کہ تمہارا یہ کائناتی سفر محض ایک قوس کی مانند ہے؛ جو تقدیر کے ابتدائی جھونکے/اشارے سے شروع ہوتا ہے اور اللہ سے ملاقات کی دہلیز پر جا کر ختم ہوتا ہے۔

پس زندگی کے اس طویل سفر سے دھوکا نہ کھاؤ۔ اصل اعتبار اس بات کا نہیں کہ تم نے کتنے قدم اٹھائے، بلکہ اس بات کا ہے کہ تمہارے قدم کس سمت بڑھ رہے ہیں۔

﴿وَإِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ﴾
“اور تمہارے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔”
(سورۃ العلق: 8)

وہاں دنیا کے تمام فریب اور خوش فہمیاں ختم ہو جائیں گی، اور وجود کی حقیقت تم پر آشکار ہو جائے گی۔ تب ایمان ہی وہ واحد زادِ راہ ہوگا جو انسان کو اس عارضی گزرگاہِ دنیا سے فنا کے مرحلے کو عبور کراتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے سامنے ہمیشہ کی حاضری تک پہنچائے گا۔

🌿 فرامینِ رسول ﷺ | حدیث سیریز 🌿آج کی خوبصورت حدیث ضرور پڑھیں، عمل کریں اور صدقۂ جاریہ سمجھ کر آگے شیئر کریں۔ 🤍
18/08/2026

🌿 فرامینِ رسول ﷺ | حدیث سیریز 🌿

آج کی خوبصورت حدیث ضرور پڑھیں، عمل کریں اور صدقۂ جاریہ سمجھ کر آگے شیئر کریں۔ 🤍

17/08/2026

والدین کے ساتھ حُسن سلوک کی بہترین صورت ہے کہ اُن کے لیے خوب دعائیں کی جائیں۔

⇚سفیان بن عیینہ بیان کرتے ہیں کہ ’’عامر بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ نے اپنے والد عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد پورا ایک سال اس حال میں گزارا کہ وہ اللہ تعالی سے اپنے لیے کچھ مانگنے کے بجائے صرف اپنے والد کے لیے ہی دعائیں کیا کرتے تھے۔‘‘
(الاستيعاب لابن عبد البر : ٤/‏٣٢٥)

﴿رَبَّنَا ٱغۡفِرۡ لِی وَلِوَ ٰ⁠لِدَیَّ وَلِلۡمُؤۡمِنِینَ یَوۡمَ یَقُومُ ٱلۡحِسَابُ﴾.

*اے میرے اللّٰه ....!!*میرے لیے ایسی ہم نشینیاں مقدر فرما جو مجھے بلندی ہی عطا کریں اور ایسے خوبصورت چہرے جو مجھ میں بھل...
16/08/2026

*اے میرے اللّٰه ....!!*
میرے لیے ایسی ہم نشینیاں مقدر فرما
جو مجھے بلندی ہی عطا کریں
اور ایسے خوبصورت چہرے
جو مجھ میں بھلائی کو دیکھ کر اسے بڑھائیں
اور کمزوری میں مجھے سہارا دیں۔
ایسی رفاقتیں جو بارش کی طرح ہوں؛
جہاں بھی جائیں نفع پہنچائیں،
اور جہاں سے گزریں
وہاں اپنی نیکی اور خوشبو دار اثر چھوڑ جائیں!

16/08/2026

📘 غیبی آواز سے سنی گئی ایک قیمتی دعا
👤 سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
میں ایک بار قبرِ مبارک اور منبرِ رسول ﷺ کے درمیان، یعنی روضۂ مبارکہ میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک کسی کو یہ کہتے سنا:
🌿 دعا:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عَمَلًا بَارًّا، وَرِزْقًا دَارًّا، وَعَيْشًا قَارًّا
ترجمہ:
"اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں: نیک و مقبول عمل، پیہم جاری رہنے والا رزق، اور سکون بھری زندگی۔"
سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
"میں نے مڑ کر دیکھا تو وہاں کوئی نظر نہ آیا۔ پھر میں نے ان تین دعاؤں کو اپنا معمول بنا لیا، اور اس کے بعد بھلائی کے سوا کچھ نہ دیکھا۔"
📚 حوالہ: العقد الفرید للأندلسی، ص: 335
🌼 سبق:
یہ دعا دنیا و آخرت کی عظیم نعمتوں کو سمیٹے ہوئے ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ نیک عمل، کشادہ و مسلسل رزق، اور پرسکون زندگی عطا فرما دے تو بندہ حقیقی کامیابی پا لیتا ہے۔ اس لیے اس مبارک دعا کو اپنے روزانہ کے معمولات میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔
🤲 دعا:
اللہ تعالیٰ ہمیں نیک و مقبول اعمال، حلال و بابرکت رزق، اور دنیا و آخرت میں سکون و عافیت والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
•┈•❀•🍃🌼•🌼•🌼🍃•❀•┈•

”مولا! تو پاک ہے، اس شخص کیلیے راستہ کس قدر گُھٹن آمیز ہے جس کا راہنما تُو نہ ہو! اور اس شخص کیلیے راستہ کس قدر وحشت ناک...
12/08/2026

”مولا! تو پاک ہے،
اس شخص کیلیے راستہ کس قدر گُھٹن آمیز ہے جس کا راہنما تُو نہ ہو! اور اس شخص کیلیے راستہ کس قدر وحشت ناک ہے جس کا تُو ساتھ چھوڑ دے!“

📜 (دورِ تابعین کی ایک خاتون کی مناجات || المجالسة وجواهر العلم للدينوري : ١٧٩)

*وہ آزمائشیں جن سے نبی اکرم صلی الله عليه وسلم پناہ مانگا کرتے تھے:**🤲اللَّهُمّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنَ:*🤲*اے اللہ میں تج...
08/08/2026

*وہ آزمائشیں جن سے نبی اکرم صلی الله عليه وسلم پناہ مانگا کرتے تھے:*

*🤲اللَّهُمّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنَ:*🤲
*اے اللہ میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں*

*📝١- العَجْزِ* عاجز آجانے سے
*📝٢- والكَسَلِ* سستی سے
*📝٣- والجُبْنِ،* بزدلی سے
*📝٤ - .والبُخْلِ* کنجوسی سے
*📝٥ - والهَرَمِ* بڑھاپے سے
*📝٦ - والقَسْوَةِ* دل کی سختی سے
*📝٧- والغَفْلَةِ* غفلت سے
*📝٨ - والعَيْلَةِ*،غریبی سے
*📝٩ -والذِّلَّةِ* ذلت سے
*📝١٠ - والمَسْكَنَةِ* مسکین فقر و فاقہ سے
*📝 ١١ - الفقر* تنگدستی سے
*📝١٢- والكُفْرِ،* کفر سے
*📝 ١٣ - والشِّرْك،*. شرک سے
*📝 ١٤ - والفُسُوقِ،*. گناہ سے
*📝 ١٥ - والشِّقاقِ،* بدبختی سے
*📝 ١٦ - والنِّفاقِ ،*. نفاق سے
*📝 ١٧ - والسُّمْعَةِ،* دکھاوے سے
*📝 ١٨ - والرِّياءِ.* ریاکاری سے
*📝 ١٩ - الصمم ،* بہرے پن سے
*📝 ٢٠ - والبَكَم،* گونگے پن سے
*📝 ٢١ - والجُنُون* پاگل پن سے
*📝 ٢٢ - والجُذامِ،* جذام (کوڑھ) کی بیماری سے
*📝 ٢٣ - والبَرَص ،* برص کی بیماری سے
*📝 ٢٤ - وَسَيِّىءِ الأَسْقامِ* اور ہر قسم کی بری بیماریوں سے
*📝 ٢٥ - غلبة الدَين،* قرض کے غلبے سے
*📝 ٢٦ - وقهر الرجال* لوگوں کے غالب آجانے سے
آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲🤲🤲🤲🤲🤲

Address

Gujranwala

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran for all posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category