24/11/2025
The Prism Academy
we are offering tuition classes of all grades
24/11/2025
سمارٹ سلیبس آپڈیٹ۔۔
الحمدللہ ہم پنجاب کے بچوں کیلئے سلیبس کو سمارٹ کروانے میں کامیاب ہوئے۔ ہم اس کیلئے وزہر تعلیم، ایم۔ ڈی پیکٹا، اور ڈائریکٹر کیری کولم جناب عامر ریاض اور ان کی ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں۔
سمارٹ سیلبس ۲۴ اکتوبر جو رلیز کیا گیا۔ جب اساتذہ نے اسے پڑھانا شروع کیا تو انھیں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر ٹاپک سبق میں موجود ہے تو اس کا سوال مشق سے نکال دیا گیا۔ اسے طرح اگر ٹاپک سبق سے نکال دیا گیا تو اس کا سوال مشق سے نہیں نکالا گیا۔
مجھے اور میرے ساتھیوں کو بے شمار اسکولز سے ٹیچرز کے میسج اور فونز آئے کہ سر یہ مسئلہ حل کیا جائے۔ اسی تناظر میں کل جناب قاضی نعیم صاحب سے ایک چینل نے رابطہ کیا کہ سمارٹ سلیبس میں کو مشکلات ہیں اس پر آپ کا کیا موقف ہے۔ قاضی صاحب کے اس موقف کو ٹی وی چینل نے جب نشر کیا تو یہ اساتذہ اور بچوں نے اسے خوب سراہا۔
قاضی نعیم انجم صاحب کی وہ آواز جو اصل میں اساتذہ کی آواز تھی وزیر تعلیم اور ایم ڈی پیکٹا تک پہنچی تو بچوں کا وقت ضائع کیے بغیر پیکٹا کی طرف سے آج اتوار چھٹی والے دن صبح گیارہ بجے مجھ سے رابطہ کیا گیا ۔ ایم ڈی کیری کولم اور ڈائریکٹر کیری کولم نے کہا ہم بچوں کا وقت ضائع کیے بغیر اس مسلئہ کو جلد از جلد حل کرنا چاہتے ہیں اگر آپ پیکٹا آفس آکر ان مسائل کی نشاندہی کریں تو ہم جتنی جلدی ممکن ہو گا سمارت سیلیبس کو اساتذہ اور بچوں کیلئے آسان بنانے کوشش کریں گے۔
اس سلسلے میں آج ہم پیکٹا آفس گے جہان قاضی صاحب نے سمارٹ سیلیبس میں اساتذہ کو آنے والی تمام مشکلات ایک ڈاکومنٹ کی شکل میں کیری کولم کی ٹیم کے حوالے کیا جس کی سربراہی ڈائریکٹر جناب عامر ریاض کر رہے تھے۔
دو دن میں پیکٹا کی ٹیم اس ڈاکومنٹ پرکام کرئے گی اور انشاءاللہ بدھ والے دن ہماری ایم ڈی پیکٹا سے دوبارہ میٹنگ ہو گی اور مجھے امید ہے کہ ہم اساتذہ اور بچوں مشکلات آسان کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
جاوید نور تامبرا
سیکرٹری سرونگ اسکولز الائنس۔
(( ))
Total chapters 9
Short questions 80
Long Questions 20
Numericals 30
MCQ,s (exercise) 27
Total chapters 11
Short questions 46
Descriptive Question 21
Investigative Q 13
MCQ,s (exercise) 30
Total chapters 10
Short questions 20
Long Questions 18
Investigative Q all
MCQ,s (exercise) 22
Total chapters 12
(1 excluded)
Exercise 21
Rev. Ex. 12(Totl Q55)
Examples 45y
Total chapters 12
Short questions 40
Long Questions 41
MCQ,s (exercise) 37
24/10/2025
9th Class Physics and Biology Smart Syllabus for Session (2025-26)..
24/10/2025
9th Class Computer Science Smart Syllabus for session 2025-26..
#
24/10/2025
Grade 9 Chemistry Smart Syllabus
List of deleted topics
#تعلیم
📢 اہم اطلاع برائے فرسٹ ایئر کے طلباء
پنجاب بورڈ کے فرسٹ ایئر کے رزلٹ میں جن بچوں کے کسی مضمون میں سپلی (Supply) آئی ہے، ان کے لیے الگ سے کوئی سپلی امتحان نہیں ہوگا۔
ان کے سپلی والے پیپر اگلے سال سیکنڈ ایئر کے امتحانات کے ساتھ لیے جائیں گے۔ یعنی جب آپ سیکنڈ ایئر کا امتحان دیں گے تو اپنے سپلی والے مضمون کا پیپر بھی اُسی وقت دیں گے۔
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 42 ہزار 101 امیدواروں نے شرکت کی تھی، امتحان میں 71 ہزار 9 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 49.97 فیصد رہا،۔
آج کل بہت سے نئے ٹیچرز یہ سمجھتے ہیں کہ پڑھانے کا مطلب صرف کلاس میں جانا، لیسن لینا اور سیلری لینا ہے۔ لیکن ایک اچھا ٹیچر جانتا ہے کہ تعلیم صرف کتابی علم دینے کا نام نہیں بلکہ تربیت، کردار سازی (Character Building) اور ڈسپلن (Discipline) سکھانے کا عمل ہے۔
ٹیچر کی چند بنیادی ذمہ داریاں جو ہر teacher کو یاد رکھنی چاہی:
۱. طلبہ کی تربیت:
ہر لیسن کے آغاز میں پانچ سے دس منٹ طلبہ کی اخلاقی تربیت، آدابِ گفتگو اور اچھے رویے پر ضرور لگائیں۔ یہی وقت ٹیچر اور طلبہ کے درمیان مضبوط تعلق بناتا ہے۔
س (Attendance) کی ذمہ داری:
روزانہ حاضری لینا، غیر حاضری کا ریکارڈ رکھنا اور بار بار غیر حاضر ہونے والے طلبہ پر نظر رکھنا ٹیچر کی ذمہ داری ہے۔ اس سے بچوں میں نظم و ضبط اور تسلسل پیدا ہوتا ہے۔
۳. ڈسپلن اور نظم و ضبط:
کلاس اور اسکول میں ڈسپلن (Discipline) قائم رکھنا صرف سزا دینے سے نہیں بلکہ مثبت انداز میں رولز بنانا اور بچوں کو ان پر عمل کا عادی بنانا ہے۔
جیسے: لائن میں چلنا، شور نہ کرنا، ایک دوسرے کی مدد کرنا — یہ سب ٹیچر کی تربیت کا حصہ ہیں۔
۴. صفائی اور ترتیب (Cleanliness & Neatness):
کلاس کی صفائی، طلبہ کے یونیفارم (Uniform)، بستوں اور نوٹ بکس (Notebooks) کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ایک ٹیچر کی روزمرہ ڈیوٹی ہے۔
۵. اسمبلی کی تیاری:
ہر بچے کو سال میں کم از کم ایک بار اسمبلی (Assembly) میں اسٹیج پر بولنے کا موقع دیں — چاہے تلاوت (Tilawat) ہو، نعت (Naat)، تقریر یا کردار ادا کرنا۔ اس سے ان میں خود اعتمادی (Confidence) پیدا ہوتی ہے۔
۶. نوٹ بکس کی چیکنگ (Notebooks Checking):
بچوں کو سکھائیں کہ ان کی نوٹ بک صاف، مکمل اور منظم ہو۔ روزانہ کا کام روزانہ چیک کریں تاکہ طلبہ نظم و ترتیب سیکھیں۔
یہ وہ کام ہیں جو لیسن پلاننگ (Lesson Planning) اور ایگزی کیوشن (Ex*****on) کے ساتھ ساتھ ٹیچر کو کرنے چاہییں، کیونکہ اچھا ٹیچر وہ ہے جو صرف سبق نہیں بلکہ زندگی کے اصول بھی سکھائے۔
ٹیچنگ (Teaching) ایک ذمہ داری ہے، اور ٹیچر وہ چراغ ہے جو دوسروں کے راستے روشن کرتا ہے۔
#تعلیم
*🔰 پنجاب بورڈ کے اسمارٹ سلیبس میں کسی بھی مضمون کا مکمل چیپٹر ختم نہیں کیا جائے گا، بلکہ ہر مضمون کے ہر چیپٹر میں سے کچھ ٹاپکس کو نکالا جائے گا۔*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Gujranwala
52250