06/08/2026
*اللہ کو بھول جانے والے لوگ اللہ کو تو یاد ہیں ۔ وہ جنہوں نے اللہ کو نظر انداز کر دیا ، اللہ انہیں نظر انداز نہیں کرتا ۔ وہ جنہوں نے اللہ کو چھوڑ دیا ، اللہ انہیں نہیں چھوڑتا ۔ اللہ نے پیغمبر بھیجے کہ ان ناسمجھ لوگوں کو ہدایت عطا فرمائی جائے ۔ ان لوگوں کا استحقاق نہیں ، لیکن ان پر رحمت کرنا رحمتوں والے کی شان ہے ۔ وہ اتنی بڑی رات کے اندر روشنی کا چراغ جلاتا ہے ۔ وہ کفر کے اندھیروں میں ایمان کے نور کا جلوہ دکھاتا ہے
رحمتِ حق اس شخص کی تلاش میں رہتی ہے جس کی آنکھ پُرنم رہتی ہے ۔ آنسوٶں کے قریب رہنے والے رحمتِ حق کے قریب ہیں ۔
(حرف حرف حقیقت)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ