Chistyon ka LARA PEER SIAAL

Chistyon ka LARA PEER SIAAL لجپال لجپال پیر سیال پیر سیال

25/09/2026
ماشاءاللہ۔مالک🙏🙏
25/09/2026

ماشاءاللہ۔مالک🙏🙏

25/09/2026

ماشاءاللہ مالک🙏🙏

دل کند سجدہ بایں طرزِ خرامیدنِ تو دیدہ صد شکر بجا آورد از دیدنِ توآپکے اس طرح ناز بھرے انداز سے چلنے پر دل سجدہ ریز ہے ت...
23/09/2026

دل کند سجدہ بایں طرزِ خرامیدنِ تو
دیدہ صد شکر بجا آورد از دیدنِ تو
آپکے اس طرح ناز بھرے انداز سے چلنے پر دل سجدہ ریز ہے تیرے دیدار کی نعمت پر آنکھیں شکر بجالاتی ہے
🙏🌸🌹🌷❤🌼🙏

سراپا مہر و وفا سراپا مہر و محبت پیکر جرت و غیرت قافلہ سالارِ عشق غوث زماں قلندر دوراں محافظِ عقیدہ ختم نبوت صلی اللّٰہ ...
22/09/2026

سراپا مہر و وفا سراپا مہر و محبت
پیکر جرت و غیرت
قافلہ سالارِ عشق
غوث زماں
قلندر دوراں
محافظِ عقیدہ ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
نائب حضور امیر شریعت سرکار
کریم ابنِ کریم
وارثِ مسند پیر سیال غریب نواز
عظیم رہبر و راہنما

ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺﷺﷺ
22/09/2026

ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺﷺﷺ

اللہ نے ولائت کی بڑی سادہ سی تعریف دی ہے۔ "اَلاَ اِنَّ اَولِیآءَ اللہ لَا خَوفُ عَلَیہِم وَلَا ھُم یَحزَنُون❤️❤️❤️🙏🙏🙏سی...
22/09/2026

اللہ نے ولائت کی بڑی سادہ سی تعریف دی ہے۔
"اَلاَ اِنَّ اَولِیآءَ اللہ لَا خَوفُ عَلَیہِم وَلَا ھُم یَحزَنُون
❤️❤️❤️🙏🙏🙏
سیدی حضور ضیاے چشت غریب نواز مدظلہ العالی سجادہ نشین درگاہ معلی مقدسہ سیال شریف سرگودھا

22/09/2026

کیا قبر کا وجود نہیں ہے گناہوں پر سزا نہیں ملے گی؟ مولوی حضرت یہی تو کہتے ہیں کہ گناہوں سے بچو ان کی سزا ملے گی۔
پروفیسر صاحب: بڑا خوب صورت سوال ہے۔ خوف انسان کی مستحکم شخصیت کو بھی توڑ دیتا ہے۔ اگر آپ نے بہت سے بیمار یا آسیب کے شکار دیکھے ہوں یا So-called جنات کے شکار لوگ دیکھے ہوں جن کی Average ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ بڑھ رہی ہے۔ یہ سارے کرشمے خوف کے ہیں۔ اور کیا یہ مناسب ہے کہ ہم خدا کی طرف سے ان کے درمیان خوف ہی بانٹتے پھریں ۔ مناسب یہ ہے کہ خوف نہیں فہمائش کی جائے۔ فہمائش اور خوف میں بہت فرق ہے۔ اگر ہم انسان کے خمیر میں Guilt بھر دیں گے اور احساسِ گناہ کے علاوہ اور کچھ نہیں بھریں گے تو وہ ایک بہت بڑا آسیب بن جائے گا۔ ایک بہت بڑے ولی کی وفات ہوگئی وہ خود بھی ڈرتے رہتے تھے اور لوگوں کو بھی ڈراتے رہتے تھے۔ کانپتے کانپتے اللہ کے حضور گئے تو اللہ نے کہا مجھ سے کیا مانگتے ہو جو چیز تم نے میرے بارے میں متصور کی اسی پر رہو۔ اب یہاں بھی ڈرتے رہو۔ بات یہ ہے کہ جو Approach اللہ نے دی ہے، وہ Approach آپ کیوں دینے کی کوشش کرتے ہو۔ رسول اکرم ﷺ نذیر تھے۔ وہ ڈرانے والے تھے مگر کس کو۔ آپ غور کیجئے کہ قرآن کی تمام آیاتِ عذاب کس کے لیے اتری ہیں؟ میں جو بات کر رہا ہوں ذرا غور سے سنیے کہ قرآن کی تمام عذاب کی آیات کافروں کے لئے مکہ میں اتری ہیں۔ پھر آپ نے مکہ میں کتنے لوگوں کو عذاب یافتہ دیکھا۔ کتنے لوگوں کی بخشش دیکھی۔ فتح مکہ والے دن ایک ہلکی سی تسلیم ربانی کے بعد آپ نے کتنے لوگوں کو اس عذاب کا شکار پایا۔ وہ آیات الہی جو ان کافروں کے لیے اتری تھیں جن میں ان کو جہنم سے ڈرایا گیا تھا اور ان کو اسفل ترین طبقوں کی خبر دی گئی اور ایک پورے شہر کو دی گئی تھی تو کتنے لوگوں نے اس وقت اسلام قبول کیا تھا مگر ایک دن میں ایک لمحے میں خدا کی رحمت جوش میں آئی۔ اور مکہ کے تمام لوگوں نے جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا ان کی بخشش اور رحمت کا اعلان ہوگیا۔
سوال یہ ہے کہ ہم تھوڑے سے بہکے اور بگڑے ہوئے ضرور ہیں لیکن مسلمان تو ہیں، اس لئے کم از کم نجات سے دور نہیں ہیں۔ آپ اور ان علماء کے گمان سے زیادہ اُس بدو کا گمان زیادہ خوبصورت تھا جو اللہ کے رسول ﷺ کے یہاں حاضر ہوئے اور کہا یا رسول اللہﷺ قیامت کے دن حساب کون لے گا۔ فرمایا اللہ خود!! وہ ہنسا اور ہنس کے چل دیا۔ تو اللہ کے رسولﷺ نے کہا بھلا اس میں ہنسنے کی کیا بات تھی، اس کو واپس بلاؤ۔ جب اسے واپس بلایا گیا اور اس سے پوچھا گیا کہ تم اس بات سے کیوں ہنسے کہ اللہ قیامت کے دن حساب لے گا، تو کہا یارسول اللہ ﷺ ہم نے زمین پہ دیکھا ہے کہ جب کوئی اعلی ظرف حساب لیتا ہے تو بہت نرمی کرتا ہے پھر اللہ سے بڑا کوئی اعلی ظرف ہے۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ دیکھو اس بدو کا گمان اللہ پر کتنا اچھا ہے۔ یعنی آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ حدیث رسول اللہﷺ ہے کہ اللہ پہ اچھا گمان رکھو اور اگر زندگی میں نہیں تو کم ازکم مرتے ہوئے تو اچھا گمان رکھو۔اگر آپ اچھا گمان نہیں رکھ سکتے تو ایسا بھی نہ رکھیں۔ آپ کے علماء اس بدو سے بھی گئے گزرے ہیں یعنی خدا سے اتنا ڈرانہ کہ خدا سے دوری پیدا کر دے، ڈر، خوف اور خشیت کا مطلب جدا ہے۔ علماء حضرات خشیت پیدا کرنے کے زعم میں ایک نفسیاتی عارضہ اور خوف پیدا کر دیتے ہیں۔ جس کی اسلام اور مذہب میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Address

Street No 4 Pasror Road Gujranwala
Gujranwala
25255

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chistyon ka LARA PEER SIAAL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Chistyon ka LARA PEER SIAAL:

Shortcuts

Share