Bismillah Online Quran Academy

Bismillah Online Quran Academy

Share

Online Quran Teachers Male & Female

24/12/2025

24/12/2025

Tajweed Rules

16/12/2025

رب کے فیصلوں کو سمجھنے کی کوشش نہ کرو، بس انہیں مان لو، وہ ہمیشہ تمہارے حق میں ہوتے ہیں۔🤍

16/12/2025

*`صحت اور `وقت کی قدر کیجئے*

*دو نعمتیں اکثر لوگ ضائع کردیتے ہیں*
*صحت اور `فارغ وقت*

15/12/2025

15/12/2025

میں کبھی کبھی یوں بھی کرتا ہوں ۔۔
بھاگ دوڑ سے تھک کر ، ساری تھکاوٹ جھولی میں لیے اس کے گھر چلا جاتا ہوں ۔
یوں تو وہ شہہ رگ سے قریب یے ۔ مگر سب باتیں سب کے درمیان تو بھی نہیں کرنے والی ہوتیں۔
اور پھر مجھے تو کچھ کہنا بھی نہیں ہوتا بس پیش ہوتا ہوں۔۔۔۔۔۔
میں بیٹھ جاتا ہوں ضروری نہیں کہ بڑا مودب ہو کے دو زانوں ہی بیٹھا جائے بلکہ بعض دفعہ تھوڑا بمثل ماں کا لاڈلا کے بھی بیٹھ جاتا ہوں ۔
نظریں جھکی ہیں۔ سر جھکا ہوا ۔ تصور آسمانوں کے پار وہ عرش کے پاس لے جاتا ہے ۔
وہ سامنے عرش پر مستوی ہے ۔ اور میں اسکے سامنے کھلے میدان میں تن تنہا ۔۔۔
وہ دیکھ رہا ہے کہ آیا ہے ۔ وہ جانتا تو ہے ہی کہ کیوں آیا ہے ۔ وہ نہیں جانتا تو کون جانے گا کہ کیوں آیا ۔

پھر بنا ہاتھ اٹھائے ، بنا منہ ہلائے ، بنا گڑگڑائے، ایک خاموشی کا مکالمہ ہوتا ہے اس سے ۔

وہ مسکرا رہا ہے کہ بدو پھر سے لوٹ آیا یے ۔ ہمیشہ کی طرح کہہ بھی کچھ نہیں رہا ۔ نظریں اور سر جھکے ہوئے ہے ۔ دل کسی بند مٹھی میں بھینچا ہوا اسکا۔ کرب کا شکار ہے ۔ تھک گیا ہے مگر ہارا نہیں ہے ۔ مایوسی اور نا امیدی کی اندھی کھائی میں نہیں اترا ۔
ہمیشہ کی طرح دنیا کی بھیڑ سے بھاگ کر میرے در پر آ گیا یے ۔ اسکو یہ یقین ہے کہ اسکا یہ ایمان ہے کہ گر یہ در نہیں تو پھر کوئی در نہیں۔
وہ مسکرانے لگتا ہے ۔
جب میں اسکو مسکراتا دیکھتا ہوں تو آنسو میرے ضبط کی ہر حد پھلانگ کر بہنے لگتے ہیں۔
پھر آنسوؤں کا اس کریم سے گفتگو کا سلسلہ لمبا چلتا یے ۔ میں دونوں کو خاموش بت بنا دیکھ رہا ہوتا ہوں۔
اس کو ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے آنسو سب وقوعہ بیان کر دیتے ہیں۔
وہ بڑا رحیم ہے ۔ رحمان بھی بلا کا ۔ ستر ماؤں جتنی محبت رکھتا یے مجھ سے ۔ پھر وہ محبت لٹانے لگتا ہے رحمت برسانے لگتا ہے ۔ کرم کی عطاء ہوتی ہے

دل بند مٹھی کی گرفت سے آزاد ہونے لگتا یے۔ کندھوں پہ منوں بوجھ کا احساس روئی بن کر ہوا میں اڑنے لگتا یے ۔ کرب راحت میں بدلنے لگتا یے ۔ من میں لگی آگ بجھنے لگتی ہے۔ سوچوں اور فکروں کے جھکڑ آہستہ آہستہ تھمنے لگتے ہیں۔
سر سے بوجھ کا احساس جب ہلکا ہوتا ہے تو اوپر اٹھتا ہے اسکی طرف دیکھ کر مسکراتا ہوں ۔ میں دونوں ہاتھ باندھ کر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اپنا تھکاوٹ سے بھری جھولی وہاں جھاڑتا ہوں اسی جھولی میں رحمت اور کرم بھرتا ہوں۔ اور اگلی ملاقات تک کے لیے اجازت لیتا ہوں۔ اور اپنی دنیا میں واپس لوٹ آتا ہوں ۔۔۔۔
کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ وہ آنسوؤں کی روداد سن کر کسی حکمت کے تحت عطاء کے فیصلے کو اپنے پاس محفوظ کر لیتا یے ۔ پھر صحیح وقت پہ اپنے کرم سے اس احساس سے روشناس کروا دیتا ہے کہ تب نہیں مناسب تھا اس کا اصل وقت اب ہے۔
کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ وہ سب سن کے بھی میری اس ضد کو اپنے کن کے عمل سے فنا کر دیتا ہے وہ جانتا ہوتا ہے کہ یہ تو بچہ ہے انگارہ پکڑنے کی خواہش رکھتا ہے ۔ یہ نہیں جانتا کہ اس کے حق میں کتنا نقصان دہ ہے ۔ اسکو اتنی سمجھ کہاں ہے ۔

وہ دے دے وہ صحیح وقت کے لیے روک لے یا وہ دل کو بدل دے وہ اسکے معاملات وہی بہتر جانتا یے ۔ مگر اس سب میں بھی وہ خالی تو ہر گز نہیں لٹاتا ۔ وہ سکون کی دولت سے مالا مال کر دیتا یے ۔ پھر کچھ بھی تسلیم کرنے میں دقت پیش نہیں آتی ۔

ہاں میں کبھی کبھی یوں بھی کرتا ہوں 😊

✍️ #محمدسعید

15/12/2025

حدیث شریف

13/12/2025

🌹

*میاں بیوی کے لئے بہت دلچسپ واقعہ __!!*

ایک میاں بیوی ایک کاؤنسلر کے پاس گئے ۔ ان کا آپس میں شدید جھگڑا چل رہا تھا۔ وہ ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنے کے بھی روا دار نہیں تھے۔

انہوں نے سوچا کہ لوگوں کے مشورے پر عمل درآمد کیا جائے اور تھوڑی سی تھیراپی کروا لی جائے۔ جب وہ دونوں آفس میں داخل ہوئے تو کاؤنسلر نے دونوں کے چہرے پر سخت کشیدگی دیکھی۔ اس نے ان دونوں کو بیٹھنے کے لیے بولا۔ جب وہ بیٹھ گئے تو اس نے بولا کہ اب آپ بتائیں کہ آپ کو کیا مسئلہ ہے؟

تو وہ دونوں یکدم بولنا شروع ہوگئے اور ایک سانس میں ایک دوسرے پر تنقید کے پہاڑ ڈال دیے۔ دونوں اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہ تھے۔ کاؤنسلر نے ان دونوں کو اپنے دل کی بھڑاس نکالنے دی اور چپ کر کے ان کی لڑائی کی لڑائی ختم ہونے کا انتظار کرنے لگی۔

جب دونوں بول بول کر تنگ آگئے تو کاؤنسلر نے انہیں بولا کہ اچھا یہ تو لڑائی اور خامیوں والی کہانی ہوگئی اب ایک دوسرے کی خوبیاں بیان کرو۔ تم دونوں کو ایک دوسرے میں کیا کیا باتیں پسند ہیں؟ دونوں بالکل خاموش ہوگئے۔ بہت دیر تک دونوں نے کچھ نہیں بولا۔ کاؤنسلر سمجھ گئی کہ ان کو ایک دوسرے پر اتنا شدید غصہ ہے کہ ایک دوسرے کی کوئی اچھی بات یاد ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ یاد کرنا چاہتے تھے۔

کاؤنسلر نے ایک ایک کاغذ اور پین دونوں کو تھما دیے اور میاں بیوی کو بولا کہ اپنے اپنے کاغذ پر ایک دوسرے کی خوبیاں تحریر کرو۔ ایک دفعہ پھر بہت دیر دونوں نے کچھ بھی نہ لکھا اور غصہ ان کے چہروں پر عیاں تھا۔ بہت دیر کے بعد خاوند نے جیسے ہی اپنے کاغذ پر کچھ لکھنا شروع کیا تو ایک دم ہی اس کی بیگم بھی تیز تیز اپنے کاغذ پر کچھ لکھنے لگ گئی۔ لگ رہا تھا کہ ابھی بھی دونوں مقابلے پر اپنا اپنا کاغذ بھرنے بیٹھ گئے تھے۔

جب انہوں نے لکھ لیا تو ، بیوی نے اپنا کاغذ کاؤنسلر کو تھمایا۔ اس نے اسے واپس کرتے ہوئے بولا کہ اسے اپنے شوہر کو دو۔ وہ خود ہی پڑھے گا۔ بیوی نے اسے دے دیا اور اس کا کاغذ لے لیا۔ دونوں نے پڑھنا شروع کیا اور تھوڑی دیر بعد بیوی کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ وہ دونوں ایک دوسرے کی تعریفیں پڑھ کر بہت خوش ہوئے۔ کمرے کی فضا ایک دم تبدیل ہوگئی تھی۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے ان دونوں کی کبھی لڑائی ہی نہ ہوئی ہو۔ کاؤنسلر کا فرض پورا ہوچکا تھا۔ وہ دونوں جیسے لڑتے بھڑتے اندر داخل ہوئے تھے ویسے ہی ہنستے مسکراتے بانہوں میں بانہیں ڈالے کمرے سے نکل رہے تھے۔

ہر انسان بہت سی خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ اگر ہم دوسروں کے عیب تلاش کرنے لگیں تو ان کی اور اپنی زندگی عذاب بنا لیتے ہیں۔ اور اگر ہم ہر ایک کی خوبیوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنا لیں تو اپنی اور دوسروں کی زندگی آسان بنا دیتے ہیں۔

!!_ اب فیصلہ آپ لوگوں کے اپنے ہاتھ میں ہے_!!

*ہمارے ہر پوسٹ پر ری ایکٹ کیا کریں*
🌹♥️🌸🤲🌼
*ری ایکٹ علامت ہے۔۔۔۔احساس* *کی۔۔۔شعور کی۔۔۔۔جذبے کی۔۔۔اخلاق کی۔۔۔۔حوصلہ افزائی کی۔۔۔۔قدردانی کی۔۔۔شکریہ کی۔۔۔۔باہمی تعلق کی۔۔وفاداری کی۔۔۔۔۔۔اس کو معمولی مت سمجھیں سلامت رہیں*

*بارك الله بكم جميعا*

12/12/2025
12/12/2025

* *12 مرتبہ پڑھ کر ری ایکٹ کیجئے📿🫀*

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 💚

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 🧡

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 💙

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* ❤️

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 💜

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 🤍

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 🩵

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 🩷

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 💛

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 🤎

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 🩶

*اللہم صل علی محمد و آلہ و اصحابہ وسلم* 💚

Also join my WhatsApp channel for this kind of islamic posts

chat.whatsapp.com

11/12/2025

*آپ میں کونسی عادت ہے ان میں سے؟*

زیادہ سونا ❤️ کام لٹکانا 👍
ٹال مٹول 😔 سستی کرنا 🥺
غصہ کرنا 🙄 بلاوجہ ڈر 😱...

Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Gujranwala