20/12/2025
پیغام برائے طلبا و طالبات
پیارے بچو!
السلام علیکم
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ (Winter vacations) آپ کے لیے آرام، خوشی اور تازگی کا بہترین موقع ہیں۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی چھٹیوں کو مثبت، مفید اور بامقصد بنائیں۔
روزانہ کچھ وقت مطالعہ کے لیے ضرور نکالیں، دیے گئے (Winter Task) کو ذمہ داری اور دلجمعی سے مکمل کریں اور اپنی تعلیمی عادات کو برقرار رکھیں۔ والدین کا احترام کریں، بڑوں کی بات غور سے سنیں اور چھوٹوں سے محبت سے پیش آئیں۔
اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، سردی سے بچاؤ کے لیے مناسب لباس پہنیں، غیر ضروری موبائل اور اسکرین ٹائم سے پرہیز کریں اور اپنا وقت اچھی سرگرمیوں میں گزاریں۔ نماز کی پابندی کریں اور اچھے اخلاق کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ آپ اپنی چھٹیاں خوشگوار اور یادگار بنائیں اور نئے عزم کے ساتھ اسکول واپس آئیں۔
اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
چودھری محمد انور
مینیجنگ ڈائریکٹر
Pakistan Grammar School - PGS