M Awais Ch.

M Awais Ch. A place to see my students

بہشت چھین کے ہم سے ہمیں سکھایا گیا منع کیے گئے پیڑوں کے پھل نہیں کھاتےتمہارے ساتھ تعلق تو چیز ہی کیا ہے!بچھڑ کے یوسف و ی...
12/12/2025

بہشت چھین کے ہم سے ہمیں سکھایا گیا
منع کیے گئے پیڑوں کے پھل نہیں کھاتے
تمہارے ساتھ تعلق تو چیز ہی کیا ہے
!بچھڑ کے یوسف و یعقوب مر نہیں جاتے

جو ہاتھ بھی تھاما ہے سدا ساتھ رہا ہےاحباب شناسی ہمیں ورثے میں ملی ہے
12/12/2025

جو ہاتھ بھی تھاما ہے سدا ساتھ رہا ہے
احباب شناسی ہمیں ورثے میں ملی ہے

ساتھ دینے کا سادہ سا اصول یہ ہے کہ اگر آپ کسی کے لئے بارش روک نہیں سکتے تو اسکے ساتھ بارش میں کھڑے ہو جائیں
11/12/2025

ساتھ دینے کا سادہ سا اصول یہ ہے کہ اگر آپ کسی کے لئے بارش روک نہیں سکتے تو اسکے ساتھ بارش میں کھڑے ہو جائیں

24/11/2025

مشکل وقتوں کی خوبصورتی یہ ہے ،کہ جھوٹی روحیں تمہارے قریب نہیں ٹھہرتیں۔

09/10/2025

‏سانوُں جنتّوں کڈھیا لالچاں
‏سانوُں کہندے آدم زاد
‏اسیں قاتل سٙکّے خون دے
‏ساڈّی پہلی کھیڈ فساد

‏سانوُں شیشہ مہنے ماردا
‏ساڈّے مُکھ تے اینا کوجھ
‏اسیں حِرصی حبسی لالچّی
‏سانوُں دھرتی کہندی بوجّھ

More is lost with indecision than wrong decision.
28/09/2025

More is lost with indecision than wrong decision.

19/07/2025

دیتا نہیں تھا سایہ مگر رکھ لیا گیا
ایندھن بنے گا بوڑھا شجر رکھ لیا گیا

آنکھوں میں عمر بھر کی مسافت سمیٹ کر
گھر جا رہا ہوں مجھ کو اگر رکھ لیا گیا

شوکت فہمی

19/07/2025

گل تعویز تے آگئی اے
غیبی چیز تے آگئی اے
راجکماری کاہ نئی پایا
اکھ کنیز تے آگئی اے
اودے باجوں اینا رویاں
سِل قمیض تے آگئی اے
رات ہنیری دور سی جیہڑی
اج دہلیز تے آگئی اے
اودے نال ہن نئی نبنی
ادب تمیز تے آگئی اے
کیہڑی چیز تے اکھ سی میری
کیہڑی چیز تے آگئی اے
۰
۰
۰حارث ہاشمی

18/05/2025

آنکھوں کی دسترس میں کبھی آ ! دکھائی دے
دنیا ہو مسترد ! ترا چہرہ دکھائی دے

میں نے کوئی چراغ بھی روشن نہیں کیا !
میں چاہتا نہیں کوئی تم سا دکھائی دے

اس حال میں بھی اب اسے جی بھر کے دیکھ لوں
جانے وہ شخص بعد میں کیسا دکھائی دے !

گوشہ نشین شخص تری ہر جھلک کی خیر
عالم ترس رہے ہیں انہیں جا ! دکھائی دے !

وہ شخص ہم کلام ہوا تب پتا چلا !
اتنا اداس ہے نہیں ! جتنا دکھائی دے !

زین شکیل

18/05/2025

کتنے ہی دوست دشمنوں کی صَف میں آ گئے
تیرے دیے بٹن جو میرے کَف میں آ گئے

تو وہ اہم سوال تھا جو حاشیے میں تھا
ہم وہ فضول کام تھے جو رَف میں آ گئے

پھر اس کے بعد رقص ہوا رقص دیر تک
جب دکھ نکل کے لہجے سے اُس دَف میں آ گئے

ہم ایسے تازہ پھول تھے جو کم سنی میں ہی
بوسیدہ کاغذوں کی کسی لَف میں آ گئے

پہلے تو انتظار ہی اترا تھا بالوں میں
پھر رنگ وحشتوں کے میرے پَف میں آ گئے

خوشحال و اشک بار کی جب ٹولیاں بنیں
سارے ہی سوگوار مری صف میں آ گئے

دو چار میرے دوست سدا دل میں جو رہے
اک روز میں نے دیکھا میرے کف میں آ گئے

جناب فیضان احمد فیضی

:حیرت ہے سرِ دار جو مصلوب رہا ہےاس شخص کا ہر داؤ بہت خوب رہا ہےآج اس کی خموشی پہ نہ تم انگلی اٹھاؤ سنتے ہیں کہ وہ صاحبِ ...
02/04/2025

:حیرت ہے سرِ دار جو مصلوب رہا ہے
اس شخص کا ہر داؤ بہت خوب رہا ہے

آج اس کی خموشی پہ نہ تم انگلی اٹھاؤ
سنتے ہیں کہ وہ صاحبِ اسلوب رہا ہے

اب وقت نے سب نقش بگاڑے ہیں وگرنہ
یہ شہر مرے حُسن سے مرعوب رہا ہے

اے چھوڑے ہوئے شخص مجھے دکھ ہے کہ تجھ سا
کم ظرف مرے نام سے منسوب رہا ہے

ہے اور کوئی کارِ اذیت تو بتاؤ
کیا ہے کہ مرا عشق سے جی اوب رہا ہے

کومل جوئیہ

24/03/2025

ہماﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﯿﺎ ﮐﭽﮫ ﺟﮭﯿﻠﺘﺎ وہ
ﺑﭽﮭﮍ ﮐﺮ ﮐﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ ہے ۔
ﭘﺮﻭﯾﻦ ﺷﺎﮐﺮ

Address

Govt. Islamia College Gujranwala
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Awais Ch. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category