24/04/2026
ادب گاہِ ست زیرِ آسماں از عرش نازک تر
نفس گم کردہ می آید جنید و با یزید ایں جا
---
حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو
کعبہ تو دیکھ چکے اب کعبہ کا کعبہ دیکھو
ــــ
مدینہ اس لیے جانا کہ دکھ بانٹیں گے صدموں کے
سنا ہے وہاں کے ذروں سے شفا محسوس ہوتی ہے
23/04/2026
دنیا کے امیر ترین ممالک میں ایسا کیا ہوتا ہے جو ہم نہیں کرتے ؟
ہم اپنے بچے کو پاکٹ منی دیتے ہیں لیکن وہ اپنے بچوں کو سکِل (skill) مہارت اور نوکری دیتے ہیں اور اس کے بچے کو تنخواہ یعنی پومیہ اجرت دیتے ہیں تاکہ بچے میں سیکھنے کا شوق پیدا ہو
باپ چاہے تاجر انجینئر مستری دکاندار ہو یا شوروم کا مالک ہو وہ بچے کو چھٹی والے دن وقت ضائع نہیں کرنے دیتے اپنے ساتھ کام پر لے جاتے ہیں
بچہ دکان پر بیٹھ کر گاہک سے بات کرنا پروڈکٹ سیل کرنا بل بنانا کمپیوٹر یا ڈائری پر حساب رکھنا اور سرمایہ کا درست لین دین کرنا سیکھتا ہے سٹاف سے ڈیلنگ کرنا اور منیجمنٹ سیکھتا ہے
اگر والد مستری ہے تو بیٹا اوزاروں کو استعمال کرنا سیکھ جاتا ہے
باپ مکینک ہے تو بیٹا گاڑیوں کے پرزوں سے واقف ہو جاتا ہے
جب بچہ اپنے والدین کے ساتھ کام کی جگہ پر جاتا ہے، تو اس میں ذمہ داری کا احساس اور خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جو تجربہ باپ نے سالوں میں حاصل کیا ہوتا ہے، وہ بیٹے کو وراثت میں مل جاتا ہے اور وہ بچہ کم عمری میں ہی اپنے فن کا ماہر بن جاتا ہے
اور اسی طرح وہ شام کو اپنے بچوں کو آدھی دیہاڑی بھی دیتے ہیں جس سے بچہ اگلی چھٹی والے دن بھی بخوشی کاروبار پہ آجاتا ہے اور پانچ سے سات سال کے عرصہ میں ایک کاروباری شخصیت بن جاتا ہے تعلیم مکمل ہوجانے پر باپ اس کو علیحدہ بزنس کھڑا کر دیتا ہے۔
یہ تربیت ہی دراصل ان کی معاشی مضبوطی کا راز ہے، جہاں ایک بیٹا اپنے باپ کے کاروبار کو نہ صرف سنبھالتا ہے بلکہ اسے مزید بلندیوں تک لے جاتا ہے۔
14/04/2026
والدین متوجہ ہوں !!
اگر آپ کا بچہ بالخصوص 11 سال سے کم عمر ہے تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے
پیکٹ والے اسنیکس جیسے چپس، نمکو اور دیگر پیکنگ اشیاء کا مسلسل (روزانہ) استعمال بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے
موٹاپا :- (Obesity)
پیکٹ والی اشیاء میں چکنائی (fat) اور کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں جن کے مسلسل استعمال سے بچے کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے مسلز کمزور ہوتے ہیں اور جسم ڈھیلا ڈھالا غیر توانا ہو جاتا ہے
جسم میں چربی جمع ہونے لگتی ہے
مستقبل میں دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
ہاضمے کے مسائل :- (Weak Digestion)
یہ اشیاء فائبر (fiber) سے تقریباً خالی ہوتی ہیں اس لیے قبض کا باعث بنتی ہیں معدے کو خراب کرتی ہیں اور بھوک کو ختم کر دیتی ہیں
دماغی کمزوری:- Weak Mental) Health)
ان میں موجود مصنوعی رنگ اور فلیورز بچوں کے دماغ پر اثر ڈال سکتے ہیں جس سے دماغی کمزوری اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے جس سے بچے کھیل کود کی بجائے موبائل سکرولنگ کو ترجیح دیتے ہیں
ممکنہ نقصانات :- (Suffering)
توجہ کی کمی
یادداشت کمزور ہونا
بے چینی اور چڑچڑاپن
دل اور بلڈ پریشر کے مسائل :-
چپس اور نمکو میں نمک (salt) بہت زیادہ ہوتا ہےجس کے زیادہ استعمال سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے
دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
جسم بیماریوں سے لڑنے میں کمزور ہو جاتا ہے
پیکٹ والے اسنیکس دانتوں کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔
پیکنگ والی چیزوں کے روزانہ استعمال سے بچے گھر کا کھانا پسند نہیں کرتے
سبزیاں، پھل اور دودھ سے دور ہو جاتے ہیں
ان اشیاء میں نمک، مصالحہ اور فلیور اس طرح شامل کیے جاتے ہیں کہ:
👉 بچے بار بار کھانے کی خواہش کرتے ہیں
👉 عادت بن جاتی ہے جسے چھوڑنا مشکل ہوتا ہے
والدین کو چاہیے کہ:
بچوں کو گھر کا بنا ہوا کھانا دیں
فروٹ، خشک میوہ جات، اور ہلکے اسنیکس دیں
اپنے معالج کے مشورہ سے بچوں کو آئرن ٹانک یعنی شربت فولاد اور مربہ آملہ دیں جس سے بچوں میں خون کی افزائش ہوگی تازہ خون بنے گا بھوک لگے گی کھانا ہضم ہوگا
الغرض بچے کھیل کود میں دلچسپی لیں گے ان شاء اللّٰہ اور موبائل سکرولنگ سے بھی آزاد ہو جائیں گے ان شاء اللّٰہ
ایڈووکیٹ رضوان لیاقت راں گوجرانوالہ
Attention Parents!!
If your child is especially under 11 years of age, this message is for you.
The continuous (daily) use of packed snacks such as chips, namkeen, and other packaged foods can be harmful to children’s health.
Obesity
Packaged foods contain a high amount of fat and calories. Regular consumption can rapidly increase a child’s weight. Muscles become weak, and the body becomes loose and less energetic. Fat starts accumulating in the body, and in the future, the risk of heart diseases increases.
Weak Digestion
These foods are almost completely lacking in fiber, which can lead to constipation, upset the stomach, and reduce appetite.
Weak Mental Health
Artificial colors and flavors in these products can affect children’s brains, leading to reduced mental performance and weakness. As a result, children may prefer mobile scrolling instead of physical play.
Possible effects include:
Lack of concentration
Weak memory
Anxiety and irritability
Heart and Blood Pressure Issues
Chips and namkeen contain a very high amount of salt. Excessive use can increase blood pressure and raise the risk of heart disease.
The body also becomes weaker in fighting diseases.
Packaged snacks are also harmful for children’s teeth.
Eating Habits
Daily use of packaged foods makes children less interested in home-cooked meals and distances them from vegetables, fruits, and milk.
These products are designed with salt, spices, and flavors in such a way that: 👉 Children feel like eating them repeatedly
👉 It becomes a habit that is difficult to break
Advice for Parents:
Give children home-cooked meals
Offer fruits, dry fruits, and light healthy snacks
With a doctor’s advice, you may give iron supplements (iron syrup) and amla marmalade, which help improve blood formation, increase appetite, and improve digestion
As a result, children will become more active in sports and physical activities, and they will gradually move away from mobile phone scrolling, Insha’Allah.
Advocate Rizwan Liaquat Raan, Gujranwala