Board of Intermediate & Secondary Education, Gujranwala -BISE Gujranwala

Board of Intermediate & Secondary Education, Gujranwala -BISE Gujranwala

Share

"BISE, Gujranwala" is a wing of Educational Department. It is an autonomous body. It provides serv

Establishment The Board of Intermediate and Secondary Education was established under the Punjab Boards of Intermediate & Secondary Education Act 1976 and its jurisdiction was notified on 14th October, 1982 whereas it started its functions by conducting its first secondary school (Supplementary) in 1983.

Photos from Board of Intermediate & Secondary Education, Gujranwala -BISE Gujranwala's post 25/05/2026

# **پریس ریلیز: تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ**
# # # **ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن (بورڈز )پنجاب آفتاب احمد کا تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کا اہم دورہ، انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انتظامات اور لائیو سرویلنس سسٹم کا جائزہ**
**گوجرانوالہ (پریس ریلیز):** ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن (بورڈز )پنجاب جناب آفتاب احمد نے انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کے سلسلے میں تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کا ایک اہم اور تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ پروفیسر رشید احمد بھٹی اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ندیم احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
# # # # **مرکزی کنٹرول روم اور لائیو سرویلنس کا معائنہ**
دورے کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے بورڈ میں قائم جدید مرکزی کنٹرول روم کا خصوصی معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز کی لائیو کیمروں کے ذریعے جاری سرویلنس (نگرانی) کے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بورڈ کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانات کو مزید شفاف اور نقل سے پاک بنانے کے لیے **لائیو سرویلنس کا دائرہ کار تمام امتحانی مراکز تک بڑھانے** کے حوالے سے ٹھوس تجاویز مرتب کر کے فوری طور پر پیش کی جائیں۔
# # # # **ملٹی پرپز ہال امتحانی مرکز کا دورہ**
جناب آفتاب احمد نے بورڈ کے اندر قائم ملٹی پرپز ہال میں بنے امتحانی مرکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں امیدواروں کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات، روشنی، بیٹھنے کے انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا جائزہ لیا۔
# # # # **انتظامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار**
ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بورڈز پنجاب نے تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کی انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے پرامن، منظم اور شفاف انعقاد کے لیے کیے گئے تمام تر سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کو انتہائی **تسلی بخش** قرار دیا اور کمشنر گوجرانولہ و چیئرمین ایجوکیشن بورڈ گوجرانولہ جناب محمد علی کی سربراہی میں کیے گئے انتظامات پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر رشید احمد بھٹی اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ندیم احمد کی کارکردگی کی تعریف کی۔
**ترجمان، تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ**

Photos from Board of Intermediate & Secondary Education, Gujranwala -BISE Gujranwala's post 28/04/2026

تعلیمی نظام کی بہتری بورڈ کی کارکردگی مؤثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں: کمشنر

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن/چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بورڈ کیمپس کا پہلا دورہ کیا، بورڈ افسران نے نئے چیئرمین کا پرتپاک استقبال کیا۔

سیکرٹری بورڈ نے انتظامی ڈھانچے، کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی، کمشنر / چیئرمین نے بتایا کہ بورڈ کا طلبہ کے روشن مستقبل میں کلیدی کردار ہے۔

کمشنر/چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات لائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے امتحانات کے انعقاد، نقل کی روک تھام اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا تاکہ طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر افسران نے چیئرمین کو مختلف شعبہ جات کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین نے ہدایت کی کہ طلبہ کے مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔

28/04/2026
Photos from Board of Intermediate & Secondary Education, Gujranwala -BISE Gujranwala's post 19/04/2026

STDC Training Session on Tax Deduction was held under the chairmanship of Prof. Rashid Ahmed Bhatti Secretary BISE Gujranwala. Resource Person: Zia ul Murtaza Farooqi Sb Audit Officer

Photos from Board of Intermediate & Secondary Education, Gujranwala -BISE Gujranwala's post 11/04/2026

Press conference by the Secretary and Controller of Examinations, BISE Gujranwala, on digitalization, the Biometric attendance of students and supervisory staff, Digital Attendance Monitoring System (DAMS), and reforms in the examination system.

Photos from Board of Intermediate & Secondary Education, Gujranwala -BISE Gujranwala's post 10/04/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ
پریس ریلیز
گوجرانوالہ مورخہ 8 اپریل 2026ء(.......) گجرات یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا 54 واں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن /چیئرمین، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ، سید نوید حیدر شیرازی نے بذریعہ آن لائن زوم لنک شرکت کی۔
اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے مختلف انتظامی، تعلیمی اور امتحانی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ بالخصوص قواعد و ضوابط (Rules & Regulations) کا جامع جائزہ لیا گیا اور طلباء و طالبات اور یونیورسٹی کے بہترین مفاد کے پیش نظر انہیں مزید مؤثر، شفاف اور دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اہم تجاویز زیرِ بحث آئیں۔سید نوید حیدر شیرازی نے امتحانی نظام میں بہتری اور جدید اصلاحات (Examination Reforms) کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانی نظام کو مزید شفاف، قابلِ اعتماد اور طلبہ دوست بنایا جائے تاکہ میرٹ کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جا سکے اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کیا جا سکے۔
اجلاس میں دیگر اہم امور بھی زیرِ بحث آئے جن میں تعلیمی پالیسی سازی، انتظامی معاملات میں بہتری اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف اقدامات شامل تھے۔ شرکاء نے متفقہ طور پر یونیورسٹی کی ترقی اور معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اختتام پر سید نوید حیدر شیرازی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے اجلاس تعلیمی اداروں کی بہتری، شفافیت کے فروغ اور مؤثر پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ رشید احمد بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(سید سبطین عباس )
پبلک ریلیشنز آفیسر
تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ

Photos from Board of Intermediate & Secondary Education, Gujranwala -BISE Gujranwala's post 07/04/2026

Controller of Examination Dr. Ihtisham Jaan Butt along with the Respected Team from Lahore have Visited Examination Centers of Kamoke and Eminabad.

Photos from Board of Intermediate & Secondary Education, Gujranwala -BISE Gujranwala's post 07/04/2026

The multipurpose hall at BISE Gujranwala was inaugurated by the Honorable Minister of School and Higher Education, Punjab, along with Commissioner Gujranwala Division, Chairman BISE Gujranwala Professor Rashid Ahmed Bhatti, Secretary BISE Gujranwala, and Controller of Examinations Dr. Ihtisham Jaan Butt.

Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Sialkot Bypass, Faisal Town, Lohianwala, Punjab
Gujranwala
52200

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 15:00