Academy for Transgender Education

Academy for Transgender Education

Share

An Academy to Educate the Transgender. Here Transgender learn basic Speaking, Reading and Writing th

23/11/2020

آج کی وزرائے تعلیم کی میٹنگ کے چیدہ پہلو۔
1. بچوں کو ہوم ورک اسائن کرنے کے لئے 24 اور 25 نومبر کا ٹائم دیا گیا ہے۔ کوئی بچہ ہوم ورک لئے بغیر چھٹیوں پر نہیں جائے گا۔ 26 نومبر سے پہلی حتمی چھٹی ہو گی۔
2۔ اساتذہ ہفتے میں دو دن سکول آئیں گے 50فیصد اساتذہ پیر اور 50 فیصد جمعرات کو سکول آئیں گے۔
3۔ ہوم ورک تفصیلی ہونا چاہیئے کیونکہ بچوں کے سالانہ امتحان کی جگہ 50 فیصد نمبر اسی ہوم ورک کے ہوں گے۔
4-جماعت اول تا ہشتم سالانہ امتحانات مارچ میں ہی منعقد ہوں گے۔ جن کی تفصیل اس طرح ہے کہ پچاس فیصد نمبر دیئے گئے ہوم ورک کے جبکہ پچاس نمبر کا ایک MCQs کا پیپر لیا جائے گا۔
5۔ جماعت نہم اور دہم کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے۔
6۔ اگر صورتحال کنٹرول میں ہوئی تو 11 جنوری کو تمام سکول دوبارہ کھلیں گے۔
7۔ بچوں کو سرکاری طور پر کسی بھی قسم کے تفریحی دورے، ٹیوشن، پارک یا بازار جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

18/10/2020

نیوزی لینڈ کےحالیہ انتخابات میں متاثر کن فتح سمیٹنے پر Jacinda Ardern کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کےمشفقانہ اندازِ قیادت نےنیوزی لینڈ ہی نہیں پاکستان میں بھی دل مسخر کئےہیں۔میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کےمابین دوستانہ تعلقات میں مزید پختگی اور تعاون میں وسعت کاخواہاں ہوں۔

Warmest congratulations to Jacinda Ardern on her impressive victory in . Her compassionate style of leadership has won hearts not just in NZ but in Pakistan too. Looking forward to expanding cooperation and further strengthening bonds of friendship between Pakistan & New Zealand.

08/09/2020

پنجاب بھر میں‌ تمام سرکاری اور نجی سکولز کو SOPs کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ:
▪︎15 ستمبر سے: نہم تا بارہویں جماعت
▪︎22 ستمبر سے: ششم تا ہشتم جماعت
▪︎30 ستمبر سے: نرسری تا پنجم جماعت

نوٹ: تمام سکولوں میں 50 فیصد بچے ایک دن اور 50 فیصد بچے دوسرے دن آئیں گے۔

27/08/2020

*اللہ تعالیٰ نے رزق کے 16 دروازے مقرر کئے ہیں اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں۔ جس نے یہ چابیاں حاصل کر لیں وہ کبھی تنگدست نہیں رہے گا*
۔
💠 پہلا دروازہ نماز ہے۔ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق سے برکت اٹھا دی جاتی ہے۔ وہ پیسہ ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتے ہیں۔

💠 دوسرا دروازہ استغفار ہے۔ جو انسان زیادہ سے زیادہ استغفار کرتا ہے توبہ کرتا ہے اس کے رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اللہ ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے کبھی اس نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔

💠 تیسرا دروازہ صدقہ ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ تم اللہ کی راہ میں جو خرچ کرو گے اللہ اس کا بدلہ دے کر رہے گا، انسان جتنا دوسروں پر خرچ کرے گا اللہ اسے دس گنا بڑھا کر دے گا

💠 چوتھا دروازہ تقویٰ اختیار کرنا ہے۔ جو لوگ گناہوں سے دور رہتے ہیں اللہ اس کیلئے آسمان سے رزق کے دروازے کھول دیتے ہیں۔

💠 پانچواں دروازہ کثرتِ نفلی عبادت ہے۔ جو لوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں اللہ ان پر تنگدستی کے دروازے بند کر دیتے ہیں۔ اللہ کہتا ہے اگر تو عبادت میں کثرت نہیں کرے گا تو میں تجھے دنیا کے کاموں میں الجھا دوں گا، لوگ سنتوں اور فرض پر ہی توجہ دیتے ہیں نفل چھوڑ دیتے ہیں جس سے رزق میں تنگی ہوتی ہے

💠 چھٹا دروازہ حج اور عمرہ کی کثرت کرنا ، حدیث میں آتا ہے حج اور عمرہ گناہوں اور تنگدستی کو اس طرح دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونا چاندی کی میل دور کر دیتی ہے

💠 ساتواں دروازہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا۔ ایسے رشتہ داروں سے بھی ملتے رہنا جو آپ سے قطع تعلق ہوں۔

💠 آٹھواں دروازہ کمزوروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا ہے۔ غریبوں کے غم بانٹنا، مشکل میں کام آنا اللہ کو بہت پسند ہے

💠 نوواں دروازہ اللہ پر توکل ہے۔ جو شخص یہ یقین رکھے کہ اللہ دے گا تو اسے اللہ ضرور دے گا اور جو شک کرے گا وہ پریشان ہی رہے گا

٭دسواں دروازہ شکر ادا کرنا ہے۔ انسان جتنا شکر ادا کرے گا اللہ رزق کے دروازے کھولتا چلا جائے گا

💠 گیارہواں دروازہ ہے گھر میں مسکرا کر داخل ہونا ،، مسکرا کر داخل ہونا سنت بھی ہے حدیث میں آتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ فرماتا ہے کہ رزق بڑھا دوں گا جو شخص گھر میں داخل ہو اور مسکرا کر سلام کرے

💠 بارہواں دروازہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرنا ہے۔ ایسے شخص پر کبھی رزق تنگ نہیں ہوتا

💠 تیرہواں دروازہ ہر وقت باوضو رہنا ہے۔ جو شخص ہر وقت نیک نیتی کیساتھ باوضو رہے تو اس کے رزق میں کمی نہیں ہوتی

💠 چودہواں دروازہ چاشت کی نماز پڑھنا ہے جس سے رزق میں برکت پڑھتی ہے۔ حدیث میں ہے چاشت کی نماز رزق کو کھینچتی ہے اور تندگستی کو دور بھگاتی ہے

💠 پندرہواں دروازہ ہے روزانہ سورہ واقعہ پڑھنا ۔۔ اس سے رزق بہت بڑھتا ہے...

💠 سولہواں دروازہ ہے اللہ سے دعا مانگنا۔ جو شخص جتنا صدق دل سے اللہ سے مانگتا ہے اللہ اس کو بہت دیتا ہے...............

Photos from Diabetes Awareness Society Pakistan's post 23/08/2020
Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Gujranwala

Opening Hours

Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00