12/02/2022
حیوان تب خطرناک ہوتا ھے جب وہ بھوکا ہوتا ھے اور انسان تب خطرناک ہوتا ھے جب اس کا پیٹ بھرا ہوتا ھے...!!
ایک ہوٹل سے "روٹی" کی لی گئی تصویر 😰😢😥😪
Knowledge about EveryThing Around The World
12/02/2022
حیوان تب خطرناک ہوتا ھے جب وہ بھوکا ہوتا ھے اور انسان تب خطرناک ہوتا ھے جب اس کا پیٹ بھرا ہوتا ھے...!!
ایک ہوٹل سے "روٹی" کی لی گئی تصویر 😰😢😥😪
21/11/2021
14/10/2021
اکثر محبتوں کے شکار لڑکے مجھے بتاتے ہیں کہ لڑکی نہیں مان رہی، لڑکی کے گھر والے نہیں مان رہے۔ تو میں کہتا ہوں اپنا سٹیٹس بہتر کرو۔ پیسہ اکٹھا کرو ۔بڑی گاڑی لو۔ بڑا بنگلہ خریدو۔
اگر کوئی پڑھا لکھا عاشق ہو تو میں الو کے خون سے تعویز لکھنے کی بجائے اسے CSS کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ بہت سے عاشقوں نے CSS کی کوشش میں PMS پاس کیا تو محبوب خود چل کے قدموں میں آئے۔
محبتوں اور رشتوں کی بندش اچھا سٹیٹس ہی کھول سکتا ہے۔
میں اکثر بڑی گاڑیوں میں دیکھتا ہوں کہ گنجے ٹکلے مردوں کے ساتھ خوبصورت حسینائیں جا رہی ہوتی ہیں۔ یہ حسینائیں ان مردوں کے اچھے سٹیٹس کی کرامات ہوتی ہیں۔
آسمان پہ جوڑے فقط غریب لوگوں کے بنتے ہیں۔ امیر لوگ اپنے جوڑے اپنی مرضی سے بناتے ہیں۔
اگر افسر کا بھدا سا بچہ افسر کے ساتھ آفس آ جائے تو ماتحت عملہ اس بچے سے لاڈ پیار کرتے تھکتے نہیں۔ اگر کبھی چپڑاسی کا خوبصورت بچہ اس کے ساتھ آ جائے تو کوئی اسے منہ نہیں لگاتا ۔۔
تلخ حقیقت 🖤
16/09/2021
سائنسدانوں نے ایک غار کی جب کھوج لگائی تو پتا چلا کہ یہ تو پچاس لاکھ سالوں سے بند پڑی تھی اور اس میں بُہت کچھ حیران موجود تھا۔
مووائل غار کے رہائشی عام جانداروں جیسے نہیں، دُنیا و مافیا سے دور یہ عجیب و غریب دُنیا اپنی مثال آپ ہے۔ رومانیہ کی یہ غار جو کہ بحیرہ اسود کے نزدیک ہے پچھلے ساڑھے پچاس لاکھ سالوں سے بند پڑی ہے۔
یہاں کی زہریلی اور حبس زدہ ہوا نے نئی مخلوقات کی کاک ٹیل بنا دی ہے جو کہ ماہرینِ حیاتیات کے لئے ایک خزانے سے کچھ کم نہیں۔
اس غار کی گہرائیوں کی ہوا عام ہوا سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائڈ اور آدھی آکسیجن رکھتی ہے۔ حیرت ناک بات یہ ہے کہ یہاں کی ہوا میں ہائڈروجن سلفائڈ موجود ہے۔یہ جگہ پچھلے پانچ اعشاریہ پانچ ملین سالوں سے گھُپ اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے۔
کم روشنی کی وجہ سے بہت سی مخلوقات سفید رنگت رکھتی ہیں کیونکہ رنگ کالا کرنے والا پگمنٹ روشنی کے بغیر نہیں بن پاتا۔ اس وجہ سے اس غار میں موجود مخلوق کی رنگت سفید اور آنکھیں موجود ہی نہیں۔ کیونکہ اندھیرے میں آنکھوں کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس لئے انہوں نے ارتقاء سے انہیں کھو دیا۔
یہ جگہ کسی افسانوی سیارے کا سا ماحول رکھتا ہے جہاں کا ماحول ہی عام دُنیا سے الگ ہے۔ یہ ایکو سسٹم دُنیا کا وہ واحد ایکو سسٹم ہے جو مکمل طور پہ کیمو سنتھیٹک بیکٹیریا پہ انحصار کرتا ہے۔
کیمو سنتھیٹک بیکٹیریا وہ بیکٹیریا ہیں جو کیمیائی اجزاء کی توڑ پھوڑ سے غذائی ضروریات پوری کرتےہیں۔ جبکہ اس کے مُقابلے میں زیادہ تر بیکٹیریا سورج کی روشنی سے انرجی حاصل کرتے ہیں۔اب جبکہ یہاں سورج کی روشنی تو پُہنچ نہیں پاتی تو یہاں کے جانداروں نے کیمیائی تعاملات سے ہی انرجی حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ جس میں وہ سلفر /گندھک کے تعاملات سے انرجی اور کاربن حاصل کرتے ہیں۔
لیکن ایک معمہ ابھی بھی حل کرنے والا ہے۔ اور وہ معمہ یہ ہے کہ یہ غار ایسے کیسے بند ہوئی ؟ اور یہ مخلوقات کس طرح یہاں قید ہوئیں؟
کچھ سائنسدانوں کے مُطابق یہاں پہ بیکٹیریا پانچ ملین سالوں سے پہلے کے قید ہیں جبکہ کیڑے مکُوڑے اُس کے بعد یہاں مقید ہوئے۔بقول جے کُولن جو کہ ایک مائیکرو بائیولوجسٹ ہیں، کے مُطابق کیڑے اس میں پھنسے اور اوپر دہانے پہ پتھر آگِرا جس نے غار کو بند کر دیا۔
اس غار میں اور بھی بُہت سے راز پوشیدہ ہیں۔لیکن اس جگہ کو جاننے کے تیس سالوں کے بعد بھی اس غار کی بہت سی مخلوقات ابھی بھی ہمارے لئے انجان ہیں۔ کیونکہ اس غار میں جانا تقریبا نا ممکن ہے لیکن ان مخلوقات کا مطالعہ ارتقائی حیاتیات کے لئے ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔اور ہمیں جاننے کو بُہت کچھ ملے گا۔
کیونکہ یہاں موجود تمام بیکٹریا اور کیڑے مکوڑے ارتقاء کرکے ایسی ساخت میں ڈھل چکے ہیں جو کہ روشنی میں نہیں بچ سکتی اور فقط اندھیرے میں ہی زندہ بچ سکتے ہیں۔ اور ان میں آئی تبدیلیاں اتنی حیران کن ہیں کہ یہ سیارے پہ ایسی تبدیلیاں ش*ذ ہی نظر آ سکتی ہیں۔
خیر اس غار کا مزید مطالعہ ہمیں حیران کن انکشافات دیتا آ رہا ہے اور مزید دے گا۔ جبکہ تصویر میں نظر آنے والی گھُن کا نام Armadillidium sp ہے ۔
ضیغم قدیر
04/07/2021
😁اضافہ ہی اضافہ
دوستوں کیساتھ سوئمنگ پول جانا ہوا سوئمنگ پول کا مالک نلکے پر نہا رہا تھا اس سے پوچھا کہ آپ کا تو اپنا سوئمنگ پول ہے پھر نلکے پر کیوں نہا رہے ہو تو اسکا جواب تھا کہ روذانہ کا اوسط خرچ معلوم کرنے کیلئے اک دن پول میں 30000 لیٹر پانی ڈالا اور شام کو چیک کیا تو 32000 لیٹر تھا وجہ معلوم نہ ہو سکی 2000 لیٹر کا اضافہ کیسے ہوا بس اس دن سے حوصلہ نہی ہوا پول میں نہانے کا باقی آپ خود سمجھدار ہیں😂
عید الضحی پر اناڑی قصائیوں کی حالت 😂😜😀👏
26/06/2021
سوچئے ؟؟؟
بھیک دینے سے غریبی ختم نہیں ہوتی!
"ہم نے دو نوعمر بچوں کو لیا
ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے بھیجا
اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے بھیجا،
شام کو بھکاری بچہ آٹھ سو
اور مزدور بچہ ڈیڑھ سو روپے کما کر لایا.
اس سماجی تجربے کا نتیجہ واضح ہے۔
دراصل بحیثیت قوم، ہم بھیک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
اور محنت مزدوری کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں.
ہوٹل کے ویٹر، سبزی فروش اور چھوٹی سطح کے محنت کشوں کے ساتھ ایک ایک پائی کا حساب کرتے ہیں
اور بھکاریوں کو دس بیس بلکہ سو پچاس روپے دے کر سمجھتے ہیں کہ جنت واجب ہوگئی.
ہونا تو یہ چاہئے کہ مانگنے والوں کو صرف کھانا کھلائیں
اور مزدوری کرنے والوں کو ان کے حق سے زیادہ دیں.
ہمارے استاد فرماتے ہیں کہ بھکاری کو اگر آپ ایک لاکھ روپے نقد دے دیں تو وہ اس کو محفوظ مقام پر پہنچا کر اگلے دن پھر سے بھیک مانگنا شروع کر دیتا ہے.
اس کے برعکس
اگر آپ کسی مزدور یا سفید پوش آدمی کی مدد کریں تو
وہ اپنی جائز ضرورت پوری کرکے زیادہ بہتر انداز سے اپنی مزدوری کرے گا.
کیوں نہ گھر میں ایک مرتبان رکھیں؟ بھیک کے لئے مختص سکے اس میں ڈالتے رہیں.
مناسب رقم جمع ہو جائے تو اس کے نوٹ بنا کر ایسے آدمی کو دیں جو بھکاری نہیں.
اس ملک میں لاکھوں طالب علم، مریض، مزدور اور خواتین ایک ایک ٹکے کے محتاج ہیں.
صحیح مستحق کی مدد کریں تو ایک روپیہ بھی آپ کو پل صراط پار کرنے کے لئے کافی ہو سکتا ہے.
یاد رکھئے!
بھیک دینے سے گداگری ختم نہیں ہوتی،بلکہ بڑھتی ہے.
خیرات دیں،
منصوبہ بندی اور احتیاط کے ساتھ،
اس طرح دنیا بھی بدل سکتی ہے اور آخرت بھی.
باقی مرضی آپ کی"
17/06/2021
طالب علموں نے استاد سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر استاد نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے...
طالب علموں نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی..
جماعت میں استاد نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں..؟
سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے..
استاد ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں..؟
سب نے کہا بہت برے..
پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے..
ٹیچر پھر ہنس دیئے..
صرف آپ ہی نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا طالب علم جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف بھی ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا استاد ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا استاد ہوں اتنا اچھا طالب علم نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگتا تھا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا استاد کیوں مانا جاتا ہے..؟
سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں..؟
استاد نے کہا ادب...
مجھے اچھی طرح یاد ھے اپنے استاد کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری...
استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ھے بھلا ؟ میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا رھا.۔۔۔
انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی...
یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا...
اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ استاد کو یارکر مار کر آوٹ کرو..
جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے راستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے اساتذہ اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں
زندگی میں سب سے جیتنا آپ کا حق ھے لیکن کبھی بھی اپنے اساتذہ اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے...
اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو کرے گا...
17/06/2021
بات یہ قابل غور نہیں کہ 🙄
پریس کانفرنس میں کرسٹیانو رونالڈو کا کوکا کولا کی بوتل کو ہٹا کر پانی کو قریب کرنے پر محض تین دن میں کمپنی کو چارارب ڈالر کا نقصان سہنا پڑا
بلکہ
بات وہ اہم ہے جو اسکے بعد ہوا
کوکا کولا کمپنی کی سینئر منیجمنٹ نے رونالڈو سے ہنگامی بنیادوں پر رابطہ کیا اور رونالڈو کو برانڈ ایمبیسٹر کے طور پر محض چالیس سیکنڈ کی ایڈورٹائزمنٹ یا تشہیری مہم کے لیے پچاس کروڑ ڈالر کی آفر کی اور بعض زرائع ایک ارب ڈالر کی لیکن کردار انسان کی شخصیت کی خوبصورتی کا ضامن ہے
ایک کرسچین رونالڈو کا تاریخی جواب
جو چیز میں اپنے اپنی فیملی کے لیے مناسب تصور نہیں کرتا اور ہمیشہ خود کو اور اپنے بچوں کو اس سے دور رہنے کی تلقین کرتا ہوں بھلا کسطرح محض ڈالروں کے لیے دوسروں اور انکے بچوں کے لیے اسکو پروموٹ کر سکتا ہوں
کیا یہی اسلام کی تعلیم نہیں ہے یہی سب میرے پیارے نبی پاک ؐ نے آج سے چودہ سو سال قبل نہیں فرما دیا تھا
جو چیز اپنے لیے بہتر نہ جانو دوسرے مسلمان بھائ پر مسلط مت کرنا "