Lahore Public School Gujranwala

Lahore Public School Gujranwala

Share

world class schooling working on perception development

10/12/2022
21/10/2022

*بسم الله الرحمن الرحيم.*
*ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ.*
✒️✒️ *انسانی جسم پر اثر انداز ہونے والے جذبات اور ان کو کنٹرول کرنے کا طریقہ:*

ہمارے اندر 8 بیسک ایموشنز(جذبات) ہیں‘ غصہ‘خوف‘نفرت‘محبت,شہوت,حیرت‘لطف (enjoy) اور اُداسی‘ ان تمام ایموشنز کی عمر صرف بارہ منٹ ہو تی ہے‘ ہمیں صرف بارہ منٹ کیلئے خوف آتا ہے‘ ہم صرف 12 منٹ قہقہے لگاتے ہیں‘ ہم صرف بارہ منٹ اداس ہوتے ہیں‘ ہمیں نفرت بھی صرف بارہ منٹ کیلئے ہوتی ہے‘ ہمیں بارہ منٹ غصہ آتا ہے اور ہم پر حیرت کا غلبہ,شہوت کی تنآوری اور محبت کا بھوت صرف 12مٹ تک سر پر سوار رہتا ہے.
ہمارا جسم بارہ منٹ بعد ہمارے ہر جذبے کو نارمل کر دیتا ہے“لیکن اگراکثر لوگوں کو سارا سارا دن غصے‘ اداسی‘ نفرت اور خوف کے عالم میں دیکھیں کہ وہ سارا دن نارمل نہیں ہوتے,آپ ان جذبوں کو آگ کی طرح دیکھیں‘ آپ کے سامنے آگ پڑی ہے‘ آپ اگر اس آگ پر تھوڑا تھوڑا تیل ڈالتے رہیں گے‘ آپ اگر اس پر خشک لکڑیاں رکھتے رہیں گے تو کیا ہو گا ؟ یہ آگ پھیلتی چلی جائے گی‘ یہ بھڑکتی رہے گی‘
ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے جذبات کو بجھانے کی بجائے ان پر تیل اور لکڑیاں ڈالنے لگتے ہیں چنانچہ وہ جذبہ جس نے 12 منٹ میں نارمل ہو جانا تھا وہ دو دو‘ تین تین دن تک وسیع ہوجاتا ہے‘ ہم اگر دو تین دن میں بھی نہ سنبھلیں تو وہ جذبہ ہمارا طویل موڈ بن جاتا ہے اور یہ موڈ ہماری شخصیت‘ ہماری پرسنیلٹی بن جاتا ہے یوں لوگ ہمیں غصیل خان‘ اللہ دتہ اداس‘ ملک خوفزدہ‘ نفرت شاہ‘ میاں قہقہہ صاحب,مجنوں اور حیرت شاہ کہنا شروع کر دیتے ہیں,آپ نے کبھی غور کیا ہم میں سے بے شمار لوگوں کے چہروں پر ہر وقت حیرت‘ ہنسی‘ نفرت‘ خوف‘ اداسی یا پھر غصہ کیوں نظر آتا ہے؟
وجہ صاف ظاہر ہے‘ جذبے نے بارہ منٹ کیلئے ان کے چہرے پر دستک دی لیکن انہوں نے اسے واپس نہیں جانے دیا اور یوں وہ جذبہ حیرت ہو‘ قہقہہ ہو‘ نفرت ہو‘ خوف ہو‘ اداسی ہو یا پھر غصہ ہو وہ ان کی شخصیت بن گیا‘ وہ ان کے چہرے پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے درج ہو گیا‘ یہ لوگ اگر وہ بارہ منٹ مینج کر لیتے تو یہ عمر بھر کی خرابی سے بچ جاتے‘ یہ کسی ایک جذبے کے غلام نہ بنتے‘ یہ اس کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوتے.
آپ بے وقوف لوگ محبت کو زلفِ یار میں باندھ کر گلے میں لٹکا لیتے ہیں اور یوں مجنوں بن کر ذلیل ہوتے ہیں‘ ہم انسان اگر اسی طرح شہوت کے بارہ منٹ بھی گزار لیں تو ہم گناہ‘ جرم اور ذلت سے بچ جائیں لیکن ہم یہ نہیں کر پاتے اور یوں ہم سنگسار ہوتے ہیں‘ قتل ہوتے ہیں‘ جیلیں بھگتتے ہیں اور ذلیل ہوتے ہیں‘ ہم سب بارہ منٹ کے قیدی ہیں‘ ہم اگر کسی نہ کسی طرح یہ قید گزار لیں تو ہم لمبی قید سے بچ جاتے ہیں ورنہ یہ 12 منٹ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑتے,آپ یہ بارہ منٹ کیسے manage کرتے ہیں وہ آپ پر Depend کرتا ہے“
وضو کیا اور نماز پڑھنی شروع کر دیں‘ ہمارے اس عمل پر 20 منٹ خرچ ہوئے‘ ان 20 منٹوں میں ہمارا غصہ بھی ختم ہو گیا اور اگلےصاحب بھی حقیقت پر پہنچ گئے‘اگر نماز نہ پڑھنے لگتے تو انہیں جواب دیتے‘ ہمارے درمیان تلخ کلامی ہوتی‘ لوگ کام چھوڑ کر اکٹھے ہو جاتے‘ہمارے درمیان ہاتھا پائی ہو جاتی,ایک دوسرے کو نقصان پہنچتا, لیکن اس سارے فساد کا آخر میں کیا نتیجہ نکلتا؟ پتہ چلتا ہم بے وقوف تھے‘ ہم سارا دن اپنا کان چیک کئے بغیر کتے کے پیچھے بھاگتے رہے. ہمارا معاشرہ ڈیزاسٹر سے بچ گیا‘ ہم سب کا وقت اور عزت محفوظ ہو گئی“
لہذا سب سے پہلے اپنا منہ بند کر لیں,زبان سے ایک لفظ نہیں بولنا‘قہقہہ لگاتے ہوئے بھی بات نہیں کرنی,صرف ہنستے ہوئے کوئی دوسرا کام شروع کر دیں یا خوف‘ غصے‘ اداسی اور لطف کے حملے میں واک کیلئے چلیں جائیں‘ غسل کرلیں‘ وضو کرلیں‘ 20 منٹ کیلئے چپ کا روزہ رکھ لیں‘ استغفار کی تسبیح کرلیں‘
اپنی والدین یا اپنے بچوں کو فون کرنا شروع کر دیں‘اپنے کمرے‘ اپنی میز کی صفائی شروع کر دیں‘ اپنا بیگ کھول کر بیٹھ جائیں‘ اپنے کان اور آنکھیں بند کر کے لیٹ جائیں یا پھر اٹھ کر نماز پڑھ لیں یوں بارہ منٹ گزر جاتے ہیں‘ طوفان ٹل جاتا ہے‘عقل ٹھکانے پر آ جاتی ہے اورفیصلے کے قابل ہو جاتے ہیں, ہر حالت میں منہ نہیں کھولنا‘خاموش رہنا ہے اور آپ یقین کیجئے سونامی خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو وہ خاموشی کا مقابلہ نہیں کر سکتا‘ وہ بہرحال پسپا ہو جاتاہے‘ آپ بھی خاموش رہ کر زندگی کے تمام طوفانوں کو شکست دے سکتے ھیں۔۔۔
جوشخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھتا ہو وہ بڑی آسانی سے غصہ کنٹرول کر سکتا ہے“ یہ کیمسٹری کیا ہے؟ ہمارے اندر سولہ کیمیکلز ہیں‘ یہ کیمیکلز ہمارے جذبات‘ ہمارے ایموشن بناتے ہیں‘ ہمارے ایموشن ہمارے موڈز طے کرتے ہیں اور یہ موڈز ہماری پرسنیلٹی بناتے ہیں,ہمارے ہر ایموشن کا دورانیہ 12 منٹ ہوتا ہے,مثلاًغصہ ایک جذبہ ہے‘ یہ جذبہ کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے‘مثلاً ہمارے جسم نے انسولین نہیں بنائی یا یہ ضرورت سے کم تھی‘ ہم نے ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا‘
ہماری نیند پوری نہیں ہوئی یا پھر ہم خالی پیٹ گھر سے باہر آ گئے‘ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ؟ ہمارے اندر کیمیکل ری ایکشن ہو گا‘ یہ ری ایکشن ہمارا بلڈ پریشر بڑھا دے گا اور یہ بلڈ پریشر ہمارے اندر غصے کا جذبہ پیدا کر دے گا‘ ہم بھڑک اٹھیں گے لیکن ہماری یہ بھڑکن صرف 12 منٹ طویل ہو گی‘ ہمارا جسم 12 منٹ بعد غصے کو بجھانے والے کیمیکل پیدا کر دے گا اور یوں ہم اگلے 15منٹوں میں کول ڈاؤن ہو جائیں گے چنانچہ ہم اگر غصے کے بارہ منٹوں کو مینیج کرنا سیکھ لیں تو پھر ہم غصے کی تباہ کاریوں سے بچ جائیں گے.*حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ پہلوان وہ ہے جو غصہ پر قابو پاگیا*

ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا *جس نے خاموشی اختیار کی اس نے نجات پائی.*

15/09/2022

((+ سب سے خوبصورت تحریروں میں سے ایک تحریر جو میں نے آج پڑھی ھے، اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ الفاظ کس نے لکھے ھیـــــں۔
""""""""""""""""""
مرد کے کپڑوں میں عورت کی صفائی دکھائی دیتی ھے

عورت کے لباس میں مرد کی مردانگی ظاھر ھوتی ھـــــے۔۔۔

اور لڑکیوں کے لباس میں ماں کے اخلاق نظر آتے ھیـــــں...

ھم محبت، رواداری، وفاداری، احترام اور تمام اعلیٰ اقدار پر پلے ھوئے نسل ھیـــــں۔۔۔

ھم مردوں اور عورتوں کے درمیان رھتے تھے جو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے، لیکن انہوں نے تعلقات اور احترام میں مہارت حاصل کی تھی...

انہوں نے ادب نہیں پڑھا لیکن ھمیں ادب سکھایا۔۔۔

انہوں نے فطرت کے قوانین اور حیاتیات کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے ھمیں شائستگی کا فن سکھایا۔

🪶 انہوں نے رشتوں کی ایک بھی کتاب نہیں پڑھی لیکن اچھا سلوک اور احترام سکھایا۔۔۔

انہوں نے مذھب کا گہرائی سے مطالعہ نہیں کیا لیکن ھمیں ایمان کا مفہوم سکھایا۔۔۔

🪶 انہوں نے منصوبہ بندی کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے ھمیں دور اندیشی سکھائی...

💜 ھم میں سے کسی کو گھر میں اونچی آواز میں بولنے کی ھمت نہیں ھوئی...

💚 ھم وہ نسل ھیں جو گھر کے صحن میں بجلی بند ھونے پر سو جاتے تھے...

💙 ھم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے مگر ایک دوسرے کے بارے میں باتیں نہیں کرتے تھے...

💞 میری محبت اور تعریف ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے ھمیں یہ سکھایا

⛱️ والدین کی عزت ھوتی ھـــــے...

⛱️ استاد کی عزت ھوتی ھـــــے...

⛱️ محلے دار کی عزت ھوتی ھـــــے...

⛱️ رفاقت کی عزت ھوتی ھـــــے...

⛱️ اور دوستی کی عزت ھوتی ھے...

⛱️ ھم ساتویں پڑوسی کی عزت کرتے تھے.. اور بھائی اور دوست کے ساتھ اخراجات، کاٹنا اور راز بانٹتے تھـــــے...

ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے وہ خوبصورت لمحات گزارے، اور اس نسل کے لیئے جس نے ھمیں پرورش اور تعلیم دی، اور میں ان سے کہتا ھوں :
کہ آپ میں سے جو زندہ ھیـــــں اللہ رب العـــــزت ان کی حفاظت اور صحت عطا فرمائـــــے اور جو ھمیں چھوڑ کر اس دنیا فانی سے چلے گئے ان کے لیئے رحمت اور بخشش فرمائـــــے۔۔۔

اللہ تعالٰـــــی آپ سب کو آپنے حفـــــظ وآمـــــان میـــــں رکھـــــے
آمیـــــن یـــــارب العالمیـــــن

11/10/2020

Subject Specialist

Photos from Lahore Public School Gujranwala's post 13/03/2020
Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

296-B Model Town , Opposite Ladies Park
Gujranwala