Alkulliya Tul Mustafviya

Alkulliya Tul Mustafviya Alkulliya Tul Mustafviya is a religious institution under the supervision of

ترویج شریعت و احیاء سنت کی عظیم علمی و روحانی تحریک ادارۃ المصطفٰی انٹرنیشنل پاکستان نے دخترانِ ملت کی فکری تربیت کے لئے 2006 ء میں الکلیۃ المصطفویہ للبنات کے نام سے تعلیمی ادارہ قائم کر کے اپنے شعبوں میں ایک خوبصورت اضافہ کیا۔ اپنے قیام سے لے کر لمحہِ موجود تک یہ ادارہ ملت کی بیٹیوں اور مستقبل کی ماؤں کی علمی ، فکری اور روحانی تربیت کا فریضہ بھرپور طریقے سے سرانجام دے رہا ہے ۔ الکلیتہ المطفویہ للبنات عقائدِباطلہ ،اخلاقِ رزیلہ اور جاہلانہ رسوم کے خلاف جہدِ مسلسل کا نام ہےجو معاشرے کے اندر اخلاقی و معاشرتی اقدار کے فروغ میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ ادارہ میں علوم قدیمہ کے ساتھ عصری علوم کی معیاری تعلیم اس کی انفرادیت کا نہ صرف منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ اس کو دیگر اداروں سے ممتاز بھی کئے ہوے ہے۔ ادارہ ھذٰا سے شعبہ درسِ نظامی (چھ سالہ پروگرام) اور جدید علوم (ایف اے ، ایف ایس سی ،آئ سی ایس،بی ایس (اردو،انگریزی اسلامیات) میں درجنوں طالبات سندِ فراغت حاصل کر کے اپنی بلند سوچ اور پاکیزہ فکر کے ذریعے معاشرے کے بنیادی ڈھانچے میں بھرپور اور روشن کردار ادا کر رہی ہیں۔ الکلیہ میں نصاب پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ امدادی نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں ہفتہ وار بزم ادب اور دیگر علمی و فکری نشستیں قابل ذکر ہیں۔ان غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طالبات کی ذہنی وجسمانی اور فکری و روحانی صلاحیتوں کو نکھار جاتا ہے۔
الحمدللہ! ادارہ ھذا کا رزلٹ ہر سال ہی شاندار رہتا ہے۔ %90 سے زائد طالبات ممتاز مع الشرف کا درجہ حاصل کرتی ہیں جبکہ 2018ءاور2020ء میں دورہ حدیث کی طالبات نے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے قائم کردہ نظام الامتحانات کے تحت بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جوکہ بلاشبہ اللہ تبارک و تعالٰی کا خاص فضل وکرم، اس کا احسان اور نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نظرِ عنایت ہے۔اس وقت الکلیتہ المصطفویہ للبنات کے زیر اہتمام ملک بھر میں دروس قرآن کا خوبصورت نیٹ ورک ،آن لائن ترجمہ و تفسیر القرآن کلاسز ،فہم دین کورسز ،ربیع الاول شریف کے پر کیف موسم میں دروسِ سیرت اور رمضان المبارک کی سہانی گھڑیوں میں سلسلہ نور کے پروگرام کامیابی سے جاری و ساری ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں الکلیہ کی پچیس ذیلی شاخیں دن رات خدمت دیں میں مصروف ہیں جو فتنوں کے اس دور میں دختران ملت کو نہ صرف علمی و عملی ماحول فراہم کر رہے ہیں بلکہ انہیں سیدہ پاک سلام اللہ علیہا اور امھاتُ المومنین کی سیرت نور کے ساحلوں میں ڈھال کر ابدی سعادتوں کا پیغام بھی دے رہی ہیں۔الکلیتہ المصطفویہ للبنات کے قیام کا مقصد اسلام کی نشاتہ ثانیہ کے لئے ماحول سازی کرنا ہے۔حرا کی چوٹی سے اترنے والا نسخہِ کیمیا قرآن کریم اس کا منشور، سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فروغ اس کا دستور اور عالمگیر غلبہ اسلام کا مقصود ہے۔ اللہ تبارک و تعالٰی سے دعا ہے کہ امیر ادارہ پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کے زیر سایہ علم و عمل کا یہ سفر ہمیشہ جاری و ساری رہے۔(آمین بجاہ سید المرسلین )

*الکلیتہ المصطفویہ للبنات میں سیرۃ النبی ﷺ نمائش کی روح پرور جھلکیاں*ربیع الاول شریف کے اختتام پر الکلیہ المصطفویہ للبنا...
25/09/2026

*الکلیتہ المصطفویہ للبنات میں سیرۃ النبی ﷺ نمائش کی روح پرور جھلکیاں*

ربیع الاول شریف کے اختتام پر الکلیہ المصطفویہ للبنات میں سیرتِ طیبہ ﷺ کی عظیم الشان ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا۔

مختکف کلاسز کی باصلاحیت طالبات نے اپنی محنت اور عقیدت سے سیرت کے مختلف پہلوؤں پر خوبصورت ماڈلز تیار کیے، جن میں

- غزوہ بدر و احد اور غزوہ خندق کے مناظر
- خیمہ ام معبد
- اصحاب الفیل کا واقعہ
- صلح حدیبیہ
- زمانہ جاہلیت کی رسومات
- ثنیۃ الوداع کی گھاٹی
- مخطوطات النبی ﷺ اور خطاطی (کیلی گرافی) کے حسین نمونے شامل تھے

اللہ پاک ان بچیوں کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

21/09/2026
ان شاءاللہ
19/09/2026

ان شاءاللہ

10 ستمبر 2026ءالکلیۃ المصطفویہ للبنات کے سیرت حلقات کے تحت سیرتِ طیبہ ﷺ کو Research، Debate، Panel Discussion اور Podcas...
18/09/2026

10 ستمبر 2026ء

الکلیۃ المصطفویہ للبنات کے سیرت حلقات کے تحت سیرتِ طیبہ ﷺ کو Research، Debate، Panel Discussion اور Podcast کے جدید اسالیب سے جوڑتے ہوئے مختلف علمی و فکری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

سرگرمیوں کا آغاز Google Form کے ذریعے موضوعات کے انتخاب اور طالبات کی باقاعدہ Research Work سے ہوا، جس کے بعد Seerah Debate میں Women Rights، Feminism اور خواتین سے متعلق عصرِ حاضر کے سوالات کو سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں زیرِ بحث لایا گیا۔

بعد ازاں Seerah Panel Discussion میں Positive Thinking، Time Management، Leadership اور Personality Development جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

طالبات کے لیے 10 روزہ Training Workshop کے ذریعے Research، Presentation، سوالات کی ترتیب اور Communication Skills کی عملی تربیت بھی کی گئی، جس کے بعد انہوں نے اپنی تیار کردہ Seerah Podcasts پیش کیں۔

10 ستمبر کی Podcast نشست کا مرکزی موضوع “سیرت کے ذریعے اپنی زندگی کے مقاصد کو پہچاننا” تھا، جس میں سیرتِ رسول ﷺ سے زندگی کو مقصد، سمت اور معنی دینے کے پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

الکلیہ المصطفویہ للبنات کے تحت شعبۂ ناظرۃ القرآن کی ننھی معصوم کلیاں، مولودِ نبی کریم ﷺ کی بزم سجائے، عقیدت و محبت سے در...
14/09/2026

الکلیہ المصطفویہ للبنات کے تحت شعبۂ ناظرۃ القرآن کی ننھی معصوم کلیاں، مولودِ نبی کریم ﷺ کی بزم سجائے، عقیدت و محبت سے درود و سلام کے نذرانے پیش کرتی ہوئیں 🌹🤍

سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں تعمیرِ شخصیتکالج و یونیورسٹی کی طالبات کے لیے خصوصی علمی و تربیتی کانفرنس سیرت کانفرنس سیرتِ ن...
14/09/2026

سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں تعمیرِ شخصیت
کالج و یونیورسٹی کی طالبات کے لیے خصوصی علمی و تربیتی کانفرنس
سیرت کانفرنس
سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں فکری، جذباتی اور عملی شخصیت کی تعمیر کے لیے خصوصی نشست
اہم موضوعات:
• مثبت سوچ
• جذباتی مضبوطی، صبر و استقامت
• مشکلات کا باہمت سامنا
• عہدِ نبوی ﷺ کی بااثر خواتین اور ہماری بیٹیوں کے لیے رہنمائی
☕ خصوصی نشست: چائے اور گفتگو!
ادارتہ المصطفیٰ کی اسلامک اسکالرز کے ساتھ ملاقات؛ سوالات، مسائل اور رہنمائی کا خصوصی موقع
نشستیں محدود ہیں جلد رجسٹریشن کروائیں۔
📞 رابطہ و رجسٹریشن بذریعہ واٹس ایپ:
+92 328 1150181

حلقۂ دبستانِ سیرت ﷺ | منتخب اقتباسات حلقۂ دبستانِ سیرت کے تحت اردو ادب کی شاہکار کتبِ سیرت کا ادبی و فکری مطالعہ کیا گیا...
14/09/2026

حلقۂ دبستانِ سیرت ﷺ | منتخب اقتباسات
حلقۂ دبستانِ سیرت کے تحت اردو ادب کی شاہکار کتبِ سیرت کا ادبی و فکری مطالعہ کیا گیا۔ اس دوران سیرت و ادب کے باہمی تعلق، ادبی اصنافِ سیرت اور اسلوبِ نگارش کے مختلف پہلوؤں سے طالبات کو روشناس کرایا گیا۔
اختتامی تقریب میں طالبات نے منتخب کتبِ سیرت سے اپنے پسندیدہ اقتباسات کا انتخاب کرکے انہیں خوب صورت انداز میں پیش کیا، جبکہ ایک طالبہ نے منتخب اقتباسات کو تحریروتصویرکی صورت میں بھی پیش کیا۔
اسی ادبی و فکری سفر کی جھلک کے طور پر
چند منتخب اقتباسات حاضر ہیں…
الکلیۃ المصطفویہ للبنات

سیرت حلقات — تحقیقی مضمون نویسی / تبصرہ کتبِ سیرت الحمدللہ!الکلیۃ المصطفویۃ للبنات میں سیرت حلقات کے سلسلے میں "حلقہ تبص...
11/09/2026

سیرت حلقات — تحقیقی مضمون نویسی / تبصرہ کتبِ سیرت
الحمدللہ!
الکلیۃ المصطفویۃ للبنات میں سیرت حلقات کے سلسلے میں "حلقہ تبصرہ کتبِ سیرت "کے تحت منعقدہ دس روزہ ورکشاپ کے اختتام پر ایک علمی و فکری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
دس روزہ ورکشاپ کے دوران طالبات نے منتخب کتبِ سیرت کا تعارف، مناھج ، اسلوبِ بیان اور تحقیقی جہات کا مطالعہ کیا، اور اس علمی و تحقیقی سفر سے حاصل ہونے والی معلومات، مطالعات اور تجزیات کو منعقدہ تقریب میں پریزنٹیشنز کی صورت میں پیش کیا۔
اسی طرح اس حلقے میں تیار کیے گئے تحقیقی مضامین بھی پیش کیے گئے، جبکہ سوال و جواب کی نشست نے طالبات کے فکری و علمی اظہار کو مزید مؤثر بنایا۔
اللہ تعالیٰ تمام معلمات، نگرانان، معاونات اور طالبات کی اس علمی کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے ۔
وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللّٰهِ

Address

Markaz-e-Mustafa Opposite Bise Grujranwala
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkulliya Tul Mustafviya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Alkulliya Tul Mustafviya:

Shortcuts

Share

Category