BK Graphics

BK Graphics Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BK Graphics, Street number 1 muhalla shah shulaiman ghakkhar city, Gujranwala.

😂😂 کلائنٹ کو کہا تھا صرف 1 روپیہ… اور انہوں نگ 1000 روپے کر دیے!آپ کے پاس بھی ایسے دل کے امیر کلائنٹس موجود ہیں یا صرف م...
26/09/2026

😂😂 کلائنٹ کو کہا تھا صرف 1 روپیہ… اور انہوں نگ 1000 روپے کر دیے!

آپ کے پاس بھی ایسے دل کے امیر کلائنٹس موجود ہیں یا صرف میرے پاس ہی آتے ہیں؟ 😂❤️💸

ایک روپیہ مانگا تھا، ہزار دے گئے… ایسے کلائنٹس سب کو نصیب ہوں! 😍😂

26/09/2026

فالورز کم ہونا شروع ہو گئے ہیں 🥺
یا اللہ! 🤲🏻
بغیر کسی لالچ، فائدے یا مطلب کے بھی میرے ساتھ جڑے رہنے والے لوگوں کی محبت قائم رکھ۔ ❤️
جو لوگ خلوصِ دل سے ساتھ ہیں، اُنہیں ہمیشہ میرے ساتھ خیر اور محبت کے ساتھ جوڑے رکھ۔
اور اگر کوئی کمی ہو رہی ہے تو اسے میرے لیے بہتر راستے کا ذریعہ بنا دے۔
آمین یا رب العالمین 🤍✨

.  کیا آج آپ نے درود پاک پڑھا ہے ❤️
25/09/2026

. کیا آج آپ نے درود پاک پڑھا ہے ❤️

23/09/2026

لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـلِمِين○َ
اللہ ہم سبکى مشکلوں کو دور کرے
تین بار پڑھ کر آمین لکھ دیں

🌸 یہ ہماری کچھ پیاری طالبات کا فیڈ بیک ہے۔ 🤍میری ایک عادت ہے کہ جب میں کسی کو کچھ سکھاتی ہوں، طالباف محنت کرتی ہیں اور ا...
20/09/2026

🌸 یہ ہماری کچھ پیاری طالبات کا فیڈ بیک ہے۔ 🤍

میری ایک عادت ہے کہ جب میں کسی کو کچھ سکھاتی ہوں، طالباف محنت کرتی ہیں اور انہیں میری بات سمجھ آجاتی ہے تو میں کوشش کرتی ہوں کہ ان کی حوصلہ افزائی ضرور کروں، چاہے انعام چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔ میرے لیے یہ صرف انعام نہیں ہوتا بلکہ اس طالبہ کی محنت کی قدر ہوتی ہے۔ 🌷

زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میں نے دوسروں کے ساتھ کام کیا، اپنا وقت، محنت اور اپنی استطاعت کے مطابق سرمایہ لگایا، لیکن آخر میں وہی بات سننے کو ملی کہ "اپنا بزنس خود کرو، ہمارے ساتھ نہ کرو۔"
سچ کہوں تو ایسے تجربات انسان کو بہت کچھ سکھا دیتے ہیں۔

پھر میں نے سوچا کہ اس سے بہتر ہے اپنا کام ہو، چاہے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔ کم ہو، مگر اپنا ہو۔ اس میں کی گئی محنت اور لگائی گئی توانائی کا دکھ نہیں ہوتا، بلکہ ہر قدم آگے بڑھنے کی خوشی ہوتی ہے۔ ❤️

آج جب میں اپنے کام میں کسی طالبہ کو سیکھتے، آگے بڑھتے اور پھر دل سے دعائیں دیتے دیکھتی ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ میری محنت کہیں نہ کہیں اپنا اثر ضرور چھوڑ رہی ہے۔
اور شاید یہی میرے لیے سب سے خوبصورت فائدہ ہے کہ ہر نئے کورس کے ساتھ کچھ نئی طالبات میری اس چھوٹی سی اکیڈمی کا حصہ بنتی ہیں۔ 🌸

آپ سب نے جو محبت، دعائیں اور خوبصورت الفاظ دیے، وہ میرے لیے کسی بھی بڑے انعام سے کم نہیں۔
اللہ تعالیٰ میری تمام طالبات کو ہمیشہ خوش رکھے، ان کے علم و ہنر میں برکت دے اور انہیں اپنے لیے باعزت مقام بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏻❤️

آپ سب کا یہ اعتماد ہی میری اصل حوصلہ افزائی ہے۔
🌸 BK Online Academy — سیکھنے، سکھانے اور آگے بڑھنے کا سفر 🌸

20/09/2026

With زوجہ رضوان – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

درود ابراھیمی اس دعوت میں شریک ہونا قسمت کی بات ہےآئیے درود ابراھیمی پڑھ کر ڈن کر دیجیئے.اللّٰہ آپکو صحت والی زندگی نصیب...
19/09/2026

درود ابراھیمی اس دعوت میں شریک ہونا قسمت کی بات ہے
آئیے درود ابراھیمی پڑھ کر ڈن کر دیجیئے.اللّٰہ آپکو صحت والی زندگی نصیب فرمائے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌸الحمدللہ رب العالمین! 🤍اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارا 7 روزہ ختمِ نبوت کورس اپنے اخت...
18/09/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌸

الحمدللہ رب العالمین! 🤍

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارا 7 روزہ ختمِ نبوت کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری طالبات نے بہت محنت، شوق اور لگن کے ساتھ تمام اسباق مکمل کیے اور لکھ کر بھیجے۔

ٹیسٹ لینے کے بعد ہماری خوشی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ہمیں محسوس ہوا کہ ہماری محنت کا پھل مل گیا۔ 🥹❤️

کچھ طالبات نے کورس جوائن تو کیا، لیکن اسے سنجیدگی سے نہیں لیا، اسباق مکمل کرکے نہیں بھیجے اور یوں ایک قیمتی موقع ضائع کر دیا۔ ہمیں اس بات کا افسوس ہوا کہ اتنا قیمتی کورس جوائن کرنے کے باوجود انہوں نے اسے مکمل نہ کیا۔

لیکن دوسری طرف ان طالبات نے ہمارے دل خوش کر دیے جنہوں نے اپنا سارا کام مکمل کیا، باقاعدگی سے اسباق لکھے اور 100٪ حاضری برقرار رکھی۔ 🌷

🌸 اس کورس کی ایک اور خوبصورت بات جس پر ہمیں فخر اور خوشی ہے:
اس کورس میں ایک طالبہ کی والدہ محترمہ نے بھی ہمارے ساتھ پورا کورس کیا۔ یہ ہمارے لیے واقعی بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ علمِ دین سیکھنے کے اس سفر میں ہمیں ایک ماں جیسی قابلِ احترام طالبہ کی رفاقت بھی حاصل ہوئی۔ ❤️🌷

اللہ پاک ہماری ماں جیسی طالبہ کو ہمیشہ سلامت رکھیں، ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائیں، انہیں صحت، خوشیاں اور سکون عطا فرمائیں اور انہیں زندگی میں کبھی کوئی دکھ نہ پہنچے۔ 🤲🏻❤️
اللہ تعالیٰ تمام ماؤں کو سلامت رکھے اور ان کا سایہ ہمیشہ اپنے بچوں پر قائم رکھے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🌸

اسی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ تین طالبات کو کیش پرائز دیا جائے، کیونکہ ہم ناانصافی نہیں کر سکتے۔ جن طالبات نے اپنا قیمتی وقت نکال کر تمام اسباق مکمل کیے اور محنت کی، اور جنہوں نے کام مکمل ہی نہیں کیا، ان دونوں کو برابر انعام دینا محنت کرنے والی طالبات کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

کامیاب طالب علم وہی ہوتا ہے جو استاد کی بات پر عمل کرے اور دی گئی ذمہ داری کو پوری ذمہ داری اور لگن سے نبھائے۔ ✨

🏆 پہلی پوزیشن کی حق دار:
حنا سمیع اللہ

🥈 دوسری پوزیشن کی حق دار:
اقراء محمود

🥉 تیسری پوزیشن کی حق دار:
مسفرہ امین

الحمدللہ! ❤️
ہم نے تینوں کامیاب طالبات کو ان کی محنت اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں کیش انعام اور اعزازی سند جاری کر دی ہیں۔ 🌸🏆

اللہ تعالیٰ ان طالبات کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور ان کی اس محنت کو ان کے لیے دنیا و آخرت میں نفع بخش بنائے۔ آمین 🤲🏻❤️

اور ان شاء اللہ یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوگا۔ مزید ایسے مفید اور فری کورسز وقتاً فوقتاً ہوتے رہیں گے۔ اس لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیے اور علم کے اس خوبصورت سفر کا حصہ بنیے۔ ❤️

✨ جڑے رہیے، بی کے آن لائن اکیڈمی کے سنگ

18/09/2026

`السَّلَام عَلَيْکُمْ وَ رَحمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَکَاتُهُ۞`🤍

*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ🌸*

*اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ🌸*

13/09/2026

ویڈیو ایڈیٹنگ کورس کی طالبہ کا پریکٹس ورک ماشاءاللہ

Address

Street Number 1 Muhalla Shah Shulaiman Ghakkhar City
Gujranwala
5222

Opening Hours

Monday 05:00 - 12:00
Tuesday 05:00 - 12:00
Wednesday 05:00 - 12:00
Thursday 05:00 - 12:00
Saturday 05:00 - 12:00
Sunday 05:00 - 12:00

Telephone

+923086454288

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BK Graphics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to BK Graphics:

Shortcuts

Share