Bushra Fayyaz

Bushra Fayyaz we will provide content that will entertain n educate the followers/ viewer

نور ہی نور سے مکھڑے پہ وہ نوری آنکھیں👁اس کے انجیل سے چہرے پہ زبوری آنکھیں👀چھوڑ آیا ہوں کسی آنکھ میں بینائی کواور بچا لای...
13/08/2026

نور ہی نور سے مکھڑے پہ وہ نوری آنکھیں👁
اس کے انجیل سے چہرے پہ زبوری آنکھیں👀
چھوڑ آیا ہوں کسی آنکھ میں بینائی کو
اور بچا لایا ہوں چہرے پہ ادھوری آنکھیں👁️‍🗨
اس کو پہلو میں بٹھا کر اسے تکنے کا نشہ
کس قدر ہو گئی چہرے پہ ضروری آنکھیں👀

باندھ لیا ہے سامان اب بتاؤ محسنوہ کہاں جاتے ہیں جو کہیں کے نہیں رہتے
06/08/2026

باندھ لیا ہے سامان اب بتاؤ محسن
وہ کہاں جاتے ہیں جو کہیں کے نہیں رہتے

کہا اس نے کہ آخر کس لیے بیکار لکھتے ہیں۔۔۔؟یہ  شاعر لوگ کیوں اتنے دکھی اشعار لکھتے ہیں!!کہا ہم نے،  ازخود کچھ نہیں لکھتے...
02/08/2026

کہا اس نے کہ آخر کس لیے بیکار لکھتے ہیں۔۔۔؟
یہ شاعر لوگ کیوں اتنے دکھی اشعار لکھتے ہیں!!

کہا ہم نے، ازخود کچھ نہیں لکھتے یہ بیچارے
انہیں مجبور جب کرتا ہے دل،ناچار لکھتے ہیں،
💔

یہ سن کر مسکرائے ،غور سے دیکھا ہمیں ،بولے
تو اچھا آپ بھی اس قسم کے اشعار لکھتے ہیں ۔۔!✨

وہ کیا غم ہے جسے دہرارہے ہیں آپ برسوں سے
وہ کیا دکھ ہے، مٹاتے ہیں جسے ہربار لکھتے ہیں۔۔!

مگر افسوس ہم سمجھا نہیں پائے اسے کچھ بھی
کہ کیوں ہم بھی اسی انداز کے اشعار لکھتے ہیں

وہ کیسی آگ ہے لفظوں میں جس کو ڈھالتے ہیں ہم
وہ کیا غم ہے جو راتوں کو پسِ دیوار لکھتے ہیں 😢

ہے ایسا کون جو سارے جہاں سے ہے ہمیں پیارا
وہ کیسا دشمنِ جاں ہے جسے غم خوار لکھتے ہیں 🥀

💉

15/07/2026
کیا خزانے مِری جاں ہجر کی شب یاد آئےتیرا چہرہ، تِری آنکھیں، تِرے لب یاد آئےایک تُو تھا جسے غُربت میں پُکارا دِل نےورنہ، ...
08/07/2026

کیا خزانے مِری جاں ہجر کی شب یاد آئے
تیرا چہرہ، تِری آنکھیں، تِرے لب یاد آئے

ایک تُو تھا جسے غُربت میں پُکارا دِل نے
ورنہ، بِچھڑے ہُوئے احباب تو سب یاد آئے

ہم نے ماضی کی سخاوت پہ جو پَل بھر سوچا
دُکھ بھی کیا کیا ہمیں یاروں کے سبَب یاد آئے

پُھول کِھلنے کا جو موسم مِرے دل میں اُترا
تیرے بخشے ہُوئے کچھ زخم عجَب، یاد آئے

اب تو آنکھوں میں فقط دُھول ہےکچھ یادوں کی
ہم اُسے یاد بھی آئے ہیں تو، کب یاد آئے

بُھول جانے میں، وہ ظالِم ہے بلا کا ماہر !
یاد آنے پہ بھی آئے، تو غضب یاد آئے

یہ خُنک رُت، یہ نئے سال کا پہلا لمحہ !
دِل کی خواہش ہے کہ، مُحسن، کوئی اب یاد آئے

مُحسن نقوی

07/07/2026

کہیں اکیلے میں مل کر جھنجھوڑ دونگا اسے
جہاں جہاں سے ٹوٹا ہے جوڑ دونگا اُسے
وہ مجھ کو چھوڑ گیا یہ کمال ہے اس کا
ارادہ میں نے کیا تھا کہ چھوڑ دوں گا اسے

اسے کہنا قسم لے لو تمہارے بعد اگر ہم نے کسی کا خواب دیکھا ہو کسی کو ہم نے چاہا ہوکسی کو ہم نے سوچا ہو کسی کی آرزو کی ہو ...
07/06/2026

اسے کہنا قسم لے لو تمہارے بعد اگر ہم نے کسی کا خواب دیکھا ہو
کسی کو ہم نے چاہا ہو
کسی کو ہم نے سوچا ہو
کسی کی آرزو کی ہو
کسی کی جستجو کی ہو
کسی کی راہ دیکھی ہو
کسی کا قر ب مانگا ہو
کسی کو ساتھ رکھا ہو
کسی سے آس رکھی ہو
کوئی امید باندھی ہو
کوئی دل میں اتارا ہ
و کوئی تم ساپیارا ہو
کوئی دل میں بسایا ہو
کوئی روٹھا منایا ہو
کوئی روتا منایا ہو
کسی کی یاد کا موسم میری آنگن میں آیا ہو کسی سے بات کرنے کو کبھی یہ ہونٹ تر سے ہو
کسی کی بے وفائی پر کبھی یہ نین برسے ہو کبھی راتوں کو اٹھ اٹھ کر تیرا دکھ میں نہ رویا ہو ں
تمہارے بعد ایک پل بھی اگر جو میں سویا ہوں
کبھی جگنو کبھی تارے کبھی مہتاب دیکھتا ہوں
اسے کہنا قسم لے لو تمہارے بعد اگر ہم نے کسی کا خواب دیکھا ہو
کسی کی جستجو کی ہو اسے کہنا قسم لے لو

ہم تو اب ہیں ہی مگر کاش ہمارے جیسے در بدر  ہونے  سے  پہلے  سنبھالے  جائیں
05/06/2026

ہم تو اب ہیں ہی مگر کاش ہمارے جیسے

در بدر ہونے سے پہلے سنبھالے جائیں

01/06/2026
زندہ لوگوں میں مجھے مردہ گنا جاتا ہےیعنی میں مر بھی اگر جاؤں تو کیا جاتاہےتم وہ پھل ہو جسے عزت سے اتارا جائے میں وہ پتہ ...
28/05/2026

زندہ لوگوں میں مجھے مردہ گنا جاتا ہے
یعنی میں مر بھی اگر جاؤں تو کیا جاتاہے
تم وہ پھل ہو جسے عزت سے اتارا جائے
میں وہ پتہ ہوں جسے روند دیا جاتا ہے

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bushra Fayyaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Bushra Fayyaz:

Shortcuts

Share