GOVT MC BOYS Higher SS GUJAR KHAN

GOVT MC BOYS Higher SS GUJAR KHAN

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GOVT MC BOYS Higher SS GUJAR KHAN, Education, GOVT MC BOYS HSS GUJAR KHAN, Gujar Khan.

05/06/2026

*ویپ پوڈ / V**e Pod کیا ہے؟*

ویپ پوڈ ایک چھوٹی الیکٹرانک سگریٹ ہے۔ دکھنے میں USB یا لائٹر جیسی ہوتی ہے۔ اندر بیٹری، لیکوڈ اور ہیٹر ہوتا ہے۔ لیکوڈ گرم ہو کر بھاپ بن جاتا ہے اور بندہ اسے منہ سے اندر کھینچتا ہے۔

اس لیکوڈ میں عام طور پر 3 چیزیں ہوتی ہیں:
1. *نکوٹین* - سگریٹ والا نشہ آور مادہ۔ لت لگ جاتی ہے
2. *فلیور* - مینگو، منٹ، بیری وغیرہ کا ذائقہ تاکہ اچھا لگے
3.
*PG/VG* -بھاپ بنانے والے کیمیکل

*کیا یہ جرم ہے؟ پاکستان میں قانون:*

پاکستان میں 2023-2024 میں حکومت نے ویپ/ای-سگریٹ پر پابندی لگا دی ہے۔
1. *درآمد/فروخت پر پابندی* - ویپ، پوڈ، لیکوڈ منگوانا یا بیچنا غیر قانونی ہے
2. *پکڑے جانے پر* - کسٹم والے سامان ضبط کر لیتے ہیں، جرمانہ یا مقدمہ بھی ہو سکتا ہے
3. *استعمال پر* - ابھی تک صرف استعمال کرنے والے پر براہِ راست جیل نہیں، لیکن جگہ کی پابندی ہے۔ سکول، ہسپتال، پبلک جگہ پر پینا ممنوع ہے۔

تو ہاں، بیچنا خریدنا قانونی جرم ہے۔ رکھنا بھی رسک ہے۔

*صحت کے اعتبار سے:*
۔ WHOہیلتھ آرگنائزیشنز کہتی ہیں:
1. نکوٹین دماغ، دل کے لیے نقصان دہ ہے۔ بچوں/ٹین ایجرز کا دماغ خراب کرتی ہے
2. بھاپ میں فارملڈیہائیڈ جیسے کینسر والے کیمیکل نکلتے ہیں
3. "EVALI" نامی پھیپھڑوں کی بیماری ہو جاتی ہے

اس لیے اسے "محفوظ سگریٹ" سمجھنا دھوکہ ہے۔

*اسلامی نکتہ نظر:*
بہت سے علماء اسے مکروہ/حرام کہتے ہیں کیونکہ یہ صحت برباد کرتا ہے، پیسے ضائع کرتا ہے، اور لت ہے۔ قرآن کہتا ہے "اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو"

Photos from Deputy Commissioner Rawalpindi's post 04/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان جناب خضر ظہور گورائیہ کی ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجر خان تشریف آوری اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پرنسپل ڈاکٹر جہانگیر افضل ۔۔۔۔۔۔

02/06/2026

سمر کیمپ 2026

27/05/2026

Eid Mubarak

Photos from GOVT MC BOYS Higher SS GUJAR KHAN's post 13/05/2026

سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ عبدالظہور مدت ملازمت مکمل ہونے آخری ایک سالہ چھٹی پر جا رہے ہیں اس کےساتھ ہی سیکنڈ ایئر کے طلبہ شامل امتحان ہو رہے ہیں اس حوالے سے ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سیکنڈ ایئر کو پڑھانےوالے اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کی چند جھلکیاں

08/05/2026
Photos from GOVT MC BOYS Higher SS GUJAR KHAN's post 07/05/2026

"بنیان المرصوص سے معرکہ حق تک " کے عنوان سے گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرخان میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضرظہور گورائیہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ مدارس) گوجرخان نبیل رضا نقوی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ مدارس) گوجرخان ثمینہ اسلام نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ شوکت عزیز بھٹی ایم پی اے تھے۔ اس موقع پر سکول کے طلبہ نے ملی نغمے اور معرکہ حق کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کئے جسے تقریب کے شرکاء نے خوب سراہا۔ سکول کے پرنسپل ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیزقیادت میں بنیان المرصوص اور معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی اور دلیرانہ کارروائیوں پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی شوکت بھٹی کو سکول کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی ملٹری و سیاسی قیادت کی کامیاب فوجی و سیاسی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز کی شبانہ روز کاوشوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح الیکٹرک بس سروس سے مقامی طالبات مستفید ہو رہی ہیں اور وہ چیف منسٹر پنجاب کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ان سے ملاقات کی متمنی ہیں۔ شوکت بھٹی نے سکول کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بہترین پروفارمنس پر طلبہ میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی طرف سے طلبا میں معرکہ حق کے حوالے سے تیار کی گئی ٹی شرٹس تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے معروف مقرر و کمپیئر محمد ارشد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تھرجیال نے بھی خطاب کیا۔

07/05/2026

Marka e Haq Program

Photos from GOVT MC BOYS Higher SS GUJAR KHAN's post 16/04/2026

وائس پرانسپل ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرخان جناب امجد حسین مغل عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس تشریف لا چکے ہیں ۔ سکول پرنسپل ڈاکٹر جہانگیر افضل اور اساتذہ نے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

Photos from GOVT MC BOYS Higher SS GUJAR KHAN's post 01/04/2026

Result Day... Class 6th & 7th result announced today.

Want your school to be the top-listed School/college in Gujar Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

GOVT MC BOYS HSS GUJAR KHAN
Gujar Khan