24/08/2026
🇵🇰 یومِ آزادی — تحصیل سطح کی تقریب میں نمائندگی 🇵🇰
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول شریف آباد کی ہونہار طالبہ اسوہ طاہر نے یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ تحصیل لیول تقریب میں پُرجوش اور مؤثر تقریر کے ذریعے اپنے ادارے کی بہترین نمائندگی کی۔ 🌟
اسوہ طاہر نے اپنی خوبصورت گفتگو کے ذریعے پاکستان سے محبت، آزادی کی قدر و قیمت اور وطنِ عزیز کے روشن مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 💚