08/09/2026
گرین اوکس سکول سسٹم گوجرخان کا اہم تعلیمی دورہ
چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود کا گرین اوکس سکول سسٹم گوجرخان کا دورہ
گوجرخان: چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے گرین اوکس سکول سسٹم گوجرخان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور بالخصوص سائنس لیبارٹریز، تعلیمی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران چیئرمین بورڈ نے سکول میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات اور انتظامی نظام کا مشاہدہ کیا اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گرین اوکس سکول سسٹم کی انتظامیہ نے چیئرمین بورڈ کی آمد کو ادارے کے لیے باعثِ اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کا معائنہ اور رہنمائی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
گرین اوکس سکول سسٹم گوجرخان معیاری تعلیم، جدید تعلیمی سہولیات اور طلبہ کی بہترین تربیت کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔