SAAJ GOVT.High School Bhata Tehsil Gujar Khan Rawalpindi

SAAJ GOVT.High School Bhata  Tehsil Gujar Khan Rawalpindi

Share

This page is about Shaheed Amjad Anayat Janjua High School Bhata Tehsil Gujar khan Rawalpindi.

Photos from SAAJ GOVT.High School Bhata  Tehsil Gujar Khan Rawalpindi's post 28/10/2025

تعزیتی تقریب برائے استاذالاساتذہ حاجی ماسٹر محمد ریاض صاحب
شہید امجد عنائیت جنجوعہ گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ میں
مرحوم استاذالاساتذہ حاجی ماسٹر محمد ریاض صاحب کے لیے
ایک پُر سوز دعائیہ و تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔
مرحوم ایک نہایت مخلص، شفیق اور دیانتدار استاذ تھے
جنہوں نے اپنی پوری زندگی علم، اخلاق اور خدمتِ تعلیم کے لیے وقف کی۔
اللّٰہ تعالیٰ ان کی کامل بخشش فرمائے، درجات بلند کرے
اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ امین
إنا لله وإنا إليه راجعون

Photos from SAAJ GOVT.High School Bhata  Tehsil Gujar Khan Rawalpindi's post 28/05/2025
23/04/2025

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
شہید امجد عنایت جنجوعہ گورنمنٹ ہائی سکول، بھاٹہ
علم، کردار اور شرافت کا نشان

تحصیل گوجر خان میں ایک اور شاندار کامیابی!

بتاریخ 23 اپریل 2025، تحصیل سطح پر منعقدہ نعتیہ مقابلہ میں ہمارے ہونہار طالب علم مرزا محمد گل نے بھرپور محنت، خوبصورت آواز اور دل کو چھو لینے والے انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ کامیابی صرف ایک طالبعلم کی نہیں بلکہ پوری سکول کمیونٹی کی کامیابی ہے۔

خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں:
صدارتی ایوارڈ یافتہ، محترم جناب قمر محمود عبداللّٰہ صاحب
جو بچوں کو ادبی مقابلوں کے لیے مثالی تربیت فراہم کرتے ہیں ۔ آپ کی ان تھک محنت اور خلوص لائقِ تحسین ہے۔

تمام اساتذہ کرام اور سٹاف کو بھی دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے،
جن کی رہنمائی اور تعاون سے ہمارے طالب علم کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کر رہے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ ہمیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، آمین!

03/04/2025

Result Day 2024-25 and Computer Lab Updation
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! مَاشَاءَ اللّٰہُ، رزلٹ ڈے
کمپیوٹر لیب کی اپڈیشن جَنَابِ رَمَضَان صَاحِب کے خصوصی تعاون ۔( فَیْضُ الرَّحْمٰن صاحب)(UK) کی بھرپور کاوشوں سے مکمل ہو چکی ہے۔ یہ ایک شاندار پیش رفت ہے جو طلبہ کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کرے گی۔

✅ اللّٰہُ تعالیٰ جَنَابِ رَمَضَان صَاحِب اور فَیْضُ الرَّحْمٰن صاحب
کو بے شمار برکتیں، صحت و تندرستی،دِن دُگْنِی، رَات چُگْنِی ترقی اور عُمْرِ خِضْر عطا فرمائے۔
اور ان کے رِزْق و عِلْم میں بے پناہ اضافہ فرمائے۔
اَللّٰهُمَّ آمِيْنُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ!

21/12/2024

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھاٹہ کے سابق ہیڈ ماسٹر چودھری طارق مسعود صاحب کے والد صاحب اور

(مڈل سکول نوردولال اور ہائی سکول کلیام اعوان کے سابقہ ٹیچر)
گاؤں بھاٹہ والے ماسٹر چودھری عدالت صاحب قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ۔

*نماز جنازہ بروز ہفتہ 3 تین بجے بھاٹہ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی*

اللہ تعالیٰ بخشش اور مغفرت فرمائیں آمین ثم آمین

Photos from SAAJ GOVT.High School Bhata  Tehsil Gujar Khan Rawalpindi's post 11/10/2024

ہارون صاحب اکثر یہ شعر پڑھا کرتے تھے۔

لے او یار حوالے رب دے، اے میلے چار دناں دے
اس دن عید مبارک ہو سی ، جس دن فر ملاں گے

ماسٹر محمد ہارون یوسف جنجوعہ جو گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ میں تعینات تھے وفات پا گئے ہیں.نماز جنازہ کل صبح 10 بجے بھاٹہ کے مرکزی قبرستان میں ادا کی جائے گی اللہ مرحوم کی آنے والی منزلیں آسان فرمائے اٰمین

Photos from SAAJ GOVT.High School Bhata  Tehsil Gujar Khan Rawalpindi's post 11/10/2024

1st Term Exams 2024
شہید امجد عنایت جنجوعہ گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ میں یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی جس میں والدین کی بھرپور شرکت تمام والدین کے تعاون کا بہت بہت شکریہ
امید ہے والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کےلئے آئندہ بھی تعاون کریں گے۔جزاک اللّٰہ

06/09/2024

شہید امجد عنائیت جنجوعہ گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ تحصیل گوجر خان میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے تقریب۔شہید امجد عنائیت جنجوعہ گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ تحصیل گوجر خان میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے تقریب۔

06/09/2024
Want your school to be the top-listed School/college in Gujar Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Village And P. O Bhata Via Mandra Gujar Khan
Gujar Khan
47000