NEXGEN

NEXGEN A trend setter school

School for NEXT GENERATION
24/12/2024

School for NEXT GENERATION

Limited time Admission offer
24/12/2024

Limited time Admission offer

26/10/2023
ہر گورنمنٹ سکول میں تقریباً ایسے بچے موجود  ہیں جن کے والدین ان کے لئے پلاسٹک کی چپل یا بوٹ نہیں خرید سکتے ۔مخیر حضرات س...
25/10/2023

ہر گورنمنٹ سکول میں تقریباً ایسے بچے موجود ہیں جن کے والدین ان کے لئے پلاسٹک کی چپل یا بوٹ نہیں خرید سکتے ۔مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ موسم سرما آ نے والی ہے اور ان بچوں کی مدد کریں اور ڈھیر ساری دعائیں سمیٹے۔ جزاک اللّہ خیر

25/10/2023

🕰دماغ کو کیسے فریش کریں🕰

عام طور پر ہمارے دماغ کی فریکوئینسی 14 سے 30 htz ہوتی ہے۔ ہم تقریبا سارا دن اپنے دماغ کو اس فریکوئینسی پر چلاتے ہیں۔ دماغ کی اس فریکوئینسی کے ساتھ ہم بات چیت کرتے ہیں، کام کرتے ہیں، جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور ضروری سوچ بچار کرتے ہیں۔ دماغ جب اس فریکوئینسی پر ہوتا ہے تو اسے Beta State of mind کہتے ہیں، اور اس حالت میں زہن سے نکلنے والی شعاوّں کو Beta waves کہتے ہیں۔

جب دن کے کسی حصے میں ہم اپنے خیالوں میں کھوئے ہوئے کوئی بات یا کوئی واقعہ یا کوئی Fantasy سوچ رہے ہوتے ہیں تو اس وقت ہمارے دماغ کی فریکوئینسی کم ہو کر 8 سے 14 htz ہو جاتی ہے۔ یا جب ہم نیند کی طرف جا رہے ہوتے ہیں، غنودگی کی کیفیت طاری ہو رہی ہوتی ہے اس وقت بھی ہمارے دماغ کی یہی فریکوئینسی ہوتی ہے۔ اسے Alpha state of mind کہتے ہیں اور اس سٹیٹ میں نکلنے والی شعاوں کو Alpha waves کہتے ہیں۔

ہلکی نیند کی کیفیت کو Theta State of mind کہتے ہیں اور اس کی فریکوئینسی 4 سے 8 htz ہوتی ہے۔ اس فریکوئینسی میں خواب بھی آتے ہیں۔

گہری نیند کی صورت Delta State of Mind کہلاتی ہے، اس کی فریکوئینسی 1 سے 4 htz ہوتی ہے۔ اس فریکوئینسی میں کوئی خواب نہیں آتا۔

Characteristics of Alpha State of mind / Alpha waves

آپ لوگوں کو اکثر تجربہ ہوا ہو گا کہ آپ اپنے خیالوں میں کھوئے کسی دوست یا چاہنے والے کے بارے میں سوچ رہے ہوں اور اچانک اسی وقت اس دوست کی کال آ جائے یا میسج آ جائے ۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ اس وقت آپ کا زہن Alpha state of mind میں ہوتا ہے۔ اس فریکوئینسی کی شعاوّں میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ ہزاروں میل دور بھی ایک پل میں پہنچ جاتی ہیں اور کسی کے دماغ یا سوچ میں بھی داخل ہو سکتی ہیں۔ جب آپ اپنے خیالوں میں گم کسی کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کی سوچ کی فریکوئینسی اس کے دماغ میں داخل ہوتی ہے اور اسے آپ کا خیال آتا ہے، تو وہ آپ کو کال یا میسج کرتا ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ آپ غصے میں کسی کے بارے میں سوچیں اور اچانک اس کی کال آ جائے۔ کیونکہ غصے کی کیفیت میں دماغ Beta state of mind میں ہوتا ہے۔

مراقبہ کرنے والے بھی اپنے زہن کو Alpha State of mind میں لے کر جاتے ہیں تاکہ وہ مراقبہ کی دنیا میں داخل ہو سکیں۔ یہ فریکوئینسی ہمیں دوسری دنیا سے روشناس کرواتی ہے، وہ چیزیں جو ظاہری آنکھ سے نہیں دیکھی جا سکتیں، اس state of mind میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ الہام بھی اسی فریکوئینسی میں ہوتا ہے، چھٹی حس بھی اسی فریکوئینسی میں کام کرتی ہے اور کشف بھی اسی فریکوئینسی میں ظاہر ہوتا ہے۔ وجدان ملتا ہے، insight ملتی ہے، رحمانی مدد ملتی ہے اور روحانی علاج یا Energy Healing بھی اسی فریکوئینسی میں ہوتی ہے۔ روحانی دنیا کے عجائبات بھی اسی state of mind میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

نظر بھی اسی state of mind سے لگتی ہے۔ کسی کو اختیاری طور پر نظر نہیں لگائی جا سکتی۔ یہ نظر بھی تب ہی لگتی ہے جب کوئی اس فریکوئینسی پر کسی کے بارے میں سوچے تو۔ اکثر ہم خود بھی خاموشی سے اپنے بچوں کو کھیلتا دیکھ رہے ہوتے ہیں alpha state میں، تو ہماری اپنی نظر بھی لگ جاتی ہے بچوں کو۔

اگر ہم Alpha state of mind میں رہنا اور جینا سیکھ لیں تو ہمیں یہ سب فائدے ہو سکتے ہیں۔

1۔ ہمیں Stress نہیں ہو گی، Depression نہیں ہو گا۔ غصہ نہیں آے گا۔

2۔ سر درد نہیں ہو گا، دماغ فریش رہے گا۔ اور ظاہر ہے دماغ فریش رہے گا تو جسم بھی فریش رہے گا۔ بیماریاں کم آئیں گی۔

3۔ آپ روز مرہ کے کسی کام میں confuse نہیں ہوں گے۔

4۔ Insight ملے گی، جس سے آپ ہمیشہ صحیح فیصلے کریں گے۔

5۔ لوگوں کی نیتیں اور ارادے ایک حد تک آپ پر ظاہر ہوں گے۔ اور آپ کبھی دھوکا نہیں کھائیں گے۔

6۔ آپ کی 6th sense تیز ہو گی اور کافی باتیں آپ کو وقت سے پہلے ہی پتا چل جایا کریں گی۔

7۔ نت نئے Ideas آپ کے زہن میں آئیں گے، کسی مسئلے کا حل تلاش کرنے میں مشکل نہیں ہو گی۔

8۔ آپ جو کام بھی کریں گے آپ کو خود پر بہت اعتماد ہو گا۔

9۔ آپ جو بھی بات کریں گے وہ سیدھا لوگوں کے دل میں اترے گی۔ اس فریکوئینسی کی سوچ "پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے"۔

10۔ آپ کی Capacity اور ظرف بڑھے گا۔ چھوٹی چھوٹی باتیں آپ کو تنگ یا ڈسٹرب نہیں کریں گی۔

11۔ آپ کا روحانی دنیا سے اور اپنے رب سے بہت اچھا تعلق بنے گا، آپ کو زندگی اور عبادات کا اصل لطف ملے گا۔ آپ اپنے آپ کو اللہ کے قریب محسوس کریں گے۔

دماغ کی یہ فریکوئینسی کیسے حاصل کی جائے ؟؟

یہ بہت آسان ہے، جس طرح Day dreaming کے وقت آپ کو کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی، آپ خود سے اس فریکوئینسی میں چلے جاتے ہیں۔ اسی طرح آپ یہ state of mind اختیاری طور پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے جسم اور زہن کو ڈھیلا چھوڑیں۔ آپ کے پٹھے ڈھیلے ہوں گے جسم ریلیکس ہو گا۔ پھر اپنے زہن کو مزید ڈھیلا چھوڑیں آپ کو محسوس ہو گا کہ آپ کے زہن سے گرمی نکل کر ہوا میں اڑ رہی ہے اور دماغ ٹھنڈا ہو رہا ہے۔ دماغ میں ہلچل کم ہو رہی ہے اور سکوت ہو رہا ہے۔ neurons کی حرکت آہستہ اور پرسکون ہو رہی ہے۔ جب دماغ ٹھنڈا اور پر سکون محسوس ہو اور مختلف سوچوں سے دماغ خالی ہو جاے تو بس یہی Alpha state of mibd ہے۔ آپ کو ہلکی سی غنودگی بھی محسوس ہو سکتی ہے۔

اب کرنا یہ ہے کہ خود اپنے آپ کو یاد کرواتے رہنا ہے کہ "میں نے اسی state of mind کو برقرار رکھنا ہے، اونچا نہیں بولنا، غصہ نہیں کرنا، شدت سے جذبات کا اظہار نہیں کرنا، ٹینشن نہیں لینی ۔

آپ کچھ دن کی محنت سے اس حالت کو برقراررکھنا سیکھ لیں تو پھر خود ہی آپ کا غصہ، ٹینشن، بے سکونی بے خوابی سب مسئلے حل ہو جائیں گے۔ اپنی زندگی ایک اعلی مقام پر قائم لگنے لگے گی ۔
عدنان
سائیکالوجسٹ/تھراپسٹ

24/10/2023

جب آپ اپنی زندگی میں شکوے سے شکر پر آ جاتے ہیں تو آپ کی زندگی تنگدستی سے خوشحال ہو جاتی ہے۔ ارشاد باری تعالٰی ہے: " تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا"۔ خالق کا گلہ مخلوق سے اور مخلوق کا گلہ خالق سے نہ کرنا بھی شکر ہے۔

25/09/2023

ڈرائیور لیس ٹیکسیاں
ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چین نے مکمل طور پر ڈرائیور لیس ٹیکسی چلانے کی اجازت دے دی ہے ۔ چین کی ٹیکنالوجی کمپنی بیدو کو ووہان اور چونگ چنگ میں ڈرائیور لیس ٹیکسیاں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔بیدو کو اپریل 2022میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خودکار ٹیکسی سروس چلانے کی اجازت دی گئی تھی مگر حکام نے شرط عائد کی تھی کہ ڈرائیو کو نشست پر موجود رہنا ہوگا۔چینی کمپنی کی اسٹیئرنگ وہیل کے بغیر چلنے کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی متعارف کراوائی گئی مگر اب ووہان اور چونگ چنگ میں ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس چلانے کی اجازت دی گئی ہے اور اس میں صرف مسافر ہی سفر کرسکیں گے۔اپولو گو نامی گاڑیوں کو اس سروس کیلئے استعمال کیا جائے گا جو دن کے اوقات میں ووہان اور چونگ چنگ کے مخصوص علاقوں میں چلائی جائیں گی۔یہ سروس ووہان کے 13 اسکوائر کلومیٹر اور چونگ چنگ کے 30اسکوائر کلومیٹر رقبے کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس کی روبوٹ ٹیکسی سروس میں مسافروں کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جیسے دور سے ڈرائیونگ کا فیچر اور ایک سیفٹی آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ ڈرائیور کے بغیر ٹیکسیاں چلانے کی اجازت اس شعبے میں اہم ترین پیشرفت ہے اور اس سے ٹیکنالوجی پر ریگولیٹرز کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ چین میں ڈرائیور لیس ٹیکسیوں کے اجراء سے اسمارٹ شہری منصوبہ بندی کی راہ ہموار ہوگی، ٹریفک جام میں کمی آئے گی اور کاربن فٹ پرنٹ میں کمی آئے گی۔یہ ایک بہت ہی بروقت اور دلچسپ موضوع ہے کیونکہ روبوٹکس (ڈرائیور لیس ٹیکسی) سڑک کی حفاظت، کارکردگی کو بہتر بنائے گی اور کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرے گی.مزید یہ کہ یہ نقل و حمل کا ایک بہت آسان ذریعہ بھی ہے۔
گزشتہ چار ماہ کے دوران 116 سیلف ڈرائیونگ ٹیکسیوں نے 15 لاکھ سے زائد ٹیسٹ ٹرپس مکمل کیے ہیں جن میں 95 فیصد سے زائد مسافروں کی ریٹنگ مثبت ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب گاڑیوں کو مکمل خود مختاری کے ساتھ کسی بڑے شہر میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ڈرائیور کے بغیر ٹیکسیوں کی مزید ترقی کے لئے تین اہم اقدامات کو بھی دیکھناہو گا ۔کسی ملک کی ٹیکنالوجی کی تیاری، اس کی ریگولیٹری حکومت، اور صارفین کو اپنانے کی شرح.
گزشتہ ماہ ، بیجنگ کے اعلی سطحی خودمختار ڈرائیونگ ڈیمونسٹریشن زون کے دفتر نے خود مختار گاڑیوں کے تجارتی آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ بغیر ڈرائیور والی ٹیکسیوں کی ایک بڑی کھیپ جلد ہی بیجنگ میں کرائے کے لئے دستیاب ہو گی ۔
گلوبل کنسلٹنسی آئی ایچ ایس مارکیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی سیلف ڈرائیونگ ٹیکسی مارکیٹ 2030 تک 1.3 ٹریلین یوآن (180 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچنے کی توقع ہے، جو ملک کی رائیڈ ہیلنگ مارکیٹ کا 60 فیصد ہے۔چین ٹریفک اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو اپنانے کے بعد جس چیز کا امکان ہے وہ یہ ہے کہ زیادہ بھیڑ والے شہروں میں متعارف کرایا جائے ۔مارچ میں آئی ایم ڈی کے 2023 فیوچر ریڈینیس انڈیکیٹر نے فنانس، آٹوموٹو اور کنزیومر پیکڈ اشیاء میں دنیا کے سب سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے والے ملکوں کی درجہ بندی کی، جو مستقبل کے چیلنجوں کا اندازہ لگانے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان کے خطرے کو محدود کرنے کی صلاحیت کے لحاظ سے ہے۔رپورٹ جاری ہونے پر ایک اہم دریافت آٹوموٹو صنعت میں چینیوں کا عروج تھا۔ پہلی بار چین سے 3 کمپنیز نے اس درجہ بندی میں اپنی جگہ بنائی ۔
اس بات کا امکا ن بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آغاز میں ممکنہ طور پر صارفین کی جانب سے کچھ مذاحمت بھی ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ مختصر سفر کو ترجیح دی جائے ۔تاہم یہ ماننا پڑے گا کہ روبوٹس ہماری روزمرہ زندگی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال ذریعہ ہوں گے “روبوٹکس زمین پر ہیں، جو لوگوں کو پوائنٹ اے سے پوائنٹ بی تک لاتے ہیں۔ لیکن اس کے بعد شہر کی منصوبہ بندی، ٹریفک کنٹرول، ٹریفک جام کو ختم کرنا اور کچھ علاقوں میں ٹیرف کا فائدہ اٹھانا اور متبادل ٹریفک راستوں کی سفارش کرنا سب سے بڑی صلاحیت بن جاتی ہے۔

22/09/2023

جب بچے ٹین ایج میں داخل ہوں
تو انہیں کچھ باتیں خاص طور پر سمجھائیں

مثلاً
سب سے پہلے اور سب سے زیادہ اصرار اس بات پر رہا کہ اپنے ناخن ہمیشہ صاف ستھرے اور درست انداز میں کاٹ کر رکھنا اس لئے کہ لوگ سب سے پہلے آپ کے ناخن دیکھتے ہیں
صرف دیکھتے ہیں
کہتے کچھ نہیں مگر نمبر کٹ جاتے ہیں..!

دوسری بات
ڈیڈورنٹ ضرور لگایا کرو
آپ کے پاس سے کوئی بری اسمیل نہیں آنی چاہیے
کیونکہ آپ کے پاس سے بیڈ اسمیل آنے پر
آپ کے دوست، اسکول فیلو، ساتھ سفر کرنے والے ہمسفر
آفس کولیگ اس سے سخت پریشان ہونگے
لیکن
بولیں گے کچھ نہیں..!
کیونکہ یہ بہت پرسنل معاملہ ہے مگر
نمبر کٹ جائیں گے...!

اس کے بعد اپنے دانت بہت اچھی طرح صاف رکھنا
منہ سے آنے والی بدبودار سانس
آپ کے مخاطب کو سخت ناگوار گزرتی ہے
مگر
لوگ بولیں گے نہیں..!
آپ کو کہہ نہیں سکتے کہیں آپ ناراض نہ ہوجائیں
لیکن
نمبر کٹ جائیں گے..!

گردن اور کان کی صفائی بہت توجہ سے کرنی ہے
ناک کے بال ہر ہفتے کاٹنے ہیں
گردن بہت اچھی طرح مل کر دھونی ہے
کوئی میل نظر نہ آئے
کیونکہ
کوئی اس بارے میں سمجھاتا نہیں ہے
دیکھتا ہے مگر خاموش رہتا ہے
لیکن
نمبر کٹ جاتے ہیں..!
پھر
ناک کان منہ میں انگلیاں نہیں ڈالنی
ناخن نہیں چبانے، بار بار ناک چہرا سر نہیں کھجانا
ضرورت ہو تو بہت نفاست سے سلیقے سے
ایسا کرسکتے ہیں
مثلاً ناک میں خارش ہورہی ہے
تو انگلی سے نہیں الٹے ہاتھ کی پشت سے آہستہ سے
کھجا سکتے ہیں
سیدھے ہاتھ سے تو ھرگز نہیں
جس سے آپ نے کسی سے ہاتھ ملانا ہے
اس سے بہتر ہے رومال یا ٹشو پیپر ضرور ساتھ رکھنا
کیونکہ
نمبر..............!
اسی طرح
جسم کے مخصوص حصوں پر کبھی ٹچ نہ کرنا

چند مزید ھدایات جو کہ یاددہانی کے لئے اکثر دھراتے رہے
چاہے شلوار ہو یا پینٹ
انڈروئیر ضرور پہنو

گھر سے باہر جاتے وقت
منہ اٹھائے جھاڑ جھنکار روانہ مت ہو
اپنا منہ ہاتھ دھو کر بال بنا کر درست لباس
اچھے شوز پہن کر جاؤ چاہیے قریب کی مارکیٹ سے کچھ سامان ہی کیوں نا لانا ہو
شوز کی پالش اور صفائی کا خاص خیال رکھیں
آپ کی شخصیت کے بارے میں لباس سے زیادہ آپ کے شوز بتاتے ہیں
آدھے پونے پاجامے، ادھوری شرٹس سخت معیوب لگتی ہیں
خاص طور پر مسجد جاتے ہوئے
شلوار قمیض میں میں ہونا چاہیئے
آدھے بازو کی چھوٹی شرٹ اور جینز کی قمیض آپ سے پیچھے کھڑے نمازیوں کو بہت پریشان کرتی ہے ان کی توجہ متاثر ہوتی ہے
وہ بھی
کچھ کہہ نہیں سکتے
مگر
آپ کی تربیت پر دل ہی دل میں کوستے ضرور ہیں

گھر کے اندر کا لباس بھی
باوقار ہونا چاہئے
ماں باپ اور بہنوں کے کمروں میں
کبھی دروازہ بجائے بغیر نہیں جانا
بہنوں کے کمرے میں بلاوجہ نہیں بیٹھنا

اپنے میلے کپڑے خود دھونا سیکھو
انہیں واش روم میں لٹکا چھوڑ کر مت آو

اپنی ضرورت کی پرسنل چیزیں اپنی الماری میں رکھیں
جب یہ ٹین ایج میں داخل ہوئے تو بازار سے ریزر بلیڈز لا کر دیئے اور اپنے بازو پر بال صاف کر کے سمجھایا کہ کس طرح
اپنے جسم کے اندرونی حصوں کے بال ہر ہفتے صاف کرنے ہیں
اپنی اور دوسروں کی پرسنل اسپیس کا بہت خیال رکھنا
پرسنل اسپیس ناپنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ
اپنا ہاتھ پورا بازو کھول لیں
یہ اندازاً ڈھائی سے تین فٹ بنتا ہے
نا کبھی کسی کی پرسنل اسپیس میں جائیں
یعنی تین فٹ دور رہ کر بات کریں
نہ کسی کو زیادہ قریب آنے دیں
یقیناً سفر میں کار بس جہاز کی سیٹ کا معاملہ زرا مختلف ہے لیکن اس کے بھی آداب ہیں اور سفر کے سب آداب سیکھنا چاہیے
بچوں کو
سمجھایا ہے کہ کسی کو فون کریں یا
کسی کے پاس جائیں
سب سے پہلے
ایک سانس میں
یہ چار باتیں بتا دیں
سلام، نام، جگہ، کام
یعنی پہلے سلام کریں
پھر اپنا اور اپنے ادارے کا نام بتائیں
پھر آنے کا مقصد بتا کر اجازت لیں کہ
آپ سے بات ہوسکتی ہے..؟
میں اندر آسکتا ہوں..؟
یا کرسی پر بیٹھ سکتا ہوں..؟
اجازت ملے تو ٹھیک ورنہ پھر کبھی صحیح..!
بغیر اجازت کسی کی میز سے ایک بال پین یا ٹشو تک نہیں اٹھانا
کیونکہ

" یہ جرم کے زینے کا پہلا قدم ہے"

ایک بات
جو اکثر بتائی کہ بیٹا
کسی سے فون پر بات کریں یا کسی کے پاس جائیں
اپنے چہرے پر ہلکی سی حقیقی مسکراہٹ ضرور رکھیں
یہ مسکراہٹ آپ کے لئے بے شمار دروازے کھول دیتی ہے

کسی سے ہاتھ ملاؤ تو پورا ہاتھ ملاؤ
گرم جوشی سے اس کے ساتھ ساتھ نظریں بھی ملائیں
یہ نہیں کہ منہ ادھر ہاتھ اودھر
بات کسی اور سے..!
جب دسترخوان پہ بیٹھیں تو ایک دوسرے کا لحاظ کر کے کھائیں ۔
وطن کے سارے بچوں کو
میں اپنا بچہ ہی سمجھتا ہوں
ان بچوں کی اچھی تربیت ان کے لئے ہمارا
سب سے اچھا تحفہ ہے.....!

23/08/2023

الحمد للّٰہ
آ منہ شاہد 528
9 کلاس 2023

Address

NEXGEN SCHOOL Village And Post Office Mundeke Goraya
Goraya

Telephone

+92526623337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NEXGEN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to NEXGEN:

Shortcuts

Share

Category