Community Based-Disaster Risk Management Commettii Jageer Baseen Gilgit

Community Based-Disaster Risk Management Commettii Jageer Baseen Gilgit

Share

build a better nation through quality education Some teachers and students came forward to solve students’ problems at their best.

Study Aid Foundation for Excellence (SAFE) Pakistan is a registered welfare organization founded in September 2003. In 2003, they established an institution aimed at paving way for those students who want to get higher education but lagged behind due to lack of resources. This institution naming Study Aid Foundation for Excellence has been working for six years for providing ‘haves to have-nots’.

Photos from Community Based-Disaster Risk Management Commettii Jageer Baseen Gilgit's post 01/08/2026

جاگیر بسین ۔۔ ہیلپنگ ہینڈ گلگت بلتستان کے ایریا منیجر محترم غالب سعید کی دلچسپی ۔۔ جاگیر بسین میں ڈیزاسٹر کے دوران ریسکیو کرنے کے سامان جاگیر بسین کمیونٹی کے حوالے کردیا گیا۔۔ ۔۔

Climate Smart Agriculture Sayyed Abdul Waheed Shah Deputy Commissioner Gilgit Deputy Commissioner, Gilgit Mohsin Khan Agriculture Research Gilgit GB Green Jagir Baseen Development - Tree Plantation Forest Parks & Wildlife Department Gilgit-Baltistan Forest's, Parks, Wildlife and Environment Department Gilgit Baltistan Syed Abdul Waheed Shah Agriculture Department Shigar GB

Photos from Social Workers Gilgit's post 01/08/2026
Photos from Community Based-Disaster Risk Management Commettii Jageer Baseen Gilgit's post 18/07/2026

*ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ(HHRD) گلگت بلتستان کی جانب سے یوم خدمت کے موقع پر جاگیر بسین میں فری میڈیکل و ری ہیبلیٹیشن کیمپ کا انعقاد*

گلگت (پریس ریلیز) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (HHRD) گلگت بلتستان نے *یوم خدمت* کے سلسلے میں ایک جامع فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کیمپ ضلع گلگت کے پسماندہ گاؤں جاگیر بسین میں منعقد ہوا جو ایک خوبصورت پہاڑی علاقہ ہے مگر بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہے۔

اس کیمپ میں علاقے کے تمام مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر معذور بچیوں کے چیک اپ کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس سے HHRD کی معاشرے کے کمزور طبقات خصوصاً بچوں اور خواتین کی صحت کے لیے وابستگی کا اظہار ہوتا ہے۔

میڈیکل ٹیم میں ماہر ڈاکٹرز اور معالجین شامل تھے جنرل میڈیکل چیک اپ اکوپیشنل تھراپی (معذور بچیوں کے لیے روزمرہ کی سرگرمیوں میں معاونت) سائیکو تھراپی (نفسیاتی و جذباتی معاونت) سپیچ تھراپی (تقاریر و زبان کی مشکلات کا علاج) فزیو تھراپی (جسمانی معذوری اور حرکت کی مشکلات کا علاج) بھی شامل تھیں ۔۔

ہیلپنگ ہینڈ گلگت بلتستان کے ایریا منیجر غالب سعید نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور خدمات کا جائزہ لیا۔ اس دوران جاگیر بسین کی مقامی کمیونٹی نے HHRD کی خدمات کو سراہا اور یوم خدمت کے موقع پر تنظیم کی کاوشوں کو خوب خراج تحسین پیش کیا۔ مقامی رہنماؤں اور باشندوں نے اس اقدام کو دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ایک قابل ستائش مثال قرار دیا۔
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے انسانی ہمدردی کی خدمات انجام دے رہی ہے اور اس نے ملک بھر میں لاکھوں زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ یہ کیمپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔

ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ گلگت بلتستان اپنے مشن میں ثابت قدم ہے اور مستقبل قریب میں بھی ایسے ہی طبی کیمپوں کا انعقاد جاری رکھے گی تاکہ علاقے کے مستحق افراد کو معیاری صحت کی سہولیات میسر آسکیں۔

Climate Smart Agriculture Deputy Commissioner Gilgit Sayyed Abdul Waheed Shah Mohsin Khan Forest Parks & Wildlife Department Gilgit-Baltistan Green Jagir Baseen Development - Tree Plantation Social Workers Gilgit Deputy Commissioner, Gilgit

14/07/2026

جاگیر بسین۔
ڈائریکٹر ریسکیو 1122 گلگت کمیونٹی بیسڈ -ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹی جاگیر بسین کے زیر اہتمام فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے بعد گفتگو کررہے ہیں ۔۔

ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جاگیر بسین کی کمیونٹی کو ڈیزاسٹر سے نمٹنے کے لئے رضاکاروں کا تیار کیا اور کمیونٹی کو موبلائز کیا

Agriculture Research Gilgit GB Department of Social Welfare and Development (On-the-Job Training) Deputy Commissioner, Gilgit Deputy Commissioner Gilgit Climate Smart Agriculture Community for Environment and Climate Change

16/06/2026
30/05/2026

آج صبح 7 بجے جاگیر بسین کے مین واٹر چینل کے اچانک ٹوٹنے سے علاقے میں تباہی پھیل گئی۔ چینل کی شگاف کی وجہ سے پانی کے تیز بہاؤ نے متعدد گھرانوں اور کھیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

پورے جاگیر بسین کے عوام براہ راست متاثر ہوئے ہی۔
گھریلو سازوسامان، دیواریں، اور مویشیوں کے باڑے کو نقصان۔
فصلوں (گندم، سبزیاں، پھل دار درخت) کو بڑے پیمانے پر نقصان۔

چینل کی مرمت میں تقریباً ایک ہفتہ لگے گا۔ اس دوران جاگیر بسین کا مین چینل مکمل طور پر بند رہے گا، جس سے زرعی زمینیں خشک اور پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

گزشتہ دنوں شدید بارشوں کی وجہ سے جاگیر بسین مین چینل پہلے ہی کمزور ہو چکا تھا۔ متاثرہ عوام اور نقصانات کی مکمل تفصیلی رپورٹس متعلقہ اداروں کو پہنچا دی گئی تھیں، تاہم 25 اپریل 2026 کے بعد کسی بھی قسم کی کارروائی یا مرمت کا کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اداروں کی عدم توجہی کی وجہ سے آج چینل مزید متاثر ہوا اور دو بارہ یہ بڑا حادثہ پیش آیا۔

اگر متعلقہ اداروں نے بروقت اور ایمرجنسی بنیادوں پر کام شروع نہ کیا تو آنے والے دنوں میں پوری جاگیر بسین پانی سے مکمل طور پر محروم ہو جائے گی، جس سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

فوری طور پر مین چینل کی مرمت کا کام شروع کیا جائے۔
متاثرہ گھرانوں کو مالی امداد اور غذائی سہولیات فراہم کی جائیں۔
کھوئی ہوئی فصلوں کا معاوضہ دیا جائے۔
عارضی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکرز بھیجے جائیں۔

محسن خان
صدر کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹی، جاگیر بسین

Department of Social Welfare and Development (On-the-Job Training) Agriculture Research Gilgit GB Agriculture Department Shigar GB Deputy Commissioner, Gilgit Deputy Commissioner Gilgit Forest Forestwildlife Deptt GB

30/05/2026

جاگیر بسین مین واٹر چینل ٹوٹ گیا ہے جاگیر بسین کے لئے پانی سپلائی ایک ہفتے کے لئے بند ۔۔

Climate Smart Agriculture Community for Environment and Climate Change Climate Change and Development Authority Deputy Commissioner, Gilgit Deputy Commissioner Gilgit Department Of Agriculture Ghizer

Photos from Jageer Baseen Youth Assembly Gilgit's post 30/05/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Gilgit
15100