BNSO Punjab Zone

BNSO Punjab Zone

Share

BNSO Punjab Zone's Official Page. The Manifesto of the BNSO is to aware the youth of Balawaristan. Official Page of BNSO.

16/05/2026

ہم نے ابتدا میں سوچا کہ اپنی قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں اسی لیے چھتری کا نشان اپنایا تاکہ سب ایک ہی منشور کے سائے تلے چل سکیں۔

مگر جب سازشی اور منافق گروہ بڑھنے لگا تو ہم نے بارہ سنگھا کا دامن تھاما یہ پیغام دینے کے لیے کہ جو بھی قوم کو تقسیم کرے گا ہم اُسے اپنے سنگھوں سے اٹھا کر دور پھینک دیں گے۔

پھر حالات مزید نازک ہوئے،
اور سازشوں نے شدت اختیار کرلی تو بندوق کے نشان سے یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ قوم دشمن عناصر کا صفایا ضروری ہے۔

آج حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ ان منافقت پھیلانے والوں کو *سُوٹ کیس* میں بند کرنے کی نوبت آگئی ہے تاکہ ان کے بغض، نفرت اور فتنہ کی بو ہماری قوم کو مزید خراب نہ کر سکے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرتے وقت *سُوٹ کیس* پر ٹھپہ لگا کر یہ اعلان کر دیا جائے کہ منافقت، سازش اور قوم کو تقسیم کرنے والوں کا بوریا بسترا سمیٹنے کا وقت آ پہنچا ہے۔

سوٹ کیس کا ایک نشان،
بدلے گا گلگت بلتستان!
جیۓ ناجی، جیۓ بالاورستان✊

15/05/2026

سوٹ کیس کا ایک نشان،
بدلے گا گلگت بلتستان!
جیۓ ناجی، جیۓ بالاورستان✊
سوٹ کیس کا نشان فائنل کر دیا گیا ہے تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اسی تصویر کو آگے شئیر کیا کرے اور بننرز پر پرنٹ کراۓ تا کہ لوگوں کو سمجھنے میں آسانی ہو

Photos from BNSO Punjab Zone's post 18/04/2026

جئے ناجی، جئے بالاورستان

مورخہ 18 اپریل 2026 کو شیر قلعہ میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں حلقہ 19 سمیت دیگر حلقوں سے نظریاتی معتبرین، عمائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقے کی سیاسی صورتحال اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر حلقہ 19 اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے معتبرین نے قائدِ تحریک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس بات پر خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اہم سیاسی فیصلوں میں عوامی رائے کو مقدم رکھا۔ تمام شرکاء نے متفقہ طور پر قائدِ تحریک کی آئندہ انتخابات میں شرکت کی بھرپور حمایت اور تائید کا اعلان کیا۔

بعد ازاں قائدِ تحریک نے تمام معتبرین اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اعتماد کو ایک بڑی ذمہ داری قرار دیا اور عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے آئندہ سیاسی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن ہماری تربیت اور اقدار کا تقاضا ہے کہ ہم ہر حال میں احترام، برداشت اور شائستگی کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام سیاسی حریفوں کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا اور باہمی احترام ہی ہماری کامیابی کی کنجی ہوگا۔

قائدِ تحریک نے مزید کہا کہ جلد ہی نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے جائیں گے اور باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے تقریب میں شریک ہر فرد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

جئے ناجی، جئے بالاورستان

Photos from Balawaristan's post 21/12/2025

بالاورستان نیشنل فرنٹ کے زیرِ اہتمام شہید زبیر کی 16ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ شیرقلاہ میں منائی گئی۔

اس موقع پر ہم بالاورستان نیشنل فرنٹ کے تمام شرکاء اور معاونین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے بی این ایف سے اپنی وابستگی اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

🚩

17/12/2025

( شہیدِ بالاورستان زبیر علی )

سولہویں برسی کے موقع پر عظیم قربانی کو سلام۔
ہم اپنے شہداء کو کبھی بھولتے نہیں — ان کی جدوجہد اور قربانی ہمیشہ زندہ رہے گی۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔

Photos from BNSO Punjab Zone's post 13/11/2025

پریس ریلیز
اسلام آباد (13 نومبر 2025):

حالیہ سہ پہر جی بی ہاؤس اسلام آباد میں، بی این ایس او پنجاب زون کے صدر اور کابینہ نے، بی این وائی کی قیادت کے ہمراہ، بی این ایف کے سپریم لیڈر نواز خان ناجی کا پرتپاک استقبال کیا۔ گرمجوش خیرمقدمی کلمات اور مبارکبادوں کے تبادلے کے بعد، ملاقات ایک بامعنی مکالمے میں تبدیل ہوگئی جس کا محور تحریک کا ماضی، حال اور مستقبل تھا۔

قائدِ تحریک نے معاشرتی تشکیل میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے تحریک کے آغاز سے متعلق اپنے ذاتی تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ معیاری تعلیم اور عملی مہارت کو محض نظریاتی علم پر ترجیح دی جانی چاہیے، اور اراکین پر زور دیا کہ وہ ایسی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کریں جو عملی زندگی میں فوری طور پر مؤثر ثابت ہوں۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ تحریک کے مقاصد ہر رکن کے لیے واضح اور قابلِ فہم ہونے چاہئیں، جبکہ تنظیمی ڈھانچے کو دانستہ طور پر مؤثر انداز میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تحریک کے تمام طریقۂ کار عملی، شواہد پر مبنی اور غلط فہمیوں سے پاک ہوں۔

شرکاء کے نظریاتی افق کو وسعت دینے کے لیے، سپریم لیڈر نے تحریک کی مختصر تاریخی جھلک پیش کی اور بین الاقوامی تعلقات پر روشنی ڈالی، یہ واضح کرتے ہوئے کہ تحریک عالمی تناظر میں کس طرح اپنا مقام رکھتی ہے۔

اجلاس کا اختتام سپریم لیڈر نواز خان ناجی کے پرخلوص شکریے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے شرکاء کی لگن اور وابستگی کو سراہتے ہوئے بی این ایس او پنجاب زون اور بی این وائی کے لیے ایک خوشحال، باہدف اور متحرک مستقبل کی نیک تمنائیں پیش کیں۔

یہ اجلاس شرکاء کے لیے ایک نئی توانائی اور عزم کا پیغام ثابت ہوا، جس نے انہیں تحریک کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں عملی، نوجوانوں پر مرکوز اقدامات میں ڈھالنے کے لیے مزید حوصلہ افزائی کی۔

Photos from BNSO Punjab Zone's post 28/04/2025

پریس ریلیز

لاہور (28 اپریل 2025):

بی این ایس او لاہور یونٹ نے بی ایس ایف لاہور کے اشتراک سے مورخہ 28 اپریل 2025 کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں اسٹڈی سرکل بعنوان“کراچی معاہدہ 1949: ایک تاریخی ناانصافی اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی آواز میں شناخت کی بازیافت” کا انعقاد کیا۔

اس سیشن میں دھرتی بالاورستان(گلگت بلتستان) سے تعلق رکھنے والے متعدد طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور کراچی معاہدے کے گلگت بلتستان پر مرتب ہونے والے اثرات، شناخت، خودمختاری اور نمائندگی جیسے اہم موضوعات پر سنجیدہ مکالمہ کیا۔
مختلف جامعات سے طلبہ تنظیموں کے صدور اور نمائندگان نے بھی شرکت کی جس پہ شیر حاصل گفت و شنید ہوئی۔

مقررین نے تاریخی ناانصافیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بالاورستان کی تاریخ اور سیاسی حیثیت کے حوالے سے ایک قومیت کے پہلو کو اجاگر کرنے پہ بات ہوئی۔
شرکاء نے اس نشست کو ایک مثبت قدم قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان اپنی شناخت، حقوق اور تاریخ کے تحفظ کے لیے علم و فکر سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بی این ایس او لاہور زون نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے فکری مکالموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں کی آواز مضبوط ہو اور شعور کی نئی راہیں کھلیں۔

شعبہ نشرو اشاعت
بی این ایس او لاہور یونٹ

24/04/2025

BNSO Lahore Zone, in collaboration with BSF Lahore, is organizing a study circle on the topic:
“Karachi Agreement 1949: A Historical Injustice?
Reclaiming Identity Through the Voices of Gilgit-Baltistan’s Youth”

Date: Monday, 28 April 2025
Time: 5:30 PM
Venue: Quetta Chaman Café, Main Market, Gulberg, Lahore

This session aims to critically explore the implications of the 1949 Karachi Agreement and its impact on the identity, autonomy, and representation of the people of Gilgit-Baltistan. Join us as we reclaim our narrative and reflect on our historical and political journey through the voices of the region’s youth.

Photos from BNSO Punjab Zone's post 30/12/2024

پریس ریلیز

بالاورستان نیشنل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب زون کے زیر اہتمام آج مورخہ ۲۸ دسمبر ۲۰۲۴ کو بالاورستان نیشنل فرنٹ کے ۳۵ ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر یومِ تاسیس کی خوشی میں نوجوانوں میں جسمانی صحت کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے ایک دوستانہ فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔
میچ کے اختتام پر ایک پروقار کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بی-این-ایس-او، اور بی-این-ایف کے کارکنان نے جوش و خروش سے شرکت کی۔
مقررین نے یومِ تاسیس کی مبارکباد دی اور اس اہم موقع کو بالاورستان کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید قرار دیا۔

بی-این-ایس-او پنجاب زون

Photos from BNSO Punjab Zone's post 28/12/2024

پریس ریلیز

مورخہ 28 دسمبر 2024 بروز ہفتہ کو BNF کے 35 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے لاہور کی نجی مقام میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحریکی موضوعات پہ گفت و شنید ہوئی اور بی این ایس او لاہور یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
شرکا نے نظریہ بالاورستان کی پرچار کے لیے علمی و فکری جدوجہد کا مصصم ارادہ کیا اور کیک کٹنگ کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

شعبہ نشر و اشاعت
بی این ایس او پنجاب زون

Photos from BNSO Punjab Zone's post 03/11/2024

پریس ریلیز

راولپنڈی/اسلام آباد

مورخہ 3 نومبر 2024 بروز اتوار کو خطہ بالاورستان(گلگت بلتستان) کے ستترویں یوم آزادی کی مناسبت سے پروگرام بعنوان "یوم تشخص" کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ پروگرام میں خطہ بالاورستان سے تعلق رکھنے والی دیگر طلبہ تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں بی این وائی ایف کی سینئر ممبران اور سندھ زون کے سابقہ صدر بشارت بالاور نے شرکت کی۔ سینئرز نے تنظیمی امور اور جدوجہد پہ تفصیلی گفتگو کی جس میں انہوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فکری جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی تلقین بھی کی۔
پروگرام کے آخر میں پنجاب زون کے وائس پریذیڈنٹ نظام بالاور نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام ممبران اور سینئرز اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کیک کٹنگ کے ذریعے پروگرام کو اختتام کیا۔

شعبہ نشر و اشاعت
بالاورستان نیشنل اسٹوڈنس آرگنائزیشن
پنجاب زون

Want your school to be the top-listed School/college?

Website