All Student Alliance Karakoram University

All Student Alliance Karakoram University

Share

تعلیم دشمن ہر دستور !
نامنظور نامنظور۔۔۔

27/12/2025

آپ نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی مکمل اور جامعہ ترجمانی کی ہے سلامت رہیں۔ 👑

14/12/2025

آل طلباء الائنس جامعہ قراقرم کے ترجمان و قراقرم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین کامریڈ میر بابر کو رہائی بہت بہت مبارک ہو۔

20/11/2025
20/11/2025

گزشتہ دنوں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں دو طلبہ کے درمیان ہونے والے جھگڑے اور بعد ازاں صلح کے بعد دونوں طلبہ نے اپنا مؤقف باضابطہ طور پر پیش کر دیا ہے۔ اس سے قبل ان کا مؤقف منظرِ عام پر نہیں آیا تھا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں گردش کرتی رہیں۔ دونوں طلبہ کے مؤقف سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہوگئی ہے کہ یہ معاملہ نہ مذہبی نوعیت کا تھا اور نہ ہی اس کا کسی کی عزت و وقار سے کوئی تعلق تھا، تاہم بعض حلقوں کی جانب سے بعد ازاں اس بات کو بے جا طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ بیرونی عناصر کو یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی بلکل اجازت نہ دی جائے۔

18/11/2025

آج قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیش آنے والا واقعہ محض معمولی ہاتھا پائی پر ختم ہوا۔ کسی کو واقعی کوئی خاص نقصان یا تھپڑ نہیں لگا، مگر یہ حیران کن ہے کہ اس چھوٹے واقعے کو کس طرح بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ ایک گروہ کو گاڑی سمیت مین گیٹ سے اندر بلاتی ہے، اور دوسرے گروہ تک یہ افواہ پہنچا دی جاتی ہے کہ اس گاڑی میں اسلحہ موجود ہے۔ یہ اقدام نہ صرف غیر ذمہ دارانہ تھا بلکہ اس سے پیدا ہونے والے خدشات عقل و فہم سے بالاتر ہیں۔

اس معمولی واقعے کے بہانے شہر کی سڑکیں بند کر دی گئیں، حالانکہ حقیقت میں کوئی خطرہ موجود نہ تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی سابقہ پالیسی بھی یہی رہی ہے کہ طلبہ کے معمولی جھگڑوں میں نام نہاد مقامی جرگہ داروں کو غیر ضروری اہمیت دی جاتی رہی ہے۔ آج بھی حالات مختلف نہ تھے، جس کی وجہ سے افواہیں تیزی سے پھیلیں اور طلبہ میں بےچینی پیدا ہوئی۔

میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ معاملہ محض افواہوں، ناقص حکمت عملی، اور کمزور انتظامی فیصلوں کی وجہ سے بڑا بنا دیا گیا۔ اس واقعے میں کسی کو حقیقی نقصان نہیں پہنچا، اور ہم طلبہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

ہم، سٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ ایسے معاملات میں واضح اور بروقت اطلاع، اور ذمہ دارانہ اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کے درمیان افواہوں اور غلط فہمیوں کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

وسلام،
علی حیدر تاج
صدر، سٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن

24/10/2025

ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ۔
نوجوان طالب علم رہنما وا آل سٹوڈنٹس الائنس کے ترجمان بابر حسین کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہونے پر آواز حق بلند کرنے کی پاداش میں گرفتاری تشویش ناک ہے ۔
ہم حکومت وقت اور اداروں کو یہ باور کرانا چاہتے ہے کہ طلبہ کے خلاف کوئی بھی بلا جواز کروائی طلبہ کے دلوں میں ان کے خلاف نفرت پیدا کر رہی ہے ۔

رہا کرو رہا کرو بابر کو رہا کرو

21/10/2025

جامعہ قراقرم کے طلباء دہشتگردی کو کس تناظر سے دیکھتے ہیں دیکھیں اس ویڈیو میں۔ کامریڈ میر بابر کا گلگت پریس کلب کے باہر احتجاج سے اظہارِ خیال
Babar Hussain

20/09/2025

خنجراب سے لیکر بسری بیرل تک، شندور سے لیکر سیاچین تک سب کو یکجا کرنا اور انکے حقوق کی دفاع کرنا قراقرم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اصل مقصد ہے۔ بہت خوب۔

Want your school to be the top-listed School/college in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

KARAKORAM INTERNATIONAL UNIVERSITY
Gilgit
15100