Iqra Jadeed Welfare Foundation اقراءجدید ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت
Education is the key to Success.
موجودہ دور کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بعض لوگ دینی اور دنیوی تعلیم کو ایک دوسرے کے مخالف سمجھتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں۔ دینی تعلیم انسان کو اچھا انسان بناتی ہے جبکہ دنیوی تعلیم اسے معاشرے کے لیے مفید اور باصلاحیت فرد بناتی ہے۔ جب یہ دونوں علوم ایک ساتھ ہوں تو ایک ایسا فرد تیار ہوتا ہے جو نہ صرف کامیاب پیشہ ور ہوتا ہے بلکہ اعلیٰ اخلاق اور مضبوط کردار کا مالک بھی ہوتا ہے۔
05/05/2026
اقراء جدید روضتہ الاطفال پڑی بنگلہ کی کامیابی!
ــــــــــــــ×ــــــــــــــــ×ـــــــــــــــــ×ــــــــــــــــــ
قرآن کریم وہ نور ہے جو دلوں کو منور کرتا ہے، اور یہ وہ ہدایت ہے جو انسان کو صراطِ مستقیم پر گامزن کرتی ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اللہ کی اس مقدس کتاب کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
الحمداللّٰہ!
اقراء جدید روضۃ الاطفال ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں بچوں کو صرف کتابی علم تک محدود نہیں رکھا جاتا بلکہ ان کی ہمہ جہت تربیت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہاں عصری (جدید) اور دینی علوم کا حسین امتزاج پیش کیا جاتا ہے تاکہ بچے ایک متوازن، باشعور اور باکردار شخصیت کے طور پر پروان چڑھ سکیں۔
اقراء جدید روضۃ الاطفال کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں تعلیم کو محض امتحانات تک محدود نہیں رکھا جاتا بلکہ بچوں کی عملی زندگی کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ مختلف ہم نصابی سرگرمیوں، تقاریر، نعت خوانی، اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور ذمہ داری کا احساس بھی بچوں میں پیدا کیا جاتا ہے۔
اس ادارے کا مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہے جو نہ صرف دنیاوی میدان میں کامیاب ہوں بلکہ دینی لحاظ سے بھی مضبوط ہوں۔ ایسے طلبہ معاشرے کے لیے ایک بہترین سرمایہ ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی دینی شناخت اور اقدار کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔
مختصراً، اقراء جدید روضۃ الاطفال ایک ایسا تعلیمی مرکز ہے جہاں عصری اور دینی علوم کا متوازن امتزاج بچوں کی مکمل شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے ایک روشن مستقبل کے ساتھ ساتھ ایک صالح اور بااخلاق معاشرے کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اسی کامیابی کی ذندہ مثال یہ تین طلبہ ہیں؛
1ـ حفیظ الرحمٰن ولد مجیب الرحمٰن
2ـشیر اعظم ولد شیر غیاث
3ـ ثاقب ولد بے خان۔
جنہوں نے دنیا کی لاریب اور عظمت والی کتاب کو اپنے سینوں میں محفوظ کر لیا ۔
اس پُرمسرت موقع پر ہم ادرے کی طرف سے تینوں طلبہ ،انکے والدین اور جملۂ معماران ملت کو عمیقِ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید کے ساتھ دائمی محبت اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، انہیں مزید دینی علم حاصل کرنے کا شوق عطا کرے، انہیں معاشرے میں دین کی روشنی پھیلانے والا بنائے۔ ہم رب کے حضور بدست دعا گو ہیں کہ وہ قرآن کریم کو نہ صرف زبانی بلکہ عملی طور پر بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔
اے اللہ! قرآن کو ہمارے دلوں کی بہار، ہمارے سینوں کا نور، ہمارے غموں کا مداوا، اور ہماری فکروں کا علاج بنا دے، آمین۔
29/12/2025
اقراء جدید پڑی بنگلہ کے حفاظ کرام بچے سالانہ امتحان میں مصروف ہیں۔جماعت ششم،ہفتم اور نہم کے امتحانات جاری ہیں۔ یاد رہے اس سکول میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لیئے الگ الگ سیکشن ہیں اور یہ لڑکوں کا سیکشن ہے۔
20/12/2025
الحمدللہ
اقراء جدید روضتہ الاطفال پڑی بنگلہ کے ایک اور ہونہار طالب علم محمد کاشف ولد عبدالصادق نے نہایت ہی کم وقت میں کتاب لاریب کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا۔
اللہ دین متین کی خدمت کے لیے قبول فرمائیں ۔
14/12/2025
خوشخبری
اقراء جدید روضتہ الاطفال پڑی بنگلہ کے ہونہار طلبہ جمعہ کے دن زندہ رکھنے والے آٹھ سنتوں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے ۔
ایام طفولیت میں ایسے دینی علوم سے شناسائی یقیناً دونوں جہانوں کے لیے کارِ خیر ہے ۔
28/10/2025
خوشخبری خوشخبری خوشخبری خوشخبری
21/09/2025
خوشخبری!!!!!
28/08/2025
الحمدللہ!
زوالفقار اور اس کی بہن عائشہ ولدیت مشتاق ، نے قرآن مجید فرقان حمید کو اپنے سینوں میں محفوظ کر لیا ۔
یقیناً آپ پورے خاندان اور اہلِ وطن کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے موہبتِ عظمیٰ و عطیہ کبریٰ ہیں۔ اللہ آپ دونوں کو دین متین کی خدمت کے لیے قبول فرمائے آمین ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100