10/07/2025
'مرکزی مجلسٍ عزا"
بمقام: امام بارگاہ شاہٍ نجف برمس بالا گلگت
میں تمام شیعہ سنی اقوام سے اس مجمع کے توسط و وساطت سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ خدارا ۔۔ خدارا ۔۔ لوگوں اور اداروں کے مفادات کی خاطر آپس میں تفرقہ نا پھیلاٸیں، نا لڑیں، فتنہ فساد سے دور رہیں، علاقاٸی، ملکی و بین القوامی سازشوں کو سمجھیں، لوگوں کے دنیاوی مفادات کے معاملے میں سہولت کار بن کر اپنے علاقے کے امن کو تباہ نا کریں، شیعہ سنی وحدت کو فروغ دے کر اجتماعی مساٸل پر توجہ مرکوز کریں۔ جو بھی تفرقہ اور فتنہ فساد کا باعث بنے گا ہمارے لٸے وہ موساد و سی آٸی اے کے ایجنٹ سےکم نہیں ہوگا۔
قاٸد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی.
07/07/2024