03/12/2024
3 دسمبر 2024 کو، WHO معذور افراد کا عالمی دن منانے کے لیے دنیا بھر کے شراکت داروں کے ساتھ شامل ہوتا ہے۔ اس سال، تھیم ہے "ایک جامع اور پائیدار مستقبل کے لیے معذور افراد کی قیادت کو بڑھانا"۔
معذور افراد عالمی آبادی کا 16% بنتے ہیں، پھر بھی وہ صحت کے شعبے میں قائدانہ کردار تک ش*ذ و نادر ہی پہنچ پاتے ہیں۔ انہیں عام طور پر متعدد رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انہیں ان کرداروں تک رسائی سے روکتی ہیں، جیسے کہ امتیازی سلوک، بدنامی، یا تعلیم اور روزگار کے مواقع سے اخراج۔ ڈبلیو ایچ او تسلیم کرتا ہے کہ صحت کے عالمی اہداف کو حاصل کرنے، سب کے لیے صحت کی مساوات کو آگے بڑھانے، اور زیادہ جامع اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے معذور افراد کی قیادت کو بڑھانا ضروری ہے۔
27/08/2023
افراد باہم معذوری گلگت بلتستان کے نام اھم پیغام۔۔۔
میرے گلگت بلتستان کے انمول ستارو موجودہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں آپ نے کسی بھی فرقہ کی دل آزاری سے اجتناب کرتے ہوۓ ایک بہترین انسان ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ میں پچھلے دس بارہ سالوں سے ان مذہبی ٹھیکداروں کے روبرو افراد باہم معذوری گلگت بلتستان کے مسائل پیش کرتا رہا ہوں مگر انھوں نے آپکے مسائل اور ان کے حل کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ حتی کہ عبادت خانوں کو بھی آپ کے لیے قابل رسائی نہیں بنایا۔ مرکزی عبادت خانوں میں ہی معذور افراد کے لیے نہ آنے جانے کا راستہ ہے اور نہ ہی بیت الخلا موجود ہے اور نہ ہی سماعت و گویائی سے محروم افراد کو دین اسلام سے روشناس کرانے کا انتظام ہے۔ لیہذا آپ سب سے میری گزارش ہے خدا را ان فتنوں سے دور رہیں اور اتحاد کا دامن تھامے رہیں۔ اللہ تعالی نے اپ کو مخصوص امور کی انجام دہی کے لیے مخصوص خلق فرمایا ہے۔
وسلام🙏
30/04/2023
چلاس ضلع دیامر کے والدین افراد باہم معذوری متوجہ ہوں۔
دیامر اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ (سکول) میں داخلے جاری ہیں۔ والدین لازمأ اپنے منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کا سکول میں داخلہ یقینی بنائیں تاکہ بچے معذوری کو شکست دے کر پروقار وخودمختار زندگی گزار سکیں۔احباب سے بھی گزارش ہے اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے میں مدد فرمائیں🙏
29/04/2023
سماعت گویائی سے محروم افرادکے لیۓ سپشل ایجوکیشن مردان کی بہترین اور قابل ستائش کاوش۔۔۔۔
یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج سے مردان کے ادارہ برائے سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے 9ویں جماعت کے طلباء SSC BISE کے تحریری امتحان میں ترمیم شدہ نصاب میں شرکت کریں گے، ان خصوصی بچوں کے پیپر اور ڈیٹ شیٹ بھی علحیدہ جاری کی گئی ہے اور انکے پیپر بھی نارمل بچوں کے پیپر سے الگ چیک کیۓ جائیں گےجو کہ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مردان کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس سلسلے میں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مردان کی انتظامیہ ایچ آئی سی سیکشن کے اساتذہ اور بالخصوص محترم انیق صاحب ڈپٹی ڈاریکٹر سپیشل ایجوکیشن مردان کی انتھک محنت کو والدین افراد باہم معذوری گلگت بلتستان داد تحسین کے حقدار سمجھتے ہیں جنہوں نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھرپور جاوجہد کی۔ ہم آپ تمام عزیز طلباء کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
02/04/2023
آٹزم کیا ہے؟
ماہرین کے مطابق آٹزم ایک پیچیدہ بیماری ہے جو عام طور پر بچپن میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہ ایک انسان کی معاشرتی زندگی، تعلقات اور اظہار خیال کی اہلیت کو متاثر کرکے اس پر مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوتی ہے۔