Madarsa Darul Uloom Hujjatia Nagar

Madarsa Darul Uloom Hujjatia Nagar زیر سرپرستی : جامعہ عروة الوثقی لاہور

🌸 مدرسہ دارالعلوم حجتیہ نگر خاص کی پُررونق اسمبلی 🌸الحمدللہ! مدرسہ دارالعلوم حجتیہ نگر خاص کے طلبہ کی باقاعدہ اور پُروقا...
20/09/2026

🌸 مدرسہ دارالعلوم حجتیہ نگر خاص کی پُررونق اسمبلی 🌸
الحمدللہ! مدرسہ دارالعلوم حجتیہ نگر خاص کے طلبہ کی باقاعدہ اور پُروقار اسمبلی کا خوبصورت منظر، جہاں طلبہ نظم و ضبط، تعلیم و تربیت اور دینی اقدار کے ساتھ اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے طلاب کو علم، عمل، اخلاق اور کردار میں بلندی عطا فرمائے اور اساتذہ کرام کی محنتوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ 🤲
آمین یا رب العالمین

الحمدللہ! ایک خوبصورت اور یادگار دن 🌿مدرسہ دارالعلوم حجتیہ نگر خاص کے اساتذہ کرام اور طلاب عزیز نے تعلیمی مصروفیات کے سا...
14/09/2026

الحمدللہ! ایک خوبصورت اور یادگار دن 🌿
مدرسہ دارالعلوم حجتیہ نگر خاص کے اساتذہ کرام اور طلاب عزیز نے تعلیمی مصروفیات کے ساتھ تفریح اور ذہنی تازگی کے لیے پسن کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کیا، جہاں قدرت کے حسین مناظر اور خوبصورت ماحول سے بھرپور لطف اٹھایا۔
یہ تفریحی سرگرمی طلاب کے لیے خوشی، تازگی اور باہمی محبت و اخوت کا ذریعہ بنی۔ ❤️
ہم ان مخیر حضرات کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس خوبصورت موقع کی فراہمی میں اپنا تعاون پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کے مال، عمر اور توفیقات میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت کی بے شمار نعمتوں سے نوازے۔
اسی طرح تمام اساتذہ کرام اور طلاب عزیز کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور انہیں علم، عمل اور خدمتِ دین کے میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
🤲 خداوند متعال سب کو سلامت رکھے اور طولِ عمر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

الحمدللہ رب العالمین! 🌹مدرسہ دارالعلوم حجتیہ نگر خاص میں اساتذہ کرام کے ہاسٹل کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔یہ مبارک منصوبہ ...
11/09/2026

الحمدللہ رب العالمین! 🌹
مدرسہ دارالعلوم حجتیہ نگر خاص میں اساتذہ کرام کے ہاسٹل کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔
یہ مبارک منصوبہ زیرِ سرپرستی استادِ محترم حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی صاحب ادارے کی تعلیمی و انتظامی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے، اسے مدرسہ کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے اور تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین 🤲
الحمدللہ علیٰ کل حال

الحمدللہ! مدرسہ حجتیہ اینڈ صراط اسکول کی شاندار اور نمایاں کارکردگی پر تمام طلبہ اساتذہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے ...
17/08/2026

الحمدللہ! مدرسہ حجتیہ اینڈ صراط اسکول کی شاندار اور نمایاں کارکردگی پر تمام طلبہ اساتذہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی اساتذہ کی محنت طلبہ کی لگن اور ادارے کی بہترین تعلیمی کاوشوں کا ثمر ہے
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔

افتتاحی تقریب مطلع الفجر فکری تربیتی و تعلیمی کارگاہزیر سرپرستی استاد محترم سید جواد نقوی حفظہ اللہ 20جولائئ تا 30جولائئ...
21/07/2026

افتتاحی تقریب
مطلع الفجر فکری تربیتی و تعلیمی کارگاہ
زیر سرپرستی استاد محترم سید جواد نقوی حفظہ اللہ
20جولائئ تا 30جولائئ
بمقام مدرسہ حجتیہ نگر خاص گلگت
افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی حجتہ الاسلام علامہ غلام حسین وجدانی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور جوانوں کی فکری تربیت و موجودہ حالات میں جوانوں کی زمہ داریوں کے متعلق آگاہی دی
زیر انتظام ۔۔۔تحریک بیداری امت مصطفی گلگت

14/07/2026
24/06/2026

جلوس 7محرم الحرام مدرسہ دارالعلوم حجتیہ نگر خاص

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُون (القرآن)...
15/06/2026

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُون (القرآن)

عظیم الشان اجتماع مینار پاکستان لاہور
شھید امت کانفرنس

Address

Nagar Khas
Gilgit

Telephone

+923182517146

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madarsa Darul Uloom Hujjatia Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Madarsa Darul Uloom Hujjatia Nagar:

Shortcuts

Share

Category