Hafiz Hafeez Ur Rehman, President PML Gilgit Baltistan.

Hafiz Hafeez Ur Rehman, President PML Gilgit Baltistan. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Hafeez Ur Rehman, President PML Gilgit Baltistan., Gilgit.

24/07/2026
24/07/2026

گلگت(پ۔ر)سابق وزیراعلیٰ،صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائد حزبِ اختلاف گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اس وقت ایک سنگین قدرتی اور انتظامی بحران سے دوچار ہے۔دیامر، غذر،نگر، ہنزہ،ضلع گلگت،استور اور بلتستان کے مختلف علاقے شدید بارشوں،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی لپیٹ میں ہیں۔ متعدد شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں متاثر ہوچکی ہیں،لوگوں کے مکانات،فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت وقت عوامی مسائل کے حل کے بجائے وزارتوں کی تقسیم اور سیاسی معاملات میں الجھی ہوئی ہے،جس سے عوام میں شدید بےچینی اور غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عملی طور پر ثابت کرنا چاہیے کہ گلگت بلتستان میں ایک فعال حکومت موجود ہے۔یہ نہ پہلی مرتبہ حکومت بنی ہے اور نہ ہی آخری مرتبہ،مگر حکومت سازی کے ابتدائی مرحلے سے لے کر وزیراعلیٰ کے انتخاب، حلف برداری اور اب وزارتوں کی تقسیم تک ہر مرحلہ غیر ضروری تاخیر اور غیر سنجیدگی کا مظہر رہا،جبکہ عوام مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔
قائد حزب اختلاف حافظ حفیظ الرحمٰن نے مزید کہا کہ ایک طرف قدرتی آفات نے پورے گلگت بلتستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،تو دوسری جانب بجلی کا شدید اور غیر یقینی شارٹ فال عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہا ہے۔طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو زندگی، کاروبار،سیاحت اور صنعتیں متاثر ہورہی ہیں،لیکن حکومت کے پاس اس بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی دکھائی نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں پھیلنے والی بیماریوں،خصوصاً معدے اور آنتوں کی وباؤں کے باعث سرکاری ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں بستروں کی شدید کمی،ادویات کی قلت، طبی عملے کی کمی اور بنیادی سہولیات کا فقدان عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے،مگر حکومت اس سنگین صورتحال سے نمٹنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کی مرکزی شاہراہیں عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہیں۔ٹوٹی پھوٹی سڑکیں،ناقص نکاسی آب اور شہری سہولیات کی بدترین حالت روزانہ عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے،لیکن متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بارہا حکومت اور متعلقہ اداروں کی توجہ سیلابی خطرات، لینڈ سلائیڈنگ،بجلی کے بحران،صحت کے شعبے کی بدحالی، خستہ حال سڑکوں اور دیگر اہم عوامی مسائل کی جانب مبذول کرائی، مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ اب مزید غفلت اور تاخیر ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے دیامر، غذر، نگر،ہنزہ،ضلع گلگت،استور اور بلتستان کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات تیز کیے جائیں،بند شاہراہیں فوری بحال کی جائیں،متاثرین کو بروقت امداد اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے،بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے ہنگامی منصوبہ بنایا جائے،ہسپتالوں میں ادویات،طبی عملہ اور دیگر ضروری سہولیات فوری مہیا کی جائیں،جبکہ گلگت شہر کی مرکزی شاہراہوں کی فوری مرمت کو بھی ترجیح دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اس وقت سیاسی رسہ کشی نہیں بلکہ ایک متحرک، ذمہ دار اور بااختیار حکومت کی ضرورت ہے۔ حکومت خوابوں کی دنیا سے نکل کر زمینی حقائق کا ادراک کرے، عوامی مسائل کو اپنی اولین ترجیح بنائے اور عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کرے کہ وہ واقعی عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے۔

جاری کردہ
میڈیا کوآرڈینیٹر
پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان

24/07/2026

Address

Gilgit
15100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Hafeez Ur Rehman, President PML Gilgit Baltistan. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share