30/03/2023
ایڈمن۔
اللہ پاک کے فضل و کرم ,امام زمانہ کی زیر سرپرستی,شاہ ولی اللہ کے نام مبارک اور آپ تمام دوستوں کی دعاؤں کے طفیل آج مورخہ 29مارچ 2023بروز بدھ شاہ ولی ماڈل اکیڈمی میں ایک عظیم الشان پروگرام بمناسبت سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں شاہ ولی ماڈل اکیڈمی کے ہونہار طلبہ و طالبات نے نعت منقبت تقاریر رمضان ٹیبلوز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سبق آموز خاکہ بنام والدین کے احترام سے پیش کیا۔ پروگرام میں علاقے کے معززین سمیت سینکڑوں والدین اور بچوں نے شرکت کی۔ پرو گرام میں سالانہ امتحانات 2022کا رزلٹ پیش کیا گیا اور کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارک باد, نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو تعلیمی اسناد کے ساتھ انعامات سے نوازا گیا۔پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی انتہائی شفیق و ملنسار شوشل ورکر کامیاب کاروباری شخصیت فرزند ارجمند سید یحیی شاہ جناب سید اسرار حسین نے والدین اساتذہ اور بچوں کے زمداریوں کے حوالے سے خطاب کیا پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا۔ اس پروگرام کو کامیابی کے ساتھ اختتام کرنے پر تمام بورڈ آف گورنرز کے ممبران , پرنسپل , وائس پرنسپل اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہیں
22/03/2023
آج مورخہ 22 مارچ 2023 شاہ ولی ماڈل اکیڈمی غلمت نگر میںRLSO غلمت نگر کی جانب سے ایک painting and essay writing مقابلہ ہوا جس میں ضلع نگر کے چھے سکولز اور کالجز نے شرکت کی۔جن کے نام 1۔شاہ ولی ماڈل اکیڈمی غلمت نگر۔ 2۔ایڈن پبلک سکول اینڈ کالج غلمت۔ 3۔نونہال پبلک سکول مناپن نگر ۔ 4۔ گرکز مڈل سکول مناپن نگر۔ 5.اسوہ پبلک سکول مناپن نگر۔ 6۔ گرلز ہائر سیکنڈری سکول غلمت۔ جن میں سے painting مقابلے میں گرلز مڈل سکول مناپن نے پہلی پوزیشن۔ اسوہ پبلک سکول مناپن نے دوسری پوزیشن جبکہ شاہ ولی ماڈل اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اور essay writing مقابلے میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول غلمت نے پہلی پوزیشن۔ گرلز مڈل سکول مناپن نے دوسری پوزیشن اور شاہ ولی ماڈل اکیڈمی غلمت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں RLSOغلمت کے چیئرمین جناب عباس علی رہبر نے کامیاب ہونے والی طالبات میں سرٹیفیکٹس اور نقد انعامات تقسیم کیا۔ شاہ ولی ماڈل اکیڈمی کے تمام ممبران اور اساتذہ کو اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
07/03/2023
شاہ ولی ماڈل اکیڈمی غلمت نگر گلگت بلتستان میں سالانہ امتحانات 2023-2022
22/10/2022
Sir Sherbaz ali V Principal of shah wali model academy received principal acknowledgement award at the platform of Afaq publication in fairy hotel hunza
30/09/2022
انتہائی خوش اخلاق قابل اور سابق پرنسپل شاہ ولی ماڈل اکیڈمی جناب ارشاد حسین کو BPS 18 میں پرنسپل اپائنٹ ہونے پر شاہ ولی اکیڈمی کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور شاہ ولی اکیڈمی کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات آپ کی مذید ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔ اللہ پاک آپ کو بہت سی کامیابیاں اور خوشیاں نصیب کرے آمین۔
28/06/2022
Assembly programme at shah wali model academy ghulmat Nagar 28-6-2022
16/06/2022
Class pre 9th during lacture at shah wali model academy ghulmat Nagar
16/06/2022
Morning assembly program at shah wali model academy ghulmat Nagar
16/06/2022
Doctor wali Muhammad addressing about pendamic and epidamic diseases at shah wali model academy ghulmat Nagar 2
05/06/2022
Montessori class room activity at shah wali model academy Montessori system
24/05/2022
شاہ ولی ماڈل اکیڈمی میں کمپیوٹر کی کلاس کے بعد طلبہ و طالبات پریکٹکل کر رہے ہیں۔
24/05/2022
شاہ ولی ماڈل اکیڈمی غلمت نگر میں RSLOکی جانب سے دیا گیا جدید پروجیکٹ ایڈولینسٹ سینٹر کو مکمل آراستہ کیا گیا ہے انشاللہ 25 مئی بروز بدھ کو باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔
30/03/2022
شاہ ولی اکیڈمی سالانہ نتائج 2022۔
مورخہ 30مارچ2022بروز بدھ شاہ ولی ماڈل اکیڈمی میں سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جناب محمد ایوب وزیری اور سابق وزیر خزانہ جناب محمد علی اختر نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں علاقے کے عمائدین اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شاہ ولی ماڈل اکیڈمی کے طلبہ و طالبات نے بہترین انداز میں حمد،نعت،منقبت،تقاریر اور سبق آموز ٹیبلوز پیش کیے اور ساتھ ساتھ RSLOکے چیرمین جناب عباس علی رہبر نے سکول کے لیے ایڈولینسٹ فرینڈلی سینٹر کے نام سے ایک اہم پروجیکٹ دیا۔ جس میں سکول کے بچوں کو جدید اصولوں کے طور پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ آخر میں سکول کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے لیے انعامات دیے گئے۔اور پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ سے کیا گیا۔ ہم شاہ ولی ماڈل اکیڈمی کے تمام اساتذہ،بورڈ کے ممبرز،طلبہ و طالبات کا اس پروگرام کی کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
23/03/2022
Admission Open at shah wali model academy ghulmat Nagar 2
14/03/2022
Annual examinations at shah wali model academy ghulmat Nagar 2
27/12/2021
Shah Wali Model Academy Ghulmat Nagar Officals is now on WhatsApp.
Shah Wali Model Academy Ghulmat Nagar Officals is now on WhatsApp.
13/12/2021
*🕊موت کے بعد حافظے کی حالت*
آیت اللہ جوادی آملی دام برکاتہ
*امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ*
”جب انسان کو اس کی قبر میں اتاردیا جائے گا تو روح اس کے بدن میں واپس لوٹا دی جائے گی اور دو فرشتے اس کے *امتحان* کے لئے آئیں گے“۔
”فاذادخل حفرتہ ،ردت الروح فی جسدہ ،وجاء ہ ملکا القبر فامتحناہ“ *اصول کافی جلد3*
موت اور قبر کے مسائل اتنے اہم اور سنگین ہیں کہ ہم انتہائی ابتدائی اور واضح باتیں بھی بھول جاتے ہیں
باوجود اس کے کہ قبر میں ہم سے الف بائے دین کے بارے میں سوال کیا جارہا ہوتا ہے نہ کسی فلسفی اور فقہی مسئلے کے بارے میں پوچھا جارہا ہوتا ہے ۔
ہم سے پوچھا جاتا ہے
*تمہارا خدا کون ہے؟*
*تمہارا دین کیا ہے ؟*
اب اس سے زیادہ ابتدائی سوال کونسے سے سوال ہوسکتے ہیں! ؟؟؟
لیکن ہمیں یہ بھی یاد نہیں رہتا-
ہم سے پوچھا جارہا ہوتا ہے کہ
*آپ کا دین کیا ہے ؟*
لیکن ہمیں یہ بھی یاد نہیں آرہا ہوتا ہے-
کیونکہ موت کا ذائقہ ایسا ہے کہ ہم بھول چکے ہیں مگر یہ کہ کوئی ایساسچا پکا مسلمان ہو جس کے لئے دین اس کے شب و روز میں شامل رہا ہو ۔
پوچھا جاتا ہے
*تمہارا قبلہ کہاں ہے ؟*
جواب ہوتا ہے نہیں معلوم (ایک حیرانی کی کیفت سے دوچار ہے)
*تمہاری کتاب کا نام کیا ہے ؟*
یاد نہیں آرہا ۔۔۔
بہت سے افراد کتنی مدتوں تک تکلیف سہتے ہیں یہاں تک انہیں یاد آجاتا ہے-
خدا رحمت کرے مرحوم استاد آیت اللہ خمینی نے پہلی بار اسی مسجد اعظم کے اسی ہال میں یہ موضوع بیان فرمایا تھا اور آپ فرماتے تھے کہ
*’’ بعض عذاب میں مبتلا افراد کو عرصے کے بعد اب جاکر یاد آرہا ہے کہ میرا نبی ص تو وہ تھا جس پر قرآن کا نزول ہوا ہے لیکن اب بھی نام یاد نہیں آرہا ۔۔۔‘‘*
لیکن وہ شخص جو مسلسل نماز پڑھتا ہے اذان و اقامت اور تشہد پڑھتا ہے وہ فورا پیامبر گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت ؑ کا نام مبارک لے سکتا ہے-
لیکن وہ شخص جو اہل نماز ہی نہیں ہے اسے کہاں سے یاد رہے گا!
یہ جو میت پر تلقین پڑھی جاتی ہے اگر وہ کردار کا مسلمان نہیں ہے تو اسے بھی یاد نہیں رہے گا-
لیکن اگر کردار و عمل کا مسلمان رہا ہے خواہ عربی نہ بھی جانتا ہو تو وہ ہر سوال کو سمجھے گا بھی اور جواب بھی دے پائے گا کیونکہ اس کی زبان وہاں دینی زبان عربی ہوگی ۔۔۔- کاپی
التماس دعا: 🙏
04/12/2021
شاہ ولی اکیڈمی میں کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز کی مہم جاری ہے۔
29/11/2021
27 نومبر 2021 شاہ ولی ماڈل اکیڈمی میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے اساتذہ اور طالب علموں نے بھرپور شرکت کی اور سکول کی صفائی کے ساتھ ساتھ اردگرد موجود گلیوں اور شاہراہ قراقرم کے اطراف میں نالیوں کی بھی مکمل صفائی کی۔
16/11/2021
Afaq encyclopedia quiz competition hunza Nagar me taqreeban 35 school ke Darmian muqabilay Mai SHAH WALI MODEL ACADEMY ke zahid Abbas S/O Muhammad easa nay high leval Mai or Aiman Zehra
D/O Akbar Hussain nay Middle level mai 2nd position hasil kr ke school ka name roshan kya. Many many congratulation. All teachers and students of shah wali model academy ghulmat Nagar 2.
06/11/2021
ڈاکٹر ولی محمد صاحب شاہ ولی ماڈل اکیڈمی میں بچوں کو صحت کے حوالے سے اور میزل اور روبیلا حیسی بیماریوں سے بچاو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے۔ اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کو سلامت رکھے۔ آمین
25/10/2021
شاہ ولی ماڈل اکیڈمی میں جشن عید میلاد النبی انتہاءی عقیدت و احترام ساے منایا گیا۔ تمام عاشقان رسول کو عید میلاد النبی صلی مبارک ہو
23/10/2021
شاہ ولی ماڈل اکیڈمی کی طرف سے تمام عالم اسلام کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت بہت مبارک ہو
23/10/2021
بی بی سی کے مایہ ناز کالم نگار وسعت اللہ خان کا انتہائی دبنگ اور تاریخی کالم
"میں ان شیعوں کا کیا کروں"
مطالعہ فرمائیں.
شاید شیعوں کو مارنے سے میرا کام نہیں چلے گا۔ شائد اور بہت کچھ کرنا پڑے گا۔
تو کیا بو علی سینا کی قبر پر جا کے تھوک دوں؟
بابائے الجبرا الخوارزمی کے فارمولے جلا دوں؟
بابائے کیمیا جابر بن حیان کی ہڈیاں زمین سے نکال لوں؟
بابائے فلکیات البیرونی کے مزار کو آگ لگادوں؟
مورخ المسعودی کی تاریخِ اسلام حرام سمجھ لوں؟
حضرت معروف ِ کرخی کے تصوف، ملا صدرا کے نظریہِ وجودیت اور سیّد علی ہمدانی کی تبلیغ کو شرک کے خانےمیں رکھ دوں؟
عمرِ خیام کی رباعیات چھلنی کر دوں؟
شاہ نامہ والے فردوسی کا تہران یونیورسٹی میں لگا مجسمہ گرا دوں؟
ڈاکٹر علی شریعتی کو مرتد مان لوں؟
"ایوب خان نے ایک سنی اکثریتی نظریاتی ملک کی حسّاس فوجی قیادت اور پینسٹھ کی جنگ لڑنے کی ذمہ داری بھی ایک ہزارہ شیعہ جنرل موسی کے حوالے کردی۔"
جو بھی قلی قطب شاہ، میر، غالب، انیس، دبیر، اکبر الہ آبادی، جوش، علی سردار جعفری، کیفی اعظمی اور جون ایلیا کے شعر پڑھے، پڑھائے یا حوالہ دے، کیا اس کا منہ نوچ لوں؟
اردو کا سب سے بڑا ناول آگ کا دریا، دریا برد کردوں؟ خاک اچھا ہوگا ایسا ناول جسے قرت العین جیسی شیعہ نے لکھا ہو۔
اور صادقین نامی شیعہ کی قرانی کیلی گرافی کسی تہہ خانے میں چھپا دوں؟
کیا جہانگیر کی ایرانی محبوبہ نور جہاں کو بھی ذہن سے مٹا دوں؟
تاج محل کو ڈائنامائیٹ لگا دوں جس میں سنی شاہ جہاں کی شیعہ اہلیہ ممتاز محل سو رہی ہے؟
نادر شاہ کا تذکرہ صفحات سے کیسے کھرچوں؟
بتائیے حیدر علی شیعہ اور شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے والے فتح علی ٹیپو سلطان کے ساتھ کیا کروں؟
جنگِ آزادی کی ہیروئن بیگم حضرت محل کا تذکرہ کہاں لے جاؤں؟
جس شخص کو بانیِ پاکستان کہا جاتا ہے اس پر سے شیعت کا دھبہ کیسے مٹاؤں؟ اسے تو غالباً سنی علامہ اقبال نے ضد کرکے انگلستان سے بلوایا تھا نا۔
اور یہ راجہ صاحب محمود آباد اپنی شیعت بھول بھال کر پاکستان کی نوزائیدہ مملکت پر دامے درمے کیوں قربان ہوگئے۔ شاید وہ پاکستان کو شیعہ ریاست بنانا چاہتے تھے ۔تبھی تو !!!!
اور ایوب خان کو کسی راسخ العقیدہ نے بروقت کیوں مشورہ نہیں دیا کہ ایک سنی اکثریتی نظریاتی ملک کی حسّاس فوجی قیادت ایک ہزارہ شیعہ جنرل موسی کے حوالے نا کرے۔ اور دیکھو ایوب خان نے مزید کیا غضب کیا کہ پینسٹھ کی جنگ لڑنے کی ذمہ داری بھی جنرل موسی کو تھما دی۔
اور سادہ لوح سنیوں نے یہ کیا کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو کندھے پر اٹھا لیا۔ کیا انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ وہ شیعہ ہے اور سینہ زوری دیکھو کہ خبردار کرنے کے باوجود بھی اس کی بیٹی کو دو دفعہ وزیرِ اعظم بنا لیا ؟؟؟
شاید گلگت اور بلتستان کے شیعوں کو بالکل ٹھیک سزا مل رہی ہے۔ آخر کس نے کیپٹن حسن، صوبیدار میجر بابر اور ان کے ساتھیوں کو کہا تھا کہ خود ہی بندوق اٹھا لیں، خود ہی کشمیر کی ڈوگرہ حکومت کی غلامی کندھوں سے اتار پھینکیں اور آزادی کمانے کے لگ بھگ بیس روز بعد ہی پاکستان سے آئے ہوئے پہلے پولٹیکل ایجنٹ کو سیلوٹ مار کےگلگت بلتستان کی چابیاں اس کے حوالے کردیں۔ آج بھی ان کی نسلیں اس پر اتراتی ہیں کہ باقی پاکستان تو میز پر بنا۔ ہم نے اپنا حصہ بندوق سے آزاد کروایا۔ مگر ان نسلوں کو اتنی عقل نہیں ہے کہ قومی شناختی کارڈ پر اپنا نام ہی تبدیل کروالیں۔
اور یہ نگر اور ہنزہ کی اسماعیلی شیعہ ریاستیں کس برتے پر پاکستان میں مدغم ہو گئیں؟
جانے کیا سوچ کر حوالدار لالک جان انیس سو ننانوے میں کارگل کی چوٹیوں پر جان دے کر نشانِ حیدر والوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ تو کیا میں یہ مطالبہ کردوں کہ اس شیعہ سے نشانِ حیدر واپس لیا جائے اور اسے شہید نا کہا جائے اور یہ نشانِ حیدر کس نے نام رکھا؟ کیا پاکستان کے اعلی ترین فوجی اعزاز کا نام نشانِ صحابہ، نشانِ جھنگوی، نشانِ جیش، نشانِ طالب یا نشانِ قاعدہ رکھتے ہوئے ہتک محسوس ہوتی ہے ؟؟؟
مجھے پانچ سال کی عمر میں انگلی پکڑ کے اے بی سی ڈی سے متعارف کرانے والے استاد کے سنگِ مزار پر سے حمید حسن نقوی کا نام کھرچ کے دلاور خان یا خورشید صدیقی یا اسلم فاروقی یا بابر بلوچ یا پھر بھگوان داس لکھوانے سے کیا کام چل جائے گا ؟؟؟؟
تحریر:-
وسعت اللہ خان💜
23/10/2021
شاہ ولی ماڈل اکیڈمی میں مونٹیسوری کے سٹوڈنس مختلف قسم کے تصاویر بنانے میں مصروف ہیں۔
22/10/2021
Shah Wali Model Academy Ghulmat Nagar Officals updated their phone number.
Shah Wali Model Academy Ghulmat Nagar Officals updated their phone number.
22/10/2021
Shah Wali Model Academy Ghulmat Nagar Officals updated their website address.
Shah Wali Model Academy Ghulmat Nagar Officals updated their website address.
20/10/2021
Best performance awward for the studens of class 9th.
20/10/2021
12rabi ul awal mehfil e milad e mustafa saww
20/10/2021
Shah Wali Model Academy Ghulmat Nagar Officals is now on WhatsApp.
Shah Wali Model Academy Ghulmat Nagar Officals is now on WhatsApp.
20/10/2021
Shah Wali Model Academy Ghulmat Nagar Officals updated their business hours.
Shah Wali Model Academy Ghulmat Nagar Officals updated their business hours.
13/10/2021
Youm e hussain ah shah salí model academy ghulmat nagar2