PARC-Mountain Agricultural Research Station, Astore

PARC-Mountain Agricultural Research Station, Astore Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PARC-Mountain Agricultural Research Station, Astore, Educational Research Center, Besides Officers Mess Gorikot, district Astore, Gilgit Baltistan.

01/12/2025
09/11/2025
گلگت بلتستان میں زراعت کا فروغ:  تحقیق اور کسانوں کے مابین مضبوط روابط گلگت بلتستان کی زراعت پاکستان کے باقی صوبوں کے مق...
06/11/2025

گلگت بلتستان میں زراعت کا فروغ: تحقیق اور کسانوں کے مابین مضبوط روابط

گلگت بلتستان کی زراعت پاکستان کے باقی صوبوں کے مقابلے خاصی پسماندہ ہے۔ جس کی بڑی وجوہات روایتی طریقہ کاشت، غیر معیاری بیج اور ادوایات، جانوروں کی کھلی چرائی اور جدید طریقہ کاشت سے دوری ہے۔
مخصوص علاقوں کے لیے موزوں پیداواری ٹیکنالوجی بنانے کے لیے تحقیقی اداروں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن اس کے بعد جدید طریقہ کاشت کو کسانوں تک پہنچانا ایک مشکل مگر ضروری عمل ہے۔ جس کے لیے تحقیق اور کسانوں کے مابین مضبوط رابطہ بہت اہم ہے۔‌ ماضی میں، گلگت بلتستان کے کسانوں اور تحقیقی اداروں کے مابین خلا کی وجہ سے زراعت فروغ نہ پاسکی۔ جس کی بڑی وجہ، تیسرے فریقین کے ذریعے جدید زرعی عوامل کو کسانوں تک پہنچانا تھا۔ حال ہی میں موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق تحقیقی اداروں اور کسانوں کے مابین مضبوط روابط سے ہی گلگت بلتستان میں زراعت کی ترقی ممکن ہے۔استور کے کسانوں کے ساتھ رابطہ کو مضبوط بنانے اور براہ راست کسانوں تک جدید طریقہ کاشت کو پہنچانے کے لیے مؤرخہ ٣ نومبر ٢٠٢٥ کو پی-اے-آر-سی ماؤنٹین ایگریکلچرل ریسرچ اسٹیشن،‌‌ گوریکوٹ استور میں ایک روزہ فارمرز فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ترقی پسند کسانوں کو زراعت سے منافع کمانے کے لیے مدعو کیا گیا۔
جناب یاسر مجید (سائنٹیفک افیسر) نے کسانوں کو اسٹیشن میں ہونے والی تحقیق کے متعلق آگاہ کیا اور حاصل کردہ نتائج کا خلاصہ بیان کیا کہ "ایک فصل (آلو) کی بجائے دو فصلیں کاشت کر کے استور کی زراعت کو منافع بخش کاروبار بنایا جا سکتاہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق، ایک موزوں منصوبہ بندی کے ذریعے، پیاز اور مٹر کو دو فصلوں کے طور پر کاشت کیا جاسکتا ہے جس کے ادارہ کی سفارش کردہ طریقہ کاشت اور اقسام کو اپنانا ضروری ہے۔ اس طرح فی کنال منافع کو 70-80 ہزار روپے سے 2 لاکھ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔" فیلڈ ڈے کے اختتام پر آفیسر انچارج کی جانب سے شرکاء اور صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Scenic view of vegetable section, PARC-Mountain Agricultural Research Station, Astore  after snowfall at Gorikot, Astore...
05/11/2025

Scenic view of vegetable section, PARC-Mountain Agricultural Research Station, Astore after snowfall at Gorikot, Astore.

Picture ©: Yasir Mehar

PARC-Mountain Agricultural Research Station,  Astore is working on production technologies of medicinal and aromatic pla...
30/10/2025

PARC-Mountain Agricultural Research Station, Astore is working on production technologies of medicinal and aromatic plants including nursery techniques, identification and provision of elite germplasm for the successful production of quality raw material.
Poor nursery quality significantly diminishes the production of medicinal and aromatic plants (MAPs) by reducing crop vigor, delaying establishment, lowering yields, and compromising the concentration of active medicinal compounds. Starting with high-quality seedlings is essential for robust growth and ensuring the reliability of the final product. We are committed to provide pure and healthy seedlings/Plants of several Medicinal and Aromatic Plants for the strengthing of production sector in Gilgit Blatistan.
Here's the Banafsha plants raised at our station for the distribution among interested individuals.

✅ Exciting news! Seedlings 🌱 preparation of English Lavender for commercial cultivation in Astore. This will be a new cr...
22/10/2025

✅ Exciting news! Seedlings 🌱 preparation of English Lavender for commercial cultivation in Astore. This will be a new crop for Astore in the future. Lavender propagation through artificial mean at PARC-Mountain Agricultural Research Station, Astore

زراعت میں جدت کے لیے تحقیقاتی اداروں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ تحقیقاتی اداروں کی سفارش سے کی گئی زراعت یقینا منافع...
07/10/2025

زراعت میں جدت کے لیے تحقیقاتی اداروں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ تحقیقاتی اداروں کی سفارش سے کی گئی زراعت یقینا منافع بخش، جبکہ خسارے کے امکان بہت کم ہوتے ہے۔
پی اے ار سی،ایم اے آر ایس استور، ضلع استور میں آلو کے متبادل زیادہ منافع بخش، روایتی اور غیر روایتی فصلوں پر کام‌ کر رہا ہے۔ جس میں مختلف فصلوں کے نظام (Cropping systems) پر کام جاری ہے۔ فصلوں کے نظام نمبر ٣ میں غیر روایتی فصل، آئس برگ (Iceberg) کی پائیدار پیداوار پر کام کیا جا رہا ہے۔ آئس برگ کو عموماً سلاد‌ کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سینڈوچ، برگر، اور کھانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
۔
حالیہ تحقیق کے مطابق آئس برگ کی فصل ضلع استور میں وسط جون تا اکتوبر حاصل کی جا سکتی ہے۔ جس کے لیے پیداواری منصوبہ بندی بہت ضروری ہے تاکہ پائیدار اور مسلسل پیداوار حاصل کی جا سکے۔ جس کے لیے ورائٹی کا انتخاب، پنیری کی تیاری کا وقت اور طریقہ، فصل لگانے کا طریقہ، کھادوں کے استعمال اور فصل کے دورانیے کا علم ہونا ضروری ہے۔‌ تاہم آئس برگ کی کاشت کے دوران چند مسائل کا سامنا ہوتا ہے جنہیں حل کر کے ضلع استور میں آئس برگ کی معیاری پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان مسائل میں سکلیروٹینیا ڈراپ، ڈیمپنگ آف، بوٹم روٹ، ڈیسکلریشن اور قبل از وقت پھول نکلنا شامل ہے۔
۔
تحقیق میں یقینا آئس برگ ایک بہترین فصل ثابت ہوئی مگر یہ موجودہ صورتحال میں تجارتی پیمانے پر کاشت کے لیے موزوں نہیں، جس کی بڑی وجہ گلگت بلتستان میں ائس برگ کی مارکیٹ اور مانگ کا نہ ہونا ہے۔ جس کے لیے مقامی مارکیٹ میں اسے متعارف کروایا جا سکتا ہے البتہ غیر مقامی منڈیوں، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں اس کی مخصوص مارکیٹ موجود ہے جہاں اسے فروخت کیا سکتا ہے تاہم اتلاف (جلد خراب ہونے والی) سبزی، طویل راستہ اور کولڈ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان منڈیوں تک رسائی ممکن
نہیں۔ لیکن مستقبل میں مارکیٹ کے مسائل کو حل کر کے اسے بطور منافع بخش فصل کاشت کیا جا سکے گا۔

ہارویسٹنگ: 5 اکتوبر 2025

تصویر©: Yasir Mehar

Address

Besides Officers Mess Gorikot, District Astore
Gilgit Baltistan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PARC-Mountain Agricultural Research Station, Astore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to PARC-Mountain Agricultural Research Station, Astore:

Shortcuts

Share