Oxford Public School Ghotki

Oxford Public School Ghotki

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Oxford Public School Ghotki, High School, JAAM HOUSE MOBLINK OFFICE G. T Road , GHOTKI, Ghotki.

07/05/2022

اپنے علم کو پھیلاؤ
اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو
کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے.💞💞

Photos from Oxford Public School Ghotki's post 10/03/2021

طلباء کے مابین میگا آرٹ کامپیٹیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے.بچوں نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا ہے..بچوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے ایسی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں.. ہر بچہ آرٹسٹ ہوتا ہے...

04/10/2020

آکسفورڈ پبلک ھاء اسکول
نزد موبلنک آفیس جام ھاؤس مین روڈ گھوٹکی.

نیا تعلیمی سال: *کلاس نرسری تا مئٹرک داخلہ کا اجراء*

بورڈ آف انٹرمیڈیئٹ سکھر سے منظور شدھ ادارہ :

*ایک اچھا اور معیاری تعلیمی ادارہ جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی خیال کیا جاتا ہے۔
*تعلیمی سال کے دوران 6 ماہانہ ٹیسٹ اور 3 ٹرم کے امتحانات لئے جاتے ہیں۔
نصابی تعلیم کے علاؤہ
* تقریری مقابلے
* قرات مقابلے
نعت خوانی
کوئز مقابلے
آرٹ کے مقابلے
تخلیقی لکھائی
اسپیلنگ کمپیٹیشن
انگلش بول چال
کھیلوں کے مقابلے
مطالعاتی دورے
سائنسی تجربات
قرآن و سنت کی روشنی میں کردار سازی کے لئے ترتیب دیا گیا نصاب۔
بچوں کے لئے کشادہ ۔ ہوادار اور روشن کلاس رومز
پینے کا صاف پانی،
سولر سسٹم
والدین سے مستقل رابطہ
اساتذہ اور والدین کی میٹنگز
اساتذہ کی تربیت کا مستقل سلسلہ
نویں اور دسویں کلاس کی بہترین تعلیم

مزید معلومات کے لئے اسکول وزٹ کریں۔

13/08/2020
31/05/2020

All the parents of the students from class ECE-1 to class VIII are hereby informed to collect promotion certificates of their kids and then purchase new books for them for their next classes as early as possible..
The promotion of the students to the next classes is based upon the policy of Government of Sindh ( Ministry of Education) due to on going pandemic of COVID-19 in the province.
NOTE: All the parents must clear their remaining dues before collecting promotion certificates. Looking forward to wards your usual cooperation with OPS GHOTKI for the betterment of your children & their all round development through quality education.

24/04/2020

عالم اسلام کو ھلال رمضان اور آمد رمضان مبارک ہو..دعا ہے یا رب! چاند کےطلوع کو وبا کے غروب کا سبب بنادے.

24/04/2020

***** AMAD -E- RAMAZZAN MUBARAK ****

21/04/2020

عورتوں اور مردوں کی مساوات

اہل مغرب نے عورت کو برابری کا جو مقام دیا ہے.اسے عورت رکھ کر نہیں دیا, بلکہ اس کو آدھا مرد بنا کر دیا ہے

وہ چاہتے ہیں کہ عورت وہ تمام کام بھی کرے جو مرد کرتا ہے ,لیکن
ظاہر ہے کہ مرد وہ سارے کام نہیں کر سکتا جو عورت کرتی ہے

دراصل وہ یہ چاہتے ہیں کہ عورت اپنے وہ فرائض بھی انجام دے جو فطرت نے اس پر ڈالے ہیں ,جن کو مرد انجام دے ہی نہیں سکتا

اور اس کے ساتھ وہ ان فرائض کے سنبھالنے میں بھی مرد کے ساتھ آکر برابر کا حصہ ڈالے جو فطرت نے مرد کے اوپر ڈالے ہیں

گویا وہ عورت پر تو ڈیڑھ گنا بار ڈالنا چاہتے ہیں اور مرد پر آدھا بار اور اس کا نام انہوں نے رکھا ہے "عورتوں اور مردوں کی مساوات"

سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ (دین اور خواتین)

13/04/2020

آمد رمضان مرحبا

13/04/2020

Meaning Full Words

13/04/2020

پرائیویٹ اسکولوں کے بارے میں معاشرے کا عمومی رویہ , جس پر پچھلے کچھ سالوں میں لوگوں کا اعتقاد مضبوط ہوتا جا رہا ہے...
یہ مافیا ہیں , لوٹتے ہیں , ظالم ہیں....
پرائیویٹ اسکول ناجائز کمائی کے اڈے ہیں, لوٹ مار کر رہے ہیں، پرائیویٹ اسکول بند کریں ,ہزاروں روپے فیس چارج کرتے ہیں....وغیرہ وغیرہ
اور اسطرح کی ساری بحث کرنے والے اینکرز , اخباروں کے صفحے کالے کرنے والے جرنلسٹ , وکلاء اور صبح صبح اپنے بچے پرائیویٹ اسکول میں چھوڑ کے آنے والے کچھ سرکاری اسکولوں کے استاد اور باقی ملازمین ،حکومتی عہدے دار وزیر مشیر وغیرہ اور کچھ ذہنی مریض عوام بھی ان کے ساتھ ہیں , ان میں سے کوئی بھی کبھی بھی آپ کو ان سوالوں کا جواب نہیں دے گا کہ...
دس لاکھ سے 3 کروڑ روپے فی کیس فیس چارج کرنے والا وکیل ڈکیت نہیں ہے.؟؟؟
دس لاکھ روپے فی میچ کی فیس چارج کرنے والا کھلاڑی ڈاکو نہیں ہے؟؟؟
دس لاکھ میں گھر کا نقشہ بنانے والا آرکیٹیکٹ ڈاکو نہیں ہے...؟؟؟
دس لاکھ میں شادی کا جوڑا بنانے والا ڈیزائنر ڈکیت نہیں ہے...؟؟؟
700روپے میں ایک چائے کا کپ بیچنے والا 5 سٹار ہوٹل ظالم نہیں ھے؟؟؟
دس لاکھ میک اپ اور فوٹو گرافی کا چارج کرنے والا اسٹوڈیو ڈکیت نہیں ہے...؟؟؟
سات لاکھ ماہانہ تنخواہ لینے والے بیورکریٹ ظالم نہیں ہیں؟
5منٹ چیک اپ کرنے کے بعد مریض سے 1000 روپے سے لے کر 5000 روپے فیس لینے والا ڈاکٹر مافیا نہیں ھے؟؟؟
سات ہزار کا لان کا برانڈڈ سوٹ خرید کر,آٹھ ہزار کا چائنیز اٹالین فوڈ کھا کر ,چار ہزار کا جوتا خرید کر , 500 روپے سے لے کر 2500 روپے ماہانہ فیس جس میں بچے کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ہر سہولت اور ذمہ داری بھی جس پرائیویٹ اسکول کی ھوتی ھے اس کی ماہانہ فیس کا سن کر کہتے ہیں , " اتنی زیادہ فیس " .....
کھلاڑیوں , ڈیزائنرز ,اور ڈھابوں سے پلازے کھڑے کر دینے والے فوڈ چینز کی محنت اور ہمت کی داستانیں سب کو یاد ہوں گی ....مگر
زندگی بھر کی سخت محنت اور مشکل ترین انبیاء کے پیشہ تعلیم پھیلانے والے کا 500 سے 2500 روپے ماہانہ فیس پر سب کی نظر ھے جس سے وہ بلڈنگ کا کرایہ بھی دے گا ٹیچرز اور باقی سٹاف کو تنخواہ بھی دے گا بجلی گیس پانی اور فون کے بل بھی ادا کرے گا حکومتی فیس اور ٹیکس بھی بھرے گا اس کی 500 سے لے کر 2500 روپے ماہانہ فیس کو لے کر وہ لوگ ظلم کہتے ہیں جو خود چل کر اس ادارے میں پہنچتے ہیں اپنا بچہ اپنی مرضی سے داخل کرواتے ہیں اور باہر جا کر اسی اسکول اور ادارے کو مافیا اور ڈکیت کہتے ہیں۔یہ پسماندہ سوچ آخر کیوں ھے؟؟
اس وقت کوئی یہ کیوں نہیں سوچتا کہ

کوئی بھی پرائیویٹ اسکول کسی والدین کو اپنا بچہ اس کے اسکول میں داخل کرنے پر مجبور نہیں کرتا...
اگر کوئی شخص ان پرائیویٹ اسکولوں کی فیس افورڈ نہیں کر سکتا تو ان کے پاس کیوں جاتا ھے؟؟؟
اگر اپنی مرضی سے ایسے اداروں کے دروازے پر جاتا ھے تو کیوں باہر نکل کر اسی ادارے کو گالیاں دیتا ہے جس میں اپنا مستقبل یعنی اپنا بچہ چھوڑ کے آتا ھے۔۔
پرائیویٹ اسکولز کے بارے میں یہ منافقانہ رویہ پورے پاکستان میں کیوں ھے؟؟؟ اس کو کون روکے گا؟؟
جس وقت جس کا جی چاہے جہاں مرضی کھڑا ھو وہ پرائیویٹ اسکولوں کو گالی دے اور اپنی بھڑاس نکال لے۔۔
افسوس.

Want your school to be the top-listed School/college in Ghotki?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

JAAM HOUSE MOBLINK OFFICE G. T Road , GHOTKI
Ghotki