12/02/2026
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی صدارت میں جاری
اجلاس میں وزیر بورڈز اسماعیل راہو ، سیکریٹری اسکول و کالجز ، چیئرمین بورڈز نجی اسکولوں کے نمائندوں کی شرکت
اجلاس میں نئے تعلیمی سال کے کلینڈر ، تعطیلات اور امتحانات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
اجلاس میں نئے تعلیمی سال، امتحانات و تعطیلات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے
سندھ کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہو گا۔
نجی و سرکاری کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ
نویں کلاس میں داخلوں کو آغاز یکم مارچ سے اکتیس مارچ تک ہو گا۔
کالجز میں داخلوں کا آغاز یکم جون سے ہو گا۔
رواں سال میں میٹرک کے امتحانات 30 مارچ 15 اپریل تک منعقد ہوں گے۔
انٹر کے امتحانات کا آغاز 15 اپریل سے ہو گا۔
موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہونگی
موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہونگی