14/05/2026
📢 خوشخبری برائے اساتذہ برادری 📢
آج پراٸمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (PTAG) غازی کے وفد نے Tarbela Mart Ghazi کے اونر جناب ملک ارشاد صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اساتذہ برادری کے لیے روزمرہ استعمال اور خوردونوش کی اشیاء پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کی درخواست کی گئی۔
ملک ارشاد صاحب نے اساتذہ کے لیے اس درخواست کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے مختلف اشیاء پر 5 فیصد سے 10 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ 👏
اس موقع پر ASDEO سرکل غازی جناب طلال وحید صاحب بھی موجود تھے، جنہوں نے اساتذہ برادری کے لیے خصوصی رعایت کی بھرپور سفارش کی۔
PTAG غازی اساتذہ کے فلاح و بہبود کے لیے اسی طرح عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
🤝📚