25/08/2026
الصلٰوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ وعلیٰ آلک واصحابک یا حبیب اللہ
*کریم آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود شریف پڑھنے کا حکم*
*ثَالِثُهَا* : تَجِبُ مَرَّةً فِي الْعُمْرِ فِي صَلَاةٍ أَوْ فِي غَيْرِهَا، وَهِيَ مِثْلُ كَلِمَةِ التَّوْحِيدِ، وَهُوَ مَحْكِيٌّ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ
(درود شریف پڑھنے کے احکام میں سے) تیسرا حکم یہ ہے کہ: یہ پوری زندگی میں ایک مرتبہ واجب ہے، خواہ نماز کے اندر ہو یا نماز کے باہر، اور یہ (حکم میں) کلمہ توحید (لا الہ الا اللہ) کی طرح ہے۔
*رَابِعُهَا* : تَجِبُ فِي الْقُعُودِ آخِرَ الصَّلَاةِ بَيْنَ قَوْلِ التَّشَهُّدِ وَسَلَامِ التَّحْلِيلِ، قَالَهُ الشَّافِعِيُّ وَمَنْ تَبِعَهُ.
چوتھا حکم یہ ہے کہ: نماز کے آخری قعدہ (بیٹھنے) میں، تشہد پڑھنے اور نماز ختم کرنے والے سلام کے درمیان (درود پڑھنا) واجب ہے۔ یہ امام شافعیؒ اور ان کے متبعین (پیروی کرنے والوں) کا قول ہے۔
(القول البدیع فی الصلاۃ علی الحبیب الشفیع صلی اللہ علیہ وسلم)
لامام السخاوی المتوفی 904ھ