GGPS Kass Chowki Halqa 01 City Kotli

GGPS Kass Chowki Halqa 01 City Kotli Quality of Education is our motive.

🌟 گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کس چوکی 🌟📢 داخلہ جاری ہے!اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں۔ہم فراہم کرتے ہ...
24/02/2026

🌟 گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کس چوکی 🌟
📢 داخلہ جاری ہے!
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں۔
ہم فراہم کرتے ہیں:
✅ ماہر اور تجربہ کار ٹیچرز
✅ کشادہ اور صاف ستھرا ماحول
✅ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سلیبس
✅ کمپیوٹر اور اسلامی تعلیم
✅ تعلیم و تربیت، اخلاق و کردار سازی پر خصوصی توجہ
📞 رابطہ کریں: سٹاف گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کس چوکی

📍 داخلے جاری ہیں
اپنے بچے کو بہترین تعلیم اور سیکھنے کے لئے بہترین ماحول فراہم کریں۔
آج ہی رابطہ کریں اور اپنے بچے کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ ✨📚

قائدِ کشمیر، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی توانا آواز اور صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت ک...
31/01/2026

قائدِ کشمیر، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی توانا آواز اور صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔ ان کے انتقال کی تصدیق میڈیا ایڈوائزر کمال حیدر نے کر دی ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز اتوار سہ پہر 3 بجے ان کے آبائی گاؤں چیچیاں، میرپور آزاد کشمیر میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 9 اگست 1955ء کو چیچیاں، میرپور آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے میں حاصل کی، میٹرک کینٹ پبلک اسکول راولپنڈی سے جبکہ گریجویشن گورڈن کالج راولپنڈی سے مکمل کی۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ گئے جہاں معروف قانونی ادارے لنکنز اِن سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔

Winter vacations Update !
11/01/2026

Winter vacations Update !

04/01/2026

🤲🤲🤲

نیا سال مبارک ہو 🤍خدا کرئے یہ نیا سال صرف تاریخوں کی تبدیلی نہ ہوبلکہ دلوں کے بوجھ ہلکے ہونے کا سال ہو۔جو بچھڑ گئے اُن ک...
01/01/2026

نیا سال مبارک ہو 🤍
خدا کرئے یہ نیا سال صرف تاریخوں کی تبدیلی نہ ہو
بلکہ دلوں کے بوجھ ہلکے ہونے کا سال ہو۔

جو بچھڑ گئے اُن کی کمی پر صبر آجائے
جو کام رُک گئے ، اللہ اُن میں
اپنی رحمت سے برکت ڈال دے،
جو تھک گئے اُن قدموں کو ہمت مل جائے ، اور جو خواب ادھورے رہ گئے
اُن پر اللہ اپنا کرم کر دے
اور جو بیمار ہیں انکو شفاء مل جائے ۔

یا اللہ!
اس سال ہمیں وہ سکون عطا فرما
جس کی تلاش میں ہم نے خود کو بہت تھکا لیا۔

آمین 🌙

🇵🇰 یومِ قائد – 25 دسمبر🇵🇰   *بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کو سلام*   25 دسمبر صرف ایک تاریخ نہیں، یہ وہ دن ہے جب ...
25/12/2025

🇵🇰 یومِ قائد – 25 دسمبر🇵🇰

*بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کو سلام*

25 دسمبر صرف ایک تاریخ نہیں، یہ وہ دن ہے جب ایک عظیم رہنما اس دنیا میں آیا،
جس نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کا خواب دکھایا،
اور پھر اپنی بے مثال قیادت، عزم، اصول پسندی اور حکمت سے
اس خواب کو تعبیر میں بدل کر *پاکستان* کی بنیاد رکھی۔

قائدِاعظمؒ کا پیغام آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے

*"ایمان، اتحاد، قربانی، دیانت داری اور قانون کی بالادستی"*

آئیے، آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اپنے قائد کے پاکستان کو
ترقی، انصاف، علم اور امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

*قائدؒ تیرا احسان رہے گا باقی*
*تو نے دیا ہم کو آزاد فضا میں جینے کا حق!*

🤍💚خراجِ عقیدت بحضور بابائے قوم قائد اعظم 💚🤍

> Followers

Respected and honorable, a perfect mentor, and a luminary.🌟🌟 You are like a shelter, and after your departure to the vas...
21/12/2025

Respected and honorable, a perfect mentor, and a luminary.🌟🌟 You are like a shelter, and after your departure to the vast sky of education in a new role. You're a great inspiration for us.✨💫Respected and honorable, a perfect mentor, and a luminary.🌟🌟 You are like a shelter, and after your departure to the vast sky of education in a new role,We'll deeply miss your guidance. You're a great inspiration for us.✨💫💡

Staff
GGPS Kass Chowki
19/12/2025

جملہ سرکاری تعلیمی ادارجات کے علاوہ آزاد کشمیر میں قائم پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات میں بذیل شیڈول کے مطابق سرمائی تعطیلات...
19/12/2025

جملہ سرکاری تعلیمی ادارجات کے علاوہ آزاد کشمیر میں قائم پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات میں بذیل شیڈول کے مطابق سرمائی تعطیلات کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے (مورخہ 29 دسمبر تا 10 جنوری (13 ایام)

محکمہ تعلیم سکولز آزاد کشمیر نے موسمی شدت کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر کے تعلیمی ادارہ جات میں تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم سکولز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے باعث ریاست بھر کے جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم سکولز کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سرمائی تعلیمی ادارہ جات 26 دسمبر 2025 سے 26 فروری 2026 تک بند رہیں گے۔ اسی طرح گرمائی تعلیمی ادارہ جات میں بھی موسمی شدت کے پیش نظر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو 29 دسمبر 2025 سے 10جنوری 2026 تک ہوں گی، محکمہ تعلیم سکولز کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ و طالبات کی صحت، شدید سرد موسم اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تمام ضلعی تعلیمی افسران، نجی تعلیمی اداروں کے منتظمین اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ محکمہ تعلیم سکولز آزاد کشمیر عوامی فلاح اور طلبہ کے بہترین مفاد میں آئندہ بھی بروقت اور مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔

Elementary & Secondary Education Official

Address

Circle 03 Halqa City
Gam Kotli

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GGPS Kass Chowki Halqa 01 City Kotli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category