Government Boys High School Dattot

Government Boys High School Dattot Begins as Primary probabaly during 1910-1920 Middle 1972 & high 1981. From PG to 10th

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دتوٹ          ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔: تقریب بہ یاد شہدائے معرکہ حق :           ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
07/05/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دتوٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
: تقریب بہ یاد شہدائے معرکہ حق :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے راہِ حق کے شہیدو وفا کی تصویرو
تمھیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب نیک محمد زاہد سینئر صدرِ معلم اور جُملہ اسٹاف کی طرف سےمعرکہ حق کے شہداء کی یاد اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ الٰہی سے ہوا۔ بعد از تلاوت بارگاہِ رِسالت میں گُل ہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
مقررین میں طلبہ وطالبات اور اساتذہ کرام نے شہداء معرکہ حق کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدائے وطن کی قربانیوں، ان کے مشن کی تکمیل اور اپنے وطن کے دفاع کے سلسلے میں ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔آپریشن "بنیان المرصوص" کی کام یابی پر پاک فوج کو اور شہداء معرکہ حق کے ورثاء کو عظیم سانحہ پر جرت مندی اور ثابت قدمی کے عوض زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب کے اختتامی مراحل میں نکیال فتح پور تھکیالہ چیری مجہان سے معرکہ حق کے دو معصوم شہداء عمر موسیٰ اور مصباح موسیٰ سمیت تمام شہداء کے درجات کی بلندی، پاک فوج کی کام یابی اورمُلکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ: محمد شاہسوار ایلیمنٹری مدرس
مِن جانب: جناب نیک محمد زاہد سینئر صدرِ معلم اور جُملہ اسٹاف گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دتوٹ۔
بہ تاریخ: 7, مئی 2026ء
بہ روز: جمعرات
بہ مقام: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دتوٹ تحصیل فتح پور تھکیالہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ           ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تقریب بہ اعزاز صدرِ معلم جناب نیک محمد زاہد بہ سلسلہ ترقیاب...
12/04/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب بہ اعزاز صدرِ معلم جناب نیک محمد زاہد بہ سلسلہ ترقیابی سینئر صدر معلم بی-18 اور تقسیم انعامات مابین طلبہ وطالبات پوزیشن ہولڈرز سالانہ امتحانات2026 ء۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہ قول علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ
کوئی قابل ہو تو ہم شانِ کئی دیتے ہیں
ڈھونڈنے والوں کو منزل بھی نئی دیتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ میں جُملہ اسٹاف کی طرف سے جناب صدرِمعلم نیک محمد زاہد کی ترقیابی بہ طور سینئر صدر معلم بی-18 اور تقسیم انعامات طلبہ وطالبات پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جُملہ اسٹاف، طلباءاور عوام علاقہ کے معززین نے دتوٹ بازار میں جناب سینئر صدرِ معلم اور مہمانانِ گرامی کا والہانہ استقبال کیا گُل دستے پیش کیے ،ہارپہنائے اور وفد کی صورت میں پنڈال تشریف لائے ۔
:مہمانانِ گرامی
جناب ظہور احمد خان پرنسپل ہائی سکول کھنڈہار فتح پور تھکیالہ
جناب محمد خوشحال خان سینئر صدرِ معلم ہائی سکول دھری ڈبسی
جناب عبد القیوم ملک سابق پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج فتح پور تھکیالہ
جناب ملک محمد سلیم پرنسپل ہائی سکول نڑالی موہاڑ
جناب سردار راؤف احمد خان صدر معلم بوائز ہائی سکول ہٹلی
جناب سردار نثار احمد خان صدر معلم بوائز ہائی سکول اولی
جناب عنایت اللہ نظیری سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
جناب پروفیسر عبد الرحیم یونیورسٹی آف کوٹلی
جناب پروفیسر ریٹائرڈ رحیم داد خان
جناب محمد حنیف چوہان سابق صدر معلم
ملک محمد اعظم صاحب سابق مدرس
انیس عارف صاحب لائبریرین یونیورسٹی آف کوٹلی
خضر افتخار صاحب ڈسٹرکٹ کونسلر ضلع کوٹلی
سردار افتخار احمد خان صاحب سینئر سانئس مدرس
پرویز حسین شاہ صاحب سابق ایلیمنٹری مدرس
سجاد احمد خان سابق فزیکل ایلیمنٹری مدرس
صابر عابد صاحب سابق سینئر مدرس صدرایس ایم سی
شفیع طاہر صاحب سابق ایلیمنٹری مدرس
ملک محمد یونس صاحب سابق ایلیمنٹری مدرس
ملک محمد افضل صاحب سابق پبلک ریلیشنز آفیسر
ڈاکٹرسردار محمد شوکت صاحب
حافظ محمد اسحاق صاحب خطیب جامع مسجد فیض عالم چیری مجہان
سماجی شخصیت ملک امجد حسین صاحب
عزیزم عبداللہ موسیٰ
ملک واجد حسین سینئر مدرس
ملک محمد معروف ایلیمنٹری مدرس
رضا علی عابدی ایلیمنٹری مدرس
بابو ملک محمد رشید صاحب کونسلر
ملک صدیق صاحب
سردار شمشاد احمد خان
ملک محمد رستم آزاد اور نیک محمد زاہد صاحب کے فیملی ممبرز سمیت دتوٹ بازار سے کثیر تعداد میں شرکاء نے تقریب کو رونق بخشی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔بعدازاں پہلے سیشن کے اختتام پر مہمانانِ گرامی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازا اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
تقریب کے دوسرے سیشن کے دوران مقررین نے میرِ کارواں کو سینئر صدر معلم ترقیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے ادارے کی عمارت کی تعمیر،ہال کی مرمت،انٹرمیڈیٹ کلاسز کے اجراء،گراؤنڈ کی توسیع،دیوارکی مرمت،فرنیچر کی خریداری اور باغ بانی جیسے اقدامات بہترین نتائج اور تقریب کے بے مثال انتظام وانصرام پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دورانِ تقریب جناب سینئر صدر معلم نیک محمد زاہد کی طرف سے ایلیمنٹری مدرسین کو سکیل بی14 پرموشن پر مبارک باد دی گئی اور ہار پہنائے ۔
دریں اثناء اعلیٰ کارکردگی کے حامل اساتذہ کرام محمد شاہسوار ایلیمنٹری مدرس،یاسر محمود ملک ایلیمنٹری مدرس،طاہر محمود خان سیکنڈری سکول ٹیچر کو "بیسٹ ٹیچر پرفارمینس ایوارڈ" سے نوازا گیا اور شیلڈ پیش کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب نیک محمد زاہد سینئر صدرِ معلم نے اپنے خطاب کے دوران تمام مہمانانِ گرامی،عوام علاقہ اور سکول منیجمنٹ کمیٹی،ادارے کی عمارت کی تعمیر اور دیگر اقدامات پر مخیر حضرات کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل قریب میں مڈل سیکشن کی عمارت کی مرمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید محنت کی تلقین کی گئی۔
جُملہ اسٹاف کو بہترین نتائج اور پُروقار تقریب کے انعقاد پر مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا گیا۔
نظامت کے فرائض محمد شاہسوار ایلیمنٹری مدرس نے سر انجام دیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بعد از اختتام شرکاء تقریب کی پُرلطف طعام سے تواضع کرنے کے بعد ادارے کے صدر دروازے پر خندہ پیشانی سے الوداع کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہ تاریخ: 11 اپریل 2026ء
بہ روز: ہفتہ
بہ مقام: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ تحصیل فتح پور تھکیالہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر۔

🎉   🎉گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دتوٹ کے نہایت باوقار، باصلاحیت اور دور اندیش  #صدرِ_معلم_جناب_نیک_محمد_زاہد_صاحب کو  BPS-1...
23/03/2026

🎉 🎉

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دتوٹ کے نہایت باوقار، باصلاحیت اور دور اندیش #صدرِ_معلم_جناب_نیک_محمد_زاہد_صاحب کو BPS-18 میں بطور ِ_معلم ترقی حاصل کرنے پر قلبی مسرت کے ساتھ ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں۔
آپ کی ہمہ جہت صلاحیتوں، غیر معمولی فکری بصیرت اور مسلسل انتھک کاوشوں نے ادارے کو تعلیمی، اخلاقی اور انتظامی میدان میں ایک منفرد اور باوقار شناخت عطا کی ہے۔ آپ نے نہ صرف تدریسی معیار کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا بلکہ نظم و ضبط، کردار سازی اور ایک مثالی تعلیمی فضا کے قیام میں بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
خصوصی طور پر ادارے کی تعمیر و ترقی میں آپ کا کردار نہایت درخشاں، مثالی اور قابلِ تقلید ہے۔ آپ کی مدبرانہ قیادت میں تقریباً 40 لاکھ روپے کی لاگت سے چھ کمروں پر مشتمل جدید عمارت کی تعمیر، ایک وسیع و عریض کھیل کے میدان کی فراہمی اور ایک دلکش و خوبصورت لان کی تزئین و آرائش ایسے عملی کارنامے ہیں جو آپ کی ادارہ سازی کی غیر معمولی بصیرت اور عزمِ صمیم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ یہ تمام اقدامات نہ صرف موجودہ طلبہ بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک بیش بہا سرمایہ ہیں۔
مزید برآں، اے ایف ایس سی کلاسز کے اجرا نے ملحقہ علاقوں کے طلبہ کے لیے معیاری اور جدید تعلیم کے نئے دریچے وا کیے ہیں، جو آپ کے وسیع تر تعلیمی وژن اور دور اندیشی کا واضح مظہر ہے۔
آپ کی ولولہ انگیز قیادت، خلوصِ نیت اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے مسلسل جدوجہد کی بدولت گورنمنٹ ہائی اسکول دتوٹ آج ایک مثالی، فعال اور معیاری تعلیمی ادارے کے طور پر اپنی نمایاں پہچان قائم کر چکا ہے۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزتوں، کامیابیوں اور ترقیوں سے سرفراز فرمائے اور آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کو قوم و ملت کی خدمت کے لیے مزید نکھار عطا فرمائے۔
✨ بہت بہت مبارک ہو! ✨

🎒🎒 داخلہ سیشن 2026–27 🎒🎒۔۔۔ علم و عمل کو راستہ دو، ہر بچے کو بستہ دو ۔۔۔  #خوشخبری!  میں تعلیمی سیشن2026-27 کے لیے نرسری...
02/03/2026

🎒🎒 داخلہ سیشن 2026–27 🎒🎒

۔۔۔ علم و عمل کو راستہ دو، ہر بچے کو بستہ دو ۔۔۔

#خوشخبری!
میں تعلیمی سیشن2026-27 کے لیے نرسری تا جماعت نہم داخلے باقاعدہ طور پر جاری ہیں۔ یہ ادارہ اپنے شاندار تعلیمی ماحول، تجربہ کار اساتذہ، بہترین نظم و ضبط اور ہم نصابی سرگرمیوں کی بدولت علاقے میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔
ہماری بھرپور کوشش ہے کہ طلبہ کی صرف تعلیمی ہی نہیں بلکہ اخلاقی، ذہنی اور جسمانی تربیت بھی جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے تاکہ وہ ایک باکردار، باصلاحیت اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔ اسکول میں معیاری تدریسی نظام، دوستانہ ماحول، طلبہ کی انفرادی صلاحیتوں پر توجہ اور والدین کے ساتھ مسلسل رابطہ ہماری پہچان ہے۔
اگر آپ اپنے بچوں کے روشن مستقبل، مضبوط کردار اور معیاری تعلیم کے خواہاں ہیں تو کا انتخاب یقیناً ایک بہترین فیصلہ ہوگا۔
محدود نشستوں کے پیشِ نظر بروقت داخلہ یقینی بنائیں۔
#منجانب:
#صدرِ_معلم_نیک_محمد_زاہد_صاحب_و_جملہ_اسٹاف
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ
ضلع کوٹلی، آزاد جموں و کشمیر

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ                     ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی قابل ہو تو ہم شانِ کئی دیتے ہیں ڈھونڈنے والوں ...
24/02/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی قابل ہو تو ہم شانِ کئی دیتے ہیں
ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں
علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب نیک محمد زاہد صدرِ معلم اور جُملہ اسٹاف کی طرف سے اِدارہ کے نوجوان ،نام ور استاذ یاسر محمود ملک کو گورنمنٹ کالج برائے ایلیمنٹری ٹیچرز مردانہ کوٹلی میں ایک تقریب بہ سلسلہ تقسیم انعامات مابین پوزیشن ہولڈرز انڈکشن ٹریننگ سال بیس سو بائیس ضلع کوٹلی میں اَوّل پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد ،خراجِ تحسین اور مزید کام یابیوں کی دعائیں ۔۔۔!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ کالج برائے ایلیمنٹری ٹیچرز مردانہ کوٹلی میں بہ تاریخ 13 فروری 2026 کو تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت: جناب سجاد احمد پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے ایلیمنٹری ٹیچرز مردانہ کوٹلی نے کی۔
مہمانِ خصوصی: جناب راجہ نصیر خان ڈائریکٹر جنرل ڈی آر سی ڈی مظفرآباد
جناب سید جمشید حسین بخاری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوٹلی اور جناب سید حمزہ کاظمی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوٹلی تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھر میں اَوّل پوزیشن حاصل کرنے پر معلم یاسر محمود ملک نے مہمانانِ گرامی سے شیلڈ اور مبارک باد وصول کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کام یابی کے تناظر میں اِدارہ کے سربراہ جناب نیک محمد زاہد نے معلم موصوف کو اساتذہ کرام اور طلبہ وطالبات کی موجودگی میں مبارک باد دی ،ہار پہنایا اور نقد انعامات سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تدریسی فرائض کی بہ خوبی انجام دہی کی بھی تعریف کی۔
جماعت ہفتم کی طالبہ بسمہ صغیر نے اپنے پسندیدہ استاذ کی کامیابی کے اعزاز میں گُل دستہ بھی پیش کیا۔
بعد ازاں معلم موصوف نے جناب صدرِمعلم نیک محمد زاہد اور جُملہ اسٹاف کا حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ: محمد شاہسوار ایلیمنٹری مدرس
بہ تاریخ: 24 فروری 2026ء
بہ مقام: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ تحصیل فتح پور تھکیالہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر

🏫 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ"تعزیتی ریفرنس پروگرام برائے مرحوم محمد شفیق عارف"ماشاءاللہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم س...
14/02/2026

🏫 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ

"تعزیتی ریفرنس پروگرام برائے مرحوم محمد شفیق عارف"

ماشاءاللہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ میں ایک نہایت عمدہ اور قابلِ تقلید روایت قائم کی گئی۔
ادارہ ہذا کے نہایت شفیق، بااخلاق اور محنتی استادِ محترم محمد شفیق عارف (ایلیمنٹری ٹیچر ڈرائنگ) کی وفات پر ایک پُروقار تعزیتی ریفرنس پروگرام منعقد کیا گیا۔ مرحوم 28 جنوری 2026ء کو علالت کے بعد داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔ ان کی علمی، فنی اور اخلاقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یہ تقریب بروز 14 فروری 2026ء ادارہ ہذا میں منعقد ہوئی، جس میں اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، معززینِ علاقہ اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب کے آغاز میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔ تمام شرکاء ادب و احترام کے ساتھ اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے اور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں مرحوم استاد کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے نہایت رقت آمیز تقاریر پیش کیں۔ کئی طلبہ کی آنکھیں اشکبار تھیں اور انہوں نے اپنے محبوب استاد کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شفیق عارف صاحب نہ صرف ایک بہترین ڈرائنگ ٹیچر تھے بلکہ اعلیٰ اخلاق اور نرم مزاجی کا عملی نمونہ بھی تھے۔
اسی موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ کے معزز اساتذہ ظہیر الدین بابر ایلیمنٹری مدرس اور سید ذیشان حسین شاہ ایلیمنٹری مدرس نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نہایت ملنسار، مخلص اور فرض شناس استاد تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ گزارا گیا وقت ہماری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب میں مختلف مہمانانِ گرامی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بالخصوص یونیورسٹی آف کوٹلی کے شعبۂ تعلیم کے سابق چیئرمین سید مخدوم حسین شاہ صاحب نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد شفیق عارف صاحب نے محکمہ تعلیم میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت داری، خلوص اور محنت کے ساتھ سرانجام دیں۔ ان کی خدمات ادارہ ہذا کا قیمتی سرمایہ ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بعد ازاں تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب انیس عارف صاحب (مرحوم کے برادرِ اصغر) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ تقریب اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور نم آنکھوں کے ساتھ اپنے شفیق اور مہربان بھائی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر صدرِ معلم جناب نیک محمد زاہد صاحب نے مرحوم محمد شفیق عارف صاحب کی تعزیتی خدمات کو یاد کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی جناب انیس عارف صاحب کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آخر میں صدرِ معلم جناب نیک محمد زاہد صاحب نے اپنے خطاب میں مرحوم استاد کی تعلیمی و اخلاقی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد شفیق عارف صاحب نے اپنی پوری زندگی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کیے رکھی۔ انہوں نے تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ، طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تعزیتی ریفرنس پروگرام میں شرکت کر کے مرحوم سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ صدرِ معلم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی۔ فضا انتہائی سوگوار تھی اور ہر آنکھ نم تھی۔ بعد از تقریب شرکاء کی تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یہ تعزیتی ریفرنس پروگرام اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ اپنے اساتذہ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کی یادوں کو ہمیشہ زندہ رکھتا ہے۔

"وہ چراغ جو بجھ بھی جائے تو روشنی دے جاتا ہے،
استاد کبھی مرتا نہیں، علم کی صورت زندہ رہتا ہے۔"

انا للہ و انا الیہ راجعونگورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ آج انتہائی دکھ اور گہرے صدمے کے ساتھ اپنے ایک نہایت قابل، مخلص اور...
28/01/2026

انا للہ و انا الیہ راجعون
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ آج انتہائی دکھ اور گہرے صدمے کے ساتھ اپنے ایک نہایت قابل، مخلص اور ہر دلعزیز سٹاف ممبر محترم شفیق عارف صاحب کی وفات کا اعلان کرتا ہے۔
مرحوم صرف ایک استاد نہیں تھے بلکہ کردار، اخلاص اور محبت کی ایک زندہ مثال تھے۔ ان کی مسکراہٹ، نرم گفتاری، طلبہ سے شفقت اور ادارے کے لیے بے لوث خدمات ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ وہ ایک ایسے معلم تھے جنہوں نے علم کے ساتھ ساتھ اخلاق اور انسانیت بھی سکھائی۔
محترم شفیق عارف صاحب کی جدائی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔
ادارہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اور بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
🤲 آمین یا رب العالمین

🌟 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ 🌟سرکاری تعلیمی اداروں پر عوامِ علاقہ کا اعتماد دن بہ دن مزید مضبوط ہو رہا ہے۔گورنمنٹ بوائ...
19/01/2026

🌟 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ 🌟
سرکاری تعلیمی اداروں پر عوامِ علاقہ کا اعتماد دن بہ دن مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ میں اس وقت طلبہ کی تعداد تقریباً پونے چار سو(375) کے لگ بھگ ہے، جس کے پیشِ نظر طلبہ کے لیے مزید اور معیاری فرنیچر کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔
الحمدللہ، سکول کے اور_بالخصوص #صدرِ_معلم_جناب_نیک_محمد_زاہد_صاحب کی انتھک محنت اور مؤثر کوششوں کے نتیجے میں
روپے کی لاگت سے نیا، مضبوط اور معیاری فرنیچر (تیس عدد دیسک اور چوبیس عدد طلبا کے لیے کرسیاں) سکول کو مہیا کیا گیا، جو طلبہ کے لیے ایک بہتر اور آرام دہ تعلیمی ماحول فراہم کرے گا۔
یہ بات پورے علاقے اور خاص طور پر کے لیے باعثِ فخر ہے کہ انہیں جیسے محنتی، مخلص اور دوراندیش صدرِ معلم میسر ہیں۔
جن کی قیادت میں:
✔ سکول کی نئی عمارت کی تکمیل
✔ ایف اے اور ایف ایس سی کی کلاسز کا باقاعدہ اجرا
✔ خوبصورت لان کی تعمیر
✔ اور اب طلبہ کے لیے جدید و معیاری فرنیچر کا بندوبست
ممکن ہو سکا۔
یہ تمام اقدامات اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ
تعلیمی ترقی، سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے بھرپور انداز میں کوشاں ہے۔
✨ ہم صدرِ معلم، اساتذہ کرام اور تمام معاونین کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ✨

01/12/2025

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ
میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی پُر نور تقریب کے تیسرے مرحلے کے دوران۔۔۔
جناب صدرِمعلم نیک محمد زاہد کی سربراہی میں اساتذہ کرام اور معززین علاقہ کی موجودگی میں قبل از نتائج ششماہی امتحانات 2025ءمیں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی فہرست:
1. اوّل اعلی۔ اسد خوشحال
2. دوم۔ عنایہ نور
3. سوم۔ محمد ابرہیم
4. چہارم۔ عبداللہ شمشاد
5. پنجم۔ عائشہ لیاقت علی
6. ششم۔ محب رضوان
7. ہفتم۔ بسمہ صغیر
8. ہشتم۔ محمد رجب
9. نہم۔ محمد مسعود (بورڈ کے امتحانات میں اپنی جماعت میں اوّل پوزیشن)
10. گیارہویں۔ محسن رحمٰن ( بورڈ کے امتحانات میں اپنی جماعت میں اوّل پوزیشن 427 نمبرز کے ساتھ)
نعتیہ و تقریری مقابلہ جات میں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء:
نعتیہ: دانیال جاوید
تقریری: عبد الباسط
ججز کے فرائض:
1. علامہ اعجاز احمد صاحب سکینڈری اسکول ٹیچر
2. علامہ محمد مرتضی صاحب ایلیمنٹری اسکول ٹیچر
3. یاسر محمود صاحب ایلیمنٹری اسکول ٹیچر
تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو مبارک باد کے ساتھ ساتھ بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔
بہ تاریخ: 18 نومبر 2025ء
بہ مقام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ تحصیل فتح پور تھکیالہ ضلع کوٹلی۔

28/11/2025

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دتوٹ۔
اِدارہ:
جناب صدرِمعلم نیک محمد زاہد کی سربراہی میں کوالیفائیڈ اساتذہ کرام کی زیرِ نگرانی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت میں پیش پیش اور تعمیر وترقی کی جانب گامزن۔۔۔!!!
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی۔
بہ تاریخ: 28 نومبر 2025ء

Address

Gam Kotli

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:00
Tuesday 08:30 - 14:00
Wednesday 08:30 - 14:00
Thursday 08:30 - 17:00
Friday 08:30 - 12:00
Saturday 08:30 - 14:00

Telephone

+923556625190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Boys High School Dattot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category